
اسلام آباد ۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شیری رحمان نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف کے درمیان مذاکرات مثبت طور پر اختتام پذیر ہوئے ہیں آصف علی زرداری نے مذاکرات سے واک آؤٹ نہیں کیا تھا ۔ ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ معاملات خوش اسلوبی سے آگے بڑھیں گے انہوں نے کہا کہ مذاکراتی ادوار خوشگوار ماحول میں ہوئے اور مثبت طریقے سے اختتام پذیر ہوئے انہوں نے کہاکہ حکمران اتحاد برقرار رہے گا اور ججز بھی بحال ہوں گے۔
No comments:
Post a Comment