امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید کمی
اسلام آباد ۔ معاشی اور سیاسی عدم استحکام کے باعث امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا رحجان برقرار ہے اور منگل کو انٹربینک ٹریڈنگ کے دوران ایک ڈالر 73.10 روپے کی بلند تریں سطح پر ٹریڈ ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔ مبصرین اسے معاشی اور سیاسی عدم استحکام کا شاخسانہ قرار دیتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر صورتحال جوں کی توں رہی تو روپے کی قدر میں مزید کمی ہو سکتی ہے۔
No comments:
Post a Comment