
اسلام آباد ۔ الیکشن کمیشن سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے خلاف انتخابی عزر داریوں کے بارے میں فیصلہ کل ( پیر کو ) کرے گا ۔ انتخابی ٹریبونل میں ان انتخابی عزر داریوں کے حوالے سے منقسم رائے سامنے آنے پر ٹریبونل کی جانب سے یہ انتخابی عزر داری الیکشن کمیشن کو بجھوائی جا رہی ہے ۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور محمد دلشاد نے اتوار کوبتایا کہ انتخابی ٹریبونل نے ان کے انتخابی عزر داریوں کے حوالے سے ابھی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ نہیں کیا گیا ۔ ٹریبونل سے جیسے ہی تحریری طور پر کوئی بات سامنے آئے گی الیکش کمیشن اپنا فیصلہ کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پیر کو ہی اس معاملے کو نمٹایا جا سکے گا ۔ اس ضمن میں الیکشن کمیشن کیا لائحہ عمل ہو گا ۔ پیر کو فیصلہ کر لیں گے تاہم شیڈول کے مطابق پیر کو امیدواروں کی حتمی فہرست شائع ہو گی ۔
No comments:
Post a Comment