
لاہور۔ پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر میاں محمدشہبازشریف نے کہا ہے کہ ہم پیپلزپارٹی کی جانب سے ججوں کی بحالی کے بارے میں تجاویزکاانتظارکررہے ہیں اور اگر ان کی یہ تجاویزوکلاء برادری نے قبول کیں تو ہم بھی ان تجاویزکوقبول کرلیں گے اوران کی حمایت کریں گے۔یہ بات انہوں نے آج مسلم لیگ(ن)لائرز فورم کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔میاں محمدشہبازشریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)نے وفاقی حکومت میں شمولیت کا فیصلہ معاہدہ بھوربن تشکیل پائے جانے کی وجہ سے کیاتھا تاکہ ملک میں جمہوریت مضبوط ہو اور معزول ججوں کی 2نومبر والی پوزیشن پر بحالی ممکن ہوسکے ۔لیکن بھوربن معاہدے کی ناکامی کے باعث مسلم لیگ(ن)کے وزراء اصولوں کی پاسداری کے پیش نظر اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے تھے۔تاہم ہماری اب بھی یہ کوشش ہے کہ منتخب جمہوری قوتیں مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے مثبت کردار ادا کرتی رہیں۔
No comments:
Post a Comment