
ججز کی بحالی کے لیے لانگ مارچ کے حوالے سے عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندرچاروں سمت سےراولپنڈی شہر میں داخل ہو گیاہے ۔ لانگ مارچ میں شریک عوام انتہائی پر جوش ہیں ۔شرکاء لانگ مارچ نے عدلیہ کی آزادی کے حوالے سے جہاں مختلف بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں وہاں چیف جسٹس محمد افتخار چوہدری سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر چوہدری اعتراز حسین پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد میاں محمد نواز شریف جماعت اسلامی پاکستان کے سربراہ قاضی حسین احمد، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تصاویر بھی اٹھا رکھی ہیں۔عوام گو مشرف گو اور عدلیہ کی بحالی کے نعرے لگا رہے ہیں
No comments:
Post a Comment