اسلام آباد: معروف قانون دان اور سابق صدارتی امیدوار جسٹس (ر) وجیہ الدین احمد نے اس امید کا اظہار کیا ہے منتخب حکومت اعلیٰ عدلیہ کے معزول ججوں کو بحال کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ اتوار کو برطانوی ریڈیوسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے التواء سے وکلاء کی جاری تحریک متاثر ہو سکتی ہے تاہم معزول ججوں کی بحالی کے معاملے پر اتحادی جماعتوں میں اب بھی اتفاق برقرار ہے۔
No comments:
Post a Comment