

حیدرآباد۔ میر مرتضی بھٹو قتل کیس سے پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف زرداری کا نام خارج کرنے کے خلاف پیپلز پارٹی ش ب کی اپیل پر حیدرآباد کے کئی علاقوں میں شٹرڈاؤن ہڑتال رہی ان علاقوں میں قاسم آباد ، سیٹزن کالونی، بھٹائی نگر،سحرش نگر ، ٹنڈو ولی محمد، ہالا ناکہ ، لالو لاشاری گوٹھ ، حسین آباد ، وحدت کالونی اور دیگر علاقے شامل ہیں جبکہ بھٹائی نگر میں ارشا د خاصخیلی ، رشید سموں کی قیادت میں اور حیدرآباد پریس کلب کے سامنے پیرال مجید انو کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہو ئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ میر مرتضی بھٹو کے مقدمہ کی اقوام متحدہ کی ٹیم سے تحقیقات کرائی جائے اور ایک سازش کے تحت اس مقدمہ کو طویل کیا گیا انہوں نے کہاکہ بے نظیر کے قتل کی تحقیقات اقوام متحدہ کی ٹیم سے کرانے والے ان کے بھائی میر مرتضی کے بیہمانہ قتل کی تحقیقات اقوام متحدہ سے کرانے کا مطالبہ کیوں نہیں کرتے انہوں نے کہاکہ پی پی کی ایک حکومت میں میر مرتضی کو مارا گیا اور دوسری حکومت میں ان کا ایک بڑا قاتل رہا کردیا گیا ہے۔
No comments:
Post a Comment