International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, July 28, 2008

آل پارٹیز ڈیمو کریٹک موومنٹ کی جانب سے ١٤ اگست کی ڈیڈ لائن

اسلام آباد ۔ آل پارٹیز ڈیمو کریٹک موومنٹ نے ججز کی بحالی کے حوالے سے چودہ اگست کی ڈیڈ لائن ، سول نا فرمانی کی تحریک ،دھرنے اور دیگر احتجاجی پروگرامات کے بارے میں وکلاء تحریک کے اعلانات کی غیر مشروط حمایت کرتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے موومنٹ کی سنٹرل سٹیئرنگ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت صدر پرویز مشرف کے پارلیمنٹ سے ممکنہ خطاب پر پارلیمنٹ ہاؤس کا گھیراؤ کیا جائے گا ججز کی بحالی کیلئے پہیہ جام ہڑتال اور ملک گیر مظاہروں کی کال دی جائے گی ۔اے پی ڈی ایم کا سربراہ اجلاس پیر کو اسلام آباد میں اتحاد کے کنونیئر محمود خان اچکزئی کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ، لیاقت بلوچ ، ڈاکٹر عبدالحیی بلوچ سمیت اکیس جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس جو کہ سابقہ ایم این اے میاں محمد اسلم کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا کئی گھنٹوں تک جاری رہا اجلاس میں سیاسی صورتحال ، ججز کی بحالی ، فاٹا اور پاک افغان سرحد پر بگڑتی ہوئی صورتحال ، قبائلی علاقوں ، اتحادی افواج کی فائرنگ اور میزائل حملوں کے نتیجے میں پیدا شدہ صورتحال پر غور کیا گیا ذرائع کے مطابق اے پی ڈی ایم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے امریکہ کے ساتھ تعاون کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکی عزائم کی تکمیل کیلئے لڑی جانے والی یہ جنگ کسی صورت ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہے اے پی ڈی ایم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے امریکہ کے ساتھ تعاون کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی عزائم کی تکمیل کیلئے لڑی جانے والی یہ جنگ کسی صورت ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہے اے پی ڈی ایم نے افغان صدر کے دھمکی آمیز بیانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیاکہ فاٹا میں کسی بھی بیرونی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کیاجائے گا اے پی ڈی ایم نے 19جولائی کو وکلاء کے ملک گیر کنونشن میں ہونے والے اعلانات کی غیر مشروط حمایت کی ہے جبکہ ججز کی بحالی کے حوالے سے بھی اے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے ہو گیا ہے ۔ اجلاس کے بعد میڈیا کے استفسار پر امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد نے کہاکہ اے پی ڈی ایم کی سنٹرل سٹیئرنگ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی گئی ہے۔گزشتہ روز اے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کے بعد مرکزی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے سربراہ لیاقت بلوچ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں احتجاجی پروگرام اور رابطہ عوام مہم کے حوالے سے مظاہروں ، جلسے جلوسوں کے شیڈول کا جائزہ لیا گیا۔ سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہاکہ سفارشات کی روشنی میں منگل کو (آج) اے پی ڈی ایم کے قائدین فیصلوں کا اعلان کریں گے انہوں نے کہاکہ ہم نے سفارشات کو حتمی شکل دے دی ہے جو قائدین کو بھیج دی گئیں ہیں

No comments: