نئی دہلی ۔ بھارت نے اگنی تھری بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔ یہ میزائل 3 ہزار کلومیٹر کے فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے ۔ بھارتی دفاعی ذرائع کے مطابق اگن تھری میزائل کا تجربہ ریاست اڑیسہ کے بیلز جزائر میں کیا گیا ۔ اگنی تھری روائٹی ہتھیاروں کے علاوہ ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے اور اسے بحری جنگی جہاز سے بھی فائر کیا جا سکتا ہے ۔ اگنی تھری بیلسٹک میزائل کا تجربہ جولائی 2006 ء میں کیا گیا تھا جو ناکام ہو گیا تھا ۔ بھارتی دفاعی ذرائع نے میزائل تجربے کو تسلی بخش قرار دیاہے ۔
No comments:
Post a Comment