نائن الیون کے موقع پراسلام کی تشہیری مہم پرانتہا پسند امریکیوں کے اعتراضات
نیویارک ۔ امریکا میں قائم ایک مسلم گروپ نے ستمبر میں نیویارک شہر کے سب وے پراسلام کی اشاعت کے لئے مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے. مہم مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان المبارک اورنائن الیون حملوں کی ساتویں برسی کے موقع پر چلائی جائے گی. ”آپ جاننے کے حق دار ہیں” کے عنوان سے اشتہارات سب وے پر لگائے جائیں گے اور اسلام اور پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں کسی بھی سوال کے جواب کے لئے اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا کے رابطہ نمبر دئیے جائیں گے.گروپ میٹروپولیٹن ٹرانزٹ اتھارٹی ایم ٹی اے کو اشتہارات کی تشہیر کے لئے 48 ہزار ڈالرز ادا کر رہا ہے.اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا کی ویب سائٹ کے مطابق حلقہ اسلام اور اسلامی تعلیمات کی درست فہیم کو دوسروں تک احسن انداز میں پہنچانے اور اسلام کے بارے میں پھیلائے گئے بہت سے غلط تصورات کی وضاحت کے لئے کام کر رہا ہے.حلقے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ”اسلام کی تشہیر کے اس منصوبے کے لئے متعدد بڑی اسلامی جماعتوں اور کمیونیٹز نے تعاون کیا ہے”. ری پبلکن پارٹی کے رکن کانگریس پیٹر کنگ نے ایم ٹی اے پر زور دیا ہے کہ وہ اس مہم کو منسوخ کر دے.ان کا موقف تھا کہ ”یہ اشتہارات خاص طور پراس لحاظ سے قابل اعتراض ہیں کہ انہیں گیارہ ستمبر کے حملوں کی ساتویں برسی کے موقع پرسب ویز پرچلایا جائے گا حالانکہ سب ویزدہشت گردوں کا بنیادی ہدف تھے”.
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment