جنوبی وزیرستان ۔امریکی جاسوس طیاروں کا گائیڈڈ میزائل حملہ ۔ ۔٣ میزائل داغے گئے
وانا ۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے ’’مکین‘‘ میں امریکی جاسوس طیارے کا حملہ تین گائیڈڈ میزائل داغے گئے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ بعض ذرائع ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں یہ حملہ آج ہفتہ کی رات پونے گیارے بجے کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق مکین کے علاقے نواب کوٹ کے گرد و نواح میں امریکی جاسوس طیارے نے 3سیٹلائٹ گائیڈڈ میزائل فائر کئے ۔ ذرائع کے مطابق حملہ بیت اللہ محسود کے ممکنہ ٹھکانے پر کیاگیاہے۔
No comments:
Post a Comment