
اسلام آباد ۔ اٹارنی جنرل ملک محمد قیوم نے کہا ہے کہ صدر پرویز مشرف معزول ججوں کی بحالی پر سپریم کورٹ کی رائے جاننے کے لئے کوئی ریفرنس دائر نہیں کر رہے ہیں منگل کو سپریم کورٹ کی عمارت میں اخبار نویسوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر کے قانونی مشیر شریف الدین پیر زادہ نے صدر کو مستعفی ہو نے کا کوئی مشورہ نہیں دیا نہ ہی صدر مستعفی ہو رہے ہیں جب اٹارنی جنرل سے پوچھا گیا کہ وہ خود کش مستعفی ہو رہے ہیں تو انہوں نے کہا کہ جب میرا دل کیا میں مستعفی ہو جاؤں گا لیکن آج میرا مستعفی ہو نے کا کوئی موڈ نہیں ہے
No comments:
Post a Comment