
کراچی۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں منگل کو بھی روپیہ ملکی تاریخی کی کی کم ترین سطح پر بند ہوا۔درآمدکنندگان کی جانب سے کثیر تعداد میں ڈالرز کی خریداری کی گئی۔تفصیلات کے مطابق روپے کی قدر میں تنزلی کا عمل منگل کو بھی مارکیٹ میں جاری رہا اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید 69.60روپے اور قیمت فروخت69.90روپے رہی۔اس سے قبل 9مئی روپیہ ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید69.40روپے اور قیمت فروخت69.60روپے رہی تھی۔پاکستانی معیشت کی عدم مستحکم صورتحال،تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور غذائی اجناس کی قیمتوں میں اضافے سے روپے کی قدر میں سال رواں کے آغاز سے 12.9فیصد کمی ہوچکی ہے۔
No comments:
Post a Comment