اسلام آباد : معزول ججوں کی بحالی کے حوالے سے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سے ایگزیکٹو آرڈر وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں منظوری کے بعد جاری کیا جا سکتا ہے ۔ حکومتی ذرائع کیمطابق ججوں کی بحالی کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کی مرتب کردہ سفارشات پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس 30 اپریل کو متوقع ہے ۔
No comments:
Post a Comment