
لندن ۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہاہے کہ عوام حکمران اتحاد کو مضبوط اور ملک کے مسائل حل کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں ۔ تاہم ججوں کی بحالی کے بغیر یہ ممکن نہیں یہاں پارٹی کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ججوں کی بحالی کے لیے اگر مسلم لیگ ن کو دوبارہ سڑکوں پر بھی آنا پڑا تو اس سے دریغ نہیں کیاجائے گا ۔ دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے اپنی جماعت کی مرکزی مجلس عاملہ اور پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس بارہ مئی کو طلب کر لیاہے ۔ پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مسلم لیگ ن کی مجلس عاملہ اور مرکزی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس پیر کو دن گیارہ بجے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ہو گا
No comments:
Post a Comment