
اسلام آباد۔ حکومت نے اسلام آباد سے تین خودکش حملہ آور پکڑ کر دہشت گردی کی ممکنہ بڑی سازش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے ۔ مشیر داخلہ رحمان ملک نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کو اسلام آباد اور راولپنڈی میں ریڈالرٹ کیا گیا تھا جس کے دوران بارود سے لدی 3 گاڑیاں بھی پکڑ ی گئیںا ور اس کے نتیجے میں 3 خود کش حملہ آور بھی پکڑے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان خودکش حملہ آوروں کے تین ساتھی بھی گرفتار کرلیے گئے ہیں اور تفتیش کا عمل جاری ہے
No comments:
Post a Comment