عوام کے گردوں اور بچوں کی فروخت اور مو جودہ بجٹ
تحریر : چو د ھری احسن پر یمی اے پی ایس
قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ برائے مالی سال 2008-9 ء پر بحث کا سلسلہ جاری ہے ۔ ایوان میں واضح کیا گیا ہے کہ پارلیمنٹ نے عوام کے معاشی اقتصادی اور جمہوری حقوق کا تحفظ نہیں کیا تو لانگ مارچ کی طرح عوام اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر آتے رہیںگے۔ پارلیمنٹ سے چند فرلانگ دور لاکھوں عوام کے مجمع سے حکمرانوں کو سبق سیکھنا چاہیے ۔ بجٹ کے حوالے سے وسائل اور دولت کی منصفانہ اور مساویانہ تقسیم ، پیپلزورکس پروگرام کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کرنے ۔ صوبائی خود مختاری کا بل پیش کرنے اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کے مطابق قانون سازی ، کالا باغ ڈیم منصوبہ کے لیے ٹیکنیکل کمیٹی اور زراعت کی ترقی کے لیے قومی کمیشن کے قیام کے مطالبات کیے گئے ہیں ۔ اتوار کو قومی اسمبلی کا اجلاس آغاز میں ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ بعدازاں سپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے اجلاس کی صدارت کی ۔ اتوار کو بجٹ پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے طالب حسین نکئی نے کہا کہ بجٹ میں کاشتکاروں، محنت کشوں ، عوام کے لیے کچھ نہیںکیا گیا ۔ زراعت معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ زرعی ملک ہے کسانوں کو ان کی محنت کا مناسب معاوضہ نہیں ملتا ۔ ان پٹس کی قیمت انتہائی زیادہ ہیں۔ زرعی شعبے کی ترقی کے لیے بجلی کے نرخ میں دس فیصد کم کی جائے ۔ زرعی پیداوار بڑھے گی ۔ بے نظیر بھٹو انکم سکیم کے تحت غریبوں کی ایک ہزار مالی امداد سے کیا ہو گا ۔ 3 سے 5 ہزار روپے کی امداد دی جائے ۔ زرعی قرضوں پر شرح سود بہت زیادہ ہے ۔ پیپلزپارٹی کے رکن محبوب اللہ جان نے کہا کہ کامیاب لانگ مارچ پر مبارکباد دیتا ہوں ۔ جمہوری حکومتوں کے لیے بجٹ بنانا مشکل ہوتا ہے کیونکہ عوام کی غیر منتخب حکومت میں معیشت تباہ ہو جاتی ہے انہوں نے کم از کم تنخواہ چھ ہزار روپے سے بڑھا کر بیس ہزار کرنے کا مطالبہ کیا ۔ ایم کیو ایم کے رکن اقبال قادری نے کہا کہ کاش ایسا بجٹ پیش ہوتا جو خوشحالی لاتا ۔ عوام کی امیدیں بر آور نہیں ہوئیں ۔ شاید بیورو کریسی نے اپنا ہاتھ دکھا دیا ہے ۔ غذائی اجناس کی قیمت میں کمی کی جاتی کیونکہ ملک میں بھوک افلاس کی وجہ سے لوگ اپنے بچوں کو فروخت کررہے ہیں خود کشی بڑھ رہی ہے ۔ پی پی پی پی کے نواب علی وسان نے کہا کہ مالی خسارے اور بحرانوں کے باوجود بہتر بجٹ پیش کیا گیا ۔ محکوم کچلے طبقات کے مفادات کا بجٹ ہے انہوں نے کہا کہ آمریت سے معیشت اور سیاست کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ حکومت کی جانب سے غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی تاریخی کارنامہ ہے۔ کالا باغ ڈیم کو ختم کرنا احسن حکومتی اقدام ہے ۔ صدیوں کے محاصل کو وفاقی بجٹ میں نہیں ڈالا جا سکتا ۔ یہ غیر آئینی ہے بجٹ سے 568 ارب روپے کے محاصل کو نکالا جائے ۔ یہ صوبوں کے بجٹ میں شامل ہوں گے ۔ مسلم لیگ(ن) کے رکن فیض محمد ٹمن نے کہا کہ ہر شہری کی نظر یں پارلیمنٹ پر لگی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے اجتماع میں ریکارڈ تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ا س شو میں بھرپور حصہ ڈالا ۔ ایسے ایسے لوگوں اور جماعتوں نے شرکت کی جو کسی اجتماع میں نہیں جاتے ۔ ملکی تاریخ کا ریکارڈ اجتماع تھا ایسا جذبہ تھا جیسے بدلتے پاکستان کی بنیاد رکھ رہے تھے۔ بھوک اور پیاسے لوگوں نے اس اجتماع میں شرکت کی ۔ حکومت کی جانب سے لانگ مارچ سے ایک دن قبل 3 خود کش حملہ آوروں کی گرفتاری اور 6 دھماکہ خیز بارود کی گاڑیاں پکڑنے کے دعوی کے باوجود لاکھوں عوام لانگ مارچ میں شریک ہوئے۔ شعور کی انتہا تھی ایک شیشہ اور بلب بھی دوران لانگ مارچ نہیں ٹوٹا۔ تیس دنوں میں ججز کی بحالی کا وعدہ کیا تھا عوام نے مزید بارہ دن انتظار کیا ۔ ایوان میں حق نہیں دیا جائے گا تو عوام سڑکوں پر احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔ لانگ مارچ سے سبق سیکھنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم سے ان کی تین یونین کونسلیں زیر آب آجائیں گی ۔ مگر ہم قربانی دینے کے لیے تیار ہیں ۔ اختلاف رائے ہو سکتا ہے مگر کالا باغ ڈیم کو کالا ناگ قرار دینا درست نہیں ہے ۔ انہوں نے مہمند ایجنسی میں امریکی بمباری پر تشویش کا اظہار کیا ۔ پیسے مانگنا غیرت مند قوم کا تقاضا نہیں ہے غیرت مند قومیں اپنے لوگوں کی قیمت نہیں لیتی ۔ قومی مفادات پر سودا بازی نہ کرنے کی وجہ سے عوام نواز شریف کے ساتھ ہیں پیپلزپارٹی کے رکن عثمان ایڈووکیٹ نے کہا کہ بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی مدد نہیں کی گئی ۔ فوج کشی کی وجہ سے کولہو ڈیرہ بگٹی سے نقل مکانی ہوئی ۔ایک عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈھائی لاکھ لوگوں نے نقل مکانی کی مگر نقل مکانی کرنے والے ان بے گھر لوگوں کے لیے بجٹ میں کوئی رقم مخصوص نہیں کی گئی ۔ بلوچستان کا مطالبہ ہے کہ رقبے کے لحاظ سے فنڈز رکھے جائیں ۔ عوام اپنے حقوق کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرتے رہیںگے۔ بلوچستان میں کوئی تعلیمی ادارہ فنکشنل نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ حب میں صورت حال خراب ا ور بدامنی ہے ۔ صوبے میں مخصوص اضلاع میں فندز استعمال کیے جار ہے ہیں فنڈز کی مساویانہ تقسیم کو ممکن بنایا جائے ۔ ایم کیو ایم کے رکن سید آصف حسنین نے کہا کہ دو وزیروں سے گزر کر بجٹ ایوان میں پہنچا اوائل میںا یک طب کے بعد مین دوسرے طب نے بجٹ پر کام کیا ۔ بجٹ سے قوم کو مایوس کیا گیا ہے ۔ اقتصادی صورت حال نازک ہے ۔ سنگین حالات میں بجٹ پیش ہوا ۔ غریبوں کا بجٹ نہیں ہے ۔ تاہم بجٹ پر مکمل طورپر عمل کیا گیا تو شاید حالات میں بہتری آجائے ۔ مہنگائی میں سو فیصد جبکہ تنخواہوں میں صرف بیس فیصد اضافہ ہوا ۔ امیروں کو آٹے ، دالوں ، گھی کی قیمتوں سے سروکار نہیں ہے ۔ طبقاتی نظام ہے غربت کی وجہ سے لوگ گردے فروخت کررہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایوان میں صوبائی خود مختاری کا بل پیش کیا جائے ۔ کراچی میں 18 اور 24 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے ۔ عوام چیخ رہے ہیں ۔ انڈسٹری بند ہو رہی ہے ۔ پیپلزپارٹی کے رکن چوہدری عبدالغفور نے کہا کہ بجٹ پر بحث کے لیے وقت کم دیا گیا ہے ۔ گزشتہ نو سالہ پالیسیو ںکی وجہ سے اندرونی وبیرونی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے ۔ ان حالات میں حوصلہ افزا بجٹ پیش کیا گیا ہے انہوں نے تجویز دی کہ کالا باغ ڈیم کے منصوبے کو ٹیکنیکل کمیٹی کے سپرد کیا جائے زراعت کے معاملے میں کمیشن بنایا جائے زراعت کو وہی بنیاد فراہم کی جائے جو 1999 ئ سے قبل تھی ۔ تاکہ یہ شعبہ اپنے پاو¿ں پر کھڑا ہو سکے ۔ مسلم لیگ(ق) کے رکن شہزادہ محی الدین نے کہا کہ مخالفت برائے مخالفت کی روایت ختم نہی ہوئی آنے والی حکومت سابقہ حکومت پر الزامات عائد کرتی ہے یہ رویہ اور طریقہ درست نہیں ہے ۔ کسی بھی حکومت کے سارے اقدامات غلط نہیں ہوتے ایوان میں خواتین کی بڑی نمائندگی سابقہ حکومت کی مرہون منت ہے ۔ انہوں نے چترال میں بے گھر افراد کو چھت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا اور صورت حال کے جائزے کے لیے سپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو دورہ چترال کی دعوت دی۔ سپیکر نے کہا کہ وہ ضرور چترال کا دورہ کریں گی ۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رکن حیدر علی شاہ نے کہا کہ صوبہ سرحد کا نام پختونخواہ رکھنے کی تجویز پر وفاقی حکومت کے مشکور ہیں ۔ اچھی پیش رفت ہے ۔ اے این پی اور سرحد حکومت اس کا خیر مقدم کرتی ہے ۔ کالا باغ ڈیم کا منصوبہ ختم کرنا خوش آئند ہے ۔ صوبہ سرحد کے بجلی کے خالص منافع کا مسئلہ انصاف کی بنیاد پر حل کیا جائے ۔ صوبہ سرحد میں القاعدہ کے نام پر پکر دھکڑ کرکے امریکہ کے حوالے کیا گیا اس کے بدلے ڈالر فوج اور بیورو کریسی کے ذاتی اکاو¿نٹس میں چلے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ فوجی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنا اہم کارنامہ ہے ۔ صوبہ سرحد میں امن وامان کے حوالے سے مالی مدد نہیں کی گئی توپورے ملک پر اس کے اثرات مرتب ہوں گے۔ صوبوں میں گندم آٹے کے نرخ یکساں ہونے چاہئیں ۔ صوبہ سرحد میں جس علاقے سے گیس نکلی ہے ۔ جنوبی اضلاع کو ترجیحی بنیادوں گیس فراہم کی جائے ۔ کسی بجٹ میں ان کے ضلع ہنگو کا نام نہیں آیا ۔ آبنوشی بجلی ‘ آبپاشی کے حوالے سے خصوصی پیکج دیا جائے ۔ سمال ڈیمز گیس کے منصوبوں کے لئے فنڈز درکار ہیں ۔ مسلم لیگ ( ق ) کی رکن ڈاکٹر عطیہ عنایت اللہ نے کہا کہ خاتون سپیکر کا انتخاب پاکستانی خواتین کے لئے انقلابی اقدام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ پیش کرنے کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ ( ن ) نے لانگ مارچ کا ساتھ دیا ۔ کیا پارلیمنٹ کی بالادستی کھوکھلی باتیں ہیں پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کو توجہ دلاتی ہوں کہ دو کشتیوں میں سوار ہونے والے کا انجام اچھا نہیں ہوتا ۔ حکومت میں رہے یا اپوزیشن میں رہے ان سے درخواست ہے کہ ملک پر رحم کھائیں اور ایوان میں حکومت میں رہ کر اپوزیشن کا کردار ادا نہ کریں ۔ عوام مایوس ہیں گزشتہ چار ماہ میں گھی ‘ آٹے ‘ چاول ،دالوں کی قیمتوں میں اضافے سے ہر گھر پریشان ہو گیا ہے ۔ بجٹ کے 35 ‘ 37 صفحات میں کہیں مہنگائی میں کمی کے اقدامات نظر نہیں آئے ۔ پریشان دماغ اور خالی پیٹ کا غصہ پارلیمنٹ کے دروازے پر آ گیا ہے ۔ بے نظیر بھٹو انکم سکیم کارڈ حکومت کے لئے بدنامی کا باعث بنے گا نادرا کے پاس مستحق اور ضرورت مند کا اندراج نہیں ہے ۔ جیالوں کو یہ کارڈ دینے سے عوام خفا ہوں گے ۔ زکوا? کے نظام کی جانچ پڑتال کر کے اس میں تبدیلی لائی جاتی ۔ عوام دوست بجٹ نہیں ہے یکم جولائی سے سبسڈی سے دستبردار ہونے سے غریبوں کے بوجھ میں مزید اضافہ ہو گا ۔ بجٹ دستاویزات کا بھاری پلند دینے کے بجائے اراکین کو مفید دستاویز دیئے جائیں ۔ عوامی نمائندوں کو بجٹ سازی میں شریک کیا جائے ۔ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے رکن محمد حنیف عباسی نے کہا کہ بجٹ میں کوئی ایسی بات نہیں ہے جس سے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو ریلیف ملے ۔ سبسڈی بھی ختم ہو رہی ہے ۔ عدالتی نظام بھی بحال نہیں کیا جا رہا ہے ۔ حالات درست کیسے ہوں گے ۔ تاجر برادری نے سیلز ٹیکس کو مسترد کر دیا ہے ۔ اتحادیوں کو اعتماد میں لئے بغیر بجٹ پر عملدرآمد کیسے ہو گا ۔ خزانہ خالی ہے نظریاتی طور پر بھی کھوکھلے ہو چکے ہیں ۔ لوگوں کو روز روز تین تین چار میزائل لگ رہے ہیں وزیر دفاع نے بیان دیا کہ مجھے روکنے کی صلاحیت نہیں ہے کیا ایٹم بم شو پیس ہے ۔ وزیر دفاع پتا نہیں ساڑھے پانچ لاکھ فوجی حکومتیں چلانے ڈیفنس سوسائٹی بنانے کے لیے رکھا گیا ہے اگر حملے نہ روکنے کی بات کی جائے گی تو بھارت و افغانستان بھی حملہ آور ہوں گے ۔ وزیر دفاع اپنے بیان کی وضاحت کریں ۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کی باقیات موجود ہیں بیٹھی ہوئی ہے ۔ ملک میں جمہوریت کہاں بحال ہوئی ہے ۔ پرویز مشرف کے مواخذے کے لئے نمبرز موجود ہیں ہم مواخذے کی تحریک لے کر آ رہے ہیں ایوان صدر کو پرویز مشرف کے قبضہ سے واگزار کرائیں گے ۔ جو ملک کے وزیر اعظم ہیں اسے پرویز مشرف نے ساڑھے پانچ سالوں تک ناکردہ گناہوں میں ساڑھے پانچ سالوں تک جیل میں رکھا ۔ پیپلزپارٹی پروگرام کے بجائے خوشحال پروگرام بحال رہنا چاہئے ۔ امریکہ کو پیغام دیا جائے کہ فضائی حدود کی پامالی پر امریکی طیارے کو گرا دیا جائے ۔ پی پی پی پی کی رکن فرزانہ راجہ نے کہا کہ سپیکر نے لانگ مارچ کے موقع پر رینجرز کو پارلیمنٹ ہاوس میں نہ بلا کر جرات مندانہ اقدام کیا گزشتہ نو سالوں میں ایسا بجٹ پیش نہیں کیا گیا ہے جو دو ماہ میں پیش کیا گیا ہے ۔ وزیراعظم ہاوس ، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ بجٹ میں کٹوتی اہم اقدام ہے ۔ گزشتہ بجٹ ایوانوں کے خوابوں کا عکس تھا۔ جے یو آئی (نظریاتی ) کے سربراہ مولوی عصمت اللہ نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ نہ تنقید برائے تنقید کریں گے۔ نہ کسی کی ناجائز ثناء خوانی کریں گے ۔ بجٹ کی افادیت میں عوام شامل ہوئتے ہیں طویل عرصے سے ہر ادارے کو بے مقصد بنا دیا ہے ۔ اسلامی نظام کے لیے ملک قائم ہوا لوگوں کی قربانیوں کو ضائع کیا گیا اسلامی نظام کی بڑی نعمت سے محروم ہیں۔ مولوی عصمت اللہ نے مطالبہ کیا کہ اسلامی قانون سازی کے حوالے سے اب تک اسلامی نظریاتی کونسل 66 سو سفارشات منظور کر چکی ہے اس پر عمل کیا جائے ۔ قرضوں کے حوالے سے کشکول توڑ ا جائے