پارٹی کی مقتول سربراہ کی وصیت کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کو نیا چیئرمین مقرر کیا گیا
اٹھارہ فروری کے انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے والی پاکستان پیپلزپارٹی ملک کے نئے وزیراعظم کے لیے اپنے امیدوار کے نام کا اعلان سنیچر کو کر رہی ہے۔ جبکہ پاکستان مسلم لیگ ق نے کہا ہے کہ وہ وزارت عظمی کے عہدے کے لیے اپنا امیدوار میدان میں اتارے گی۔
کہا جا رہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیراعظم کے نام کا اعلان سنیچر کی رات تک کیا جائے گا اور ممکنہ طور پر پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امیدوار کے نام کا اعلان کریں گے۔
پیپلزپارٹی کی جانب سے اس عہدے کے لیے سابق سپیکر قومی اسمبلی یوسف رضا گیلانی اور پنجاب میں پارٹی کے سربراہ شاہ محمود قریشی کے نام لیے جا رہے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر مخدوم امین فہیم نے بھی اعلان کر رکھا ہے کہ وہ اس عہدے کے امیدوار ہیں۔
پی پی پی مرکز میں پاکستان مسلم لیگ نواز اور دوسری اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملک کر حکومت بنائے گی۔
ادھر حزب اختلاف کی جماعت پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ پی ایم ایل کیو کے امیدوار کے نام کا اعلان پارلیمانی پارٹی سے مشاورت کے بعد ممکنہ طور پر اتوار کو کیا جائے گا۔ خیال ہے کہ مسلم لیگ (ق) کی طرف سے چودھری پرویز الہی وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے۔
اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ کے راہنماؤں سے ملاقات کے بعد چوہدری شجاعت حسین نے کہا تھا کہ وہ ایم کیو ایم کی جانب سے وزارت عظمی کے لیے اپنے امیدورار ڈاکٹر فاروق ستار کی دستبرداری کی حمایت کرتے ہیں۔
فاروق ستار ایم کیو ایم اور پی ایم ایل کیو کے مشترکہ امیدوار تھے۔ تاہم گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے درمیان رابطے کے بعد ان کا نام واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
No comments:
Post a Comment