
اسلام آباد۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے طارق عزیز کے ذریعے صدر پرویز مشرف کو دس جون سے پہلے مستعفی ہونے کا مشورہ بھجوا دیا۔ لند ن میں بریگیڈئیر نیاز ریٹائرڈ کا گھر خالی کرایا جارہا ہے۔ ایک نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صدر کے متعمد خاص طارق عزیز نے صدر پرویز مشرف سے جمعرات کو ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق طارق عزیز آصف علی زرداری کا اہم پیغام لے کر صدر کے پاس گئے ہیں اس پیغام میں صدر پرویز مشرف کے لئے مشورہ ہے کہ د س جون سے پہلے اپنا فیصلہ کرلیں اور مستعفی ہوجائیں۔
No comments:
Post a Comment