اپنے اصولی موقف پر قائم ہیں ، کشمیریوں کے لیے اعتماد سازی کے حوالے سے مزید اقدامات کئے جائیں گےآزاد کشمیر حکومت کی بھرپور مدد کی جائے گی ۔مقامی حکومتوں کے نظام کی حمایت جاری رکھیں گے عوامی مشکلات کے حل کے لیے بہترین نظام ہےآزادکشمیر کے وزیراعظم اور تحصیل ناظم مری سردار سلیم سے ملاقاتوں میں بات چیت
مری ۔ صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے بارے میں اپنے اصولی موقف پر قائم ہیں۔ کشمیریوں کے لیے اعتماد سازی کے مزید اقدامات کئے جائیں گے ۔تنازعہ کشمیر کشمیریوں اور تمام فریقین کی مرضی سے حل کرکے خطے میں پائیدار امن اور عوام کا معیار زندگی بہتر بنایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں تعمیر وترقی اور عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے حکومت کی بھرپور مدد کی جائے گی ۔مقامی حکومتوںکے نظام کی حمایت جاری رکھیں گے۔ عوامی مشکلات کے فوری حل کے لیے مقامی حکومتیں ایک بہترین نظام ہیں بہتری کی گنجائش ہر نظام میں ہر وقت موجود رہتی ہے ۔ صدر پاکستان نے ان خیالات کا اظہار آزادکشمیر کے وزیراعظم سردار عتیق احمد خان سے یہاں بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ سردار عتیق احمد خان نے صدر سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر ،آزادکشمیر کی صورت حال ، آٹھ اکتوبر کے زلزلے کے بعد تعمیر و ترقی کی صورت حال سے صدر کو آگاہ کیا ۔ صدر پرویز مشرف نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ زلزلے کے بعد بھرپور انداز میں بحالی و تعمیر نو کا عمل شروع ہو ا جو کامیابی سے جاری ہے ۔ مجھے امید ہے کہ بحالی و تعمیر نو کے عمل مکمل ہونے کے بعد عوام کا معیار زندگی بہتر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تعمیر و ترقی اور عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے آزادکشمیر حکومت کی بھرپور مدد کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے اپنا کردار اداکرنا ہو گا۔ کشمیریوں اور تمام فریقین کی مرضی سے پائیدار حل سامنے آسکتا ہے ۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ کشمیریوں کو ظلم اور نا مساعد حالات سے نجات حاصل ہو ۔ اسی مقصد کے لئے پاکستان نے اعتماد سازی کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں ۔ پاکستان کی نئی حکومت کی جانب سے مذاکراتی عمل میں پیش رفت کے لیے اپنی تمام کاوشیں بروئے کار لائی جائیں ۔ اس حوالے سے حکومت کی ہر کوشش کی حمایت کی جائے گی ۔تحصیل ناظم مری سے ملاقات میں صدر پرویز مشرف نے مقامی حکومتوں کے نظام کی حمایت کرتے ہوئے ناظمین کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ صدر مملکت نے کہا کہ بنیادی سطح پر عوام کے مسائل کے حل کے لیے یہ نظام انتہائی مفید اور کارآمد ثابت ہو رہا ہے تاہم بہتری کی گنجائش ہر وقت موجود رہتی ہے ۔ صدر مملکت نے مری میں پودا لگا کر مون سون کی شجر کاری مہم کا آغاز بھی کیا ۔تحصیل ناظم سے ملاقات میں صدر نے مزید کہا کہ مقامی حکومت کا نظام عوامی مشکلات کے حل میں ممد و معاون ثابت ہو رہا ہے ۔ اسے ختم کرنے کے بجائے اس میں ناظمین کی مشاورت سے مزید بہتری لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس نظام کے حامی ہیں۔ نظام کو جاری رہنا چاہیے مقامی حکومتوں کے نظام کے حوالے سے صدر مملکت نے ناظمین کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment