International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, July 29, 2008

کیخلاف شب خون مسلح افواج کو کمزور کرنے کے ایجنڈا کا حصہ تھا: پرویزالٰہی ISI




لاہور ( قیصر عباس) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری پرویزالٰہی نے

با وقار اور موثر قومی دفاعی ادارے کو وزارت داخلہ کے ما تحت کرنے کی سازش ناکام بنانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام اس ایجنڈے کا حصہ تھا جس کا مقصد دفاعی بجٹ و فوج کی تعداد میں کمی اور دفاعی اداروں کے کردار کو محدود کر کے پاکستان کی قابل فخر مسلح افواج کو کمزور کرنا ہے۔ اتحادی حکمرانوں کے مشترکہ اجلاس کے بعد اس مذموم نوٹیفکیشن کے اجراءسے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ انہیں پاکستان کی سالمیت‘ دفاع اور استحکام سے کتنی دلچسپی ہے اور اہم قومی امور کے بارے میں ان کی اہلیت اور سوچ کا معیار کیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار یہاں اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگی رہنمائوں کے غیر رسمی اجلاس میں کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سازشوں سے برسر اقتدار Èنے والے عاقبت نا اندیش سیاستدانوں نے اس اہم ادارے کو خود ہی سیاسی طور پر استعمال کیا اور پھر خود ہی اس مختصر رول کی بناءپر اس کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ کر کے اسے بدنام کرتے رہے حالانکہ ملکی قومی سلامتی اور ملکی دفاع کیلئے خارجی اور داخلی سطح پر انٹیلی جنس کے حوالے سے اس ادارہ کی خدمات قابل فخر ہیں۔ مفاد پرست عناصر نے ہمیشہ اس کے محدود سیاسی کردار کی Èڑ میں اس پر انگلی اٹھائی اور ہمیشہ اس کی ان بنیادی خدمات کو فراموش کیا جن میں بیرونی اور اندرونی خطرات کے حوالے سے مسلح افواج سمیت ملکی سلامتی کے اداروں کو سٹریٹجک باالخصوص ایکسٹرنل انٹیلی جنس فراہم کرنا اور دشمن کے مذموم منصوبوں کو ناکام بنانا شامل ہے۔ اس ادارے کے خلاف اقدام سے ملک کے دشمن ہی خوش ہو سکتے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے صدر نے کہا کہ ہم تو پہلے دن سے ہی کہہ رہے ہیں کہ غیر ملکی بیساکھیوں کے سہارے اور اپنے وعدوں سے انحراف کرنے والوں کو پاکستان سے زیادہ اپنے ذاتی مفادات عزیز ہیں۔ اقتدار کی کرسی کیلئے یہ کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ انتخابات میں پرُ فریب اور جھوٹے نعروں سے عوام کو دھوکہ دے کر ووٹ حاصل کرنے والوں کے اصل چہرے اب عوام کے سامنے È رہے ہیں کہ انہیں عوام کے مسائل حل کرنے کے علاوہ قومی امور سے بھی کوئی دلچسپی نہیں ہے اور نہ ہی ان میں اتنی قابلیت ہے کہ وہ ملکی اور قومی مفادات کا تحفظ کر سکیں۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اہم قومی فیصلوں میں ہمیشہ اپوزیشن کو بھی شریک کیا جا تا ہے لیکن ان کی Èمرانہ ذہنیت کا اس سے بڑا ثبوت اور کیا ہو سکتا ہے کہ اتنے اہم ادارے کے بارے میں فیصلہ کرتے وقت صدر مملکت‘ مسلح افواج کے سربراہوں حتیٰ کہ اس ادارے کے سربراہ سے بھی مشاورت نہیں کی گئی اور اپنے مخصوص مفادات کیلئے شب خون مارا گیا لیکن قومی و ملکی مفادات کی محافظ مقتدر قوتوں نے اس حملہ کو ناکام بنا دیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم بحیثیت اپوزیشن بھی ملک و قوم اور عوام کے مفادات کا تحفظ کریں گے اور دفاعی اداروں کو کمزور بنانے کی کسی بھی سازش کو ناکام بنانے والی قوتوں کا بھرپور ساتھ دیں گے

No comments: