
لاہور. . .. ...... سابق وفاقی وزیربرائے پارلیمانی امور ڈاکٹر شیر افگن خان نیازی پر تشدد کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیاہے۔یہ مقدمہ تھانہ مزنگ کے ایس ایچ اوکی درخواست پر درج کیا گیا ہے ۔سی سی پی او لاہور ملک محمداقبال نے جیونیوزکوبتایا کہ مقدمے میں دہشت گردی،حبس بے جا،مار کٹائی،بکار سرکار میں مداخلت اورتوڑ پھوڑکی دفعات شامل کی گئی ہیں،انہوں نے مزیدبتایاکہ مقدمے میں کسی وکیل کونامزدنہیں کیا گیابلکہ یہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔سی سی پی اولاہورکاکہناہے کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور انہیں جلد گرفتارکرلیا جا ئے گا۔
No comments:
Post a Comment