


...کشمیر سینٹر ایڈوائزری کونسل برائے یورپی یونین کے صدر علی رضا سید نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے ایک خط میں مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ملنے والی ایک ہزار بے نام ونشان قبروں کے بارے میں فوری طور پر تحقیقات کرائی جائے۔انھوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں کام کرنے والی ایک حقوق انسانی کی تنظیم نے اس حوالے سے اپنی حالیہ رپورٹ میں اڑی کے قصبے میں ان قبروں کی موجودگی کا انکشاف کیا تھا۔مزید براں اس پر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔علی رضا سید نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنر ل سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر مذکورہ بالا علاقے میں فیکٹ فائنڈنگ مشن روانہ کریں اور اس واقعے میں ملوث مجرموں کو بے نقاب کریں۔
No comments:
Post a Comment