چیئرمین سینٹ کو بیرون ملک سے وطن واپس بلا لیا گیا
اسلام آباد۔چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو کو بیرون ملک دورے سے وطن واپس بلا لیا گیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو نیٹو پارلیمنٹیرینز کے اجلاس میں شرکت کے لئے جرمنی گئے تھے جو اس مہینے کی 24 سے 27 تاریخ تک منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں شرکت کے بعد محمد میاں سومرو لندن چلے گئے تھے جہاں سے انہوں نے شیڈول کے مطابق دو جون کو پاکستان واپس آنا تھا لیکن انہیں قبل از وقت ملک واپس بلا لیا گیا ہے اور ذرائع کے مطابق وہ آج(جمعہ) واپس اسلام آباد پہنچیں گے۔
No comments:
Post a Comment