
نیویارک , . . .. . . .اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے لبنان میں بیرونی مداخلت سے پاک صدارتی انتخاب کرانے اور حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھیجی جانے والی رپورٹ میں سیکریٹری جنرل بان کی مون نے مطالبہ کیا ہے کہ لبنان میں فوری طور پر صدارتی انتخاب کرانے کی ضرورت ہے۔ ایران اور شام سے کہا گیاہے کہ وہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی حمایت کریں ۔ بان کی مون کاکہنا تھاکہ جمہوری اور مکمل خود مختار لبنان کے قیام کے لیے حزب اللہ کو غیر مسلح کیا جانا ضروری ہے ۔
No comments:
Post a Comment