لاہور۔ پنجاب اسمبلی کے ٣٥٣ نو متنخب ارکان اسمبلی نے بدھ کے روز پنجاب اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں اجتماعی طور پر حلف اٹھایا ۔ پنجاب اسمبلی کے سابق سپیکر چوہدری محمد افضل ساہی نے نو منتخب ارکان اسمبلی سے حلف لیا۔ حلف برداری کے بعد سابق سپیکر چوہدری محمد افضل ساہی نے تمام نو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ارکان اسمبلی عوام کے اعتماد پر پورا اتر یں گے اور یہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی ۔
No comments:
Post a Comment