کسی کو قائداعظم ،ذولفقار علی بھٹو کے نظریات ہائی جیک نہیں کرنے دیں گےدوبئی میں ملک کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیاوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا تقریب سے خطاب و صحافیوں سے بات چیت
کراچی ۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شیری رحمن نے کہا ہے کہ انتہا پسندوں اور دہشت گردوں سے ڈریں گے نہ کسی کو قائد اعظم اور ذوالفقار علی بھٹو کے نظریات ہائی جیک کرنے دیں گے۔ کراچی میں قائداعظم ہاؤس میوزیم کی تزئین و آرائش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیری رحمن نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے سیاسی اور آئینی جدوجہد سے پاکستان حاصل کیا۔ قائداعظم میوزیم نئی نسل اور تاریخ کے طالبعلموں کے لئے انتہائی مفید ہے ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں موجودہ قائداعظم ہاؤس میوزیم کی عمارت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں سے محترمہ فاطمہ جناح نے سولہ سال اپوزیشن کی سیاست کی۔ان کا کہنا تھا کہ اس شہر کی رونقیں بحال کریں گے۔ اس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیری رحمن نے بے نظیر بھٹو قتل کیس پر تحقیقات کیلئے اقوام متحدہ کی رضامندی موجودہ حکومت کی کامیابی قرار دیا۔ ایک سوال پر شیری رحمن کا کہنا تھا کہ دبئی میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات کی گئی اور وفاقی کابینہ میں توسیع کا معاملہ زیر غور آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کابینہ میں دو مرحلے میں توسیع ہو گی اور پہلے مرحلے میں پارلیمانی سیکریٹری اور وزراء شامل کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی شمولیت ابھی یقینی نہیں ہے لیکن کسی کے شامل ہونے پر کوئی پابندی بھی نہیں ہے۔ شیری رحمن نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ابتدائی سو روز میں جو کام کئے ان کی ماضی میں مثال نہیں ملتی