
اسلام آباد ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے یوم تکبیر کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ28مئی کو پاکستان دنیا میں ایٹمی قوت کے طور پر ابھرا مگر پاکستان کے ایٹمی پروگرام کا خالق آج بھی پابند سلاسل ہے ۔ پاکستان کے قومی ہیرو کو صدر مشرف نے ذاتی مفادات کی خاطر امریکی ایجنڈے کی بھینٹ چڑھا دیا دنیا میں کہیں بھی قوم کے محسنوں اور قومی ہیروز کے ساتھ ایسا برا سلوک نہیں کیا جاتا انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نظر بندی کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور موجودہ حکومت سے پر زور مطالبہ کرتی ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان پر سے تمام پابندیاں فوری طور پر اٹھالی جائیں اور انہیں پورا احترام دیا جائے
No comments:
Post a Comment