International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, July 7, 2008

کراچی ٧ بم دھماکوں سے لرز اٹھا ، روشنیوں کے شہر میں محض٤٥ منٹوں میں ٧ بم دھماکے


کراچی ۔ آج رات پیر کو کراچی بم دھماکوں سے لرز اٹھا ۔روشنیوں کے شہر میں محض45منٹوں میں یکے بعد دیگرے 7بم دھماکے ریکارڈ ہوئے جس میں 3افراد جاں بحق اور50 سے زائد زخمی ہوگئے جس میں 8 بچے بھی شامل ہیں۔پاک کالونی اور بنارس میں 2،2بم دھماکے ہوئے۔اورنگی ٹاؤن میں قصبہ موڑ کے قریب بم پھٹنے سے سینکڑوں افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک فرد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔بنارس چوک اورنگی ٹاؤن کے قریب 2 بموں کا دھماکہ ہوا جس کے باعث23 افراد زخمی ہوگئے۔عباسی شہید اسپتال میں 30 سے زائد زخمیوں کو لایا گیا جس میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔شارع نور جہاں بم دھماکے سے 9 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بم شارع نور جہاں میں پارک ہوئی کار میں نصب کیا گیا تھا۔سی ڈی اے چورنگی ضیاء الدین اسپتال کے قریب ایک اور بم دھماکہ ہوا جس میں زخمیوں کی بڑی تعداد کو بذریعہ چھیپا اور ایدھی ایمبولنسز اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق یہ دھماکہ مزدا ٹرک میں نصب بم سے ہوا جس کا نمبر 3549 تھا جبکہ دیگر ذرائع کا کہنا تھا کہ بم ٹیکسی نمبر 4929 میں نصب کیا گیا تھا جو کہ اسکول کے قریب پارک کی گئی تھی۔کراچی میں پاک کالونی کے قریب کالابورڈ کے مقام پر 2دھماکے ہوئے جس سے لوگوں کی کثیر تعداد زخمی ہوگئی۔شہر میں تسلسل سے ہونیوالے دھماکوں کے بعد شہر کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی پولیس اور رینجرز کی نفری میں اضافہ کردیا گیا جبکہ تمام اسپتالو ں میںبھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ دوسری جانب سے بازاروں اور دفاتر میں لوگوں کی بڑی تعداد کی عجلت میں سڑکوں پر آنے سے ٹریفک بھی بدترین جام ہوگیا۔

٥ روپے کا نوٹ جاری جبکہ ٥٠ روپے نوٹ ڈیزائن میں ترمیم ۔اسٹیٹ بنک آف پاکستان

کراچی ۔ گورنر، اسٹیٹ بینک آف پاکستان،ڈاکٹر شمشاداختر نے پیر کی سہ پہراسٹیٹ بینک آف پاکستان ،کراچی میں ایک سادہ اور پُروقار تقریب میں 50 روپے کا نئے ڈیزائن کا بینک نوٹ اور5 روپے کا نیا بینک نوٹ متعارف کرایا۔ اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیاکہ ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے تمام فیلڈ آفسز8 جولائی 2008ء سے یہ نئے بینک نوٹ جاری کریں گے۔ڈاکٹرشمشاد اختر نے کہاکہ 50 روپے کے نئے ڈیزائن کے بینک نوٹ اور5 روپے کے نئے بینک نوٹ میں بین الاقوامی معیار کی حفاظتی خصوصیات شامل کی گئی ہیں اوراس طرح ان کی جعلسازی کے امکانات بہت کم ہوگئے ہیں۔ عوام کے لئے ان حفاظتی خصوصیات سے بخوبی آگاہ ہونا ضروری ہے تاکہ جب بھی ان کے پاس جعلی نوٹ آئے تو وہ اسے آسانی سے پہچان سکیں۔ ڈاکٹرشمشاداختر نے میڈیا پرزوردیا کہ وہ 50روپے کے نئے ڈیزائن کے بینک نوٹ اور 5 روپے کے نئے بینک نوٹ کی حفاظتی خصوصیات کواُجاگر کرکے عوام کوآگاہی فراہم کرنے کے سلسلے میں اپنا مؤثر اور تعمیری کردار ادا کرے۔واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک 1000,500,100,20,10 اور5000 روپے کی مالیت کے نئے ڈیزائن کے بینک نوٹ پہلے ہی جاری کرچکاہے۔ نئے ڈیزائن کے بینک نوٹ جاری کرنے کے سلسلے کاآغاز بتدریج 13 اگست2005 کو20 روپے کے بینک نوٹ کے اجراء سے ہوا اور 50 روپے کے نئے ڈیزائن کے بینک نوٹ اور5 روپے کے نئے بینک نوٹ کے اجراء سے اب یہ سلسلہ مکمل ہوچکاہے۔اعلیٰ فنی مہارت پر مبنی بینک نوٹوں کے اجراء سے پاکستان کی بینکنگ انڈسٹری کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مدد ملے گی کیونکہ نئے ڈیزائن کے بینک نوٹ ایسی خصوصیات کے حامل ہیں، جنہیں مشین پر پڑھا جاسکتا ہے۔ اس سے بینک نوٹوں کی ہینڈلنگ کی آٹومیشن اور بینک نوٹوں کی پروسیسنگ کرتے وقت جعلی نوٹوں کی شناخت کے لئے بینکوں میں جدید آلات کے استعمال کی حوصلہ افزائی ہوگی۔50 روپے کے نئے ڈیزائن کے بینک نوٹ اور5 روپے کے نئے بینک نوٹ کی جعلسازی روکنے کے لئے ان نوٹوں میں اینٹی کاپی ، اینٹی اسکین، باریک لکھائی، حفاظتی دھاگے اورآرپارنظر آنے والے ہندسے سمیت اعلیٰ فنی مہارت پر مبنی متعدد حفاظتی خصوصیات شامل ہیں۔ نابینا افراد کی سہولت کے لئے خصوصی علامت کے علاوہ50روپے کے نئے ڈیزائن کے بینک نوٹ میں نوٹ کی مالیت کاپوشیدہ ہندسہ اورابھری ہوئی چھپائی کی خصوصی علامات بھی شامل ہیں۔5 روپے کے نئے بینک نوٹ کی پشت پر گوادر بندرگاہ کی تصویر اور50 روپے کے نئے ڈیزائن کے بینک نوٹ کی پشت پر قراقرم پہاڑ کی چوٹی 8611m کی تصویر طبع کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ 5 روپے کی مالیت کے جس نوٹ کی پشت پر کھوجک ریلوے ٹنل ،بلوچستان کی تصویر طبع ہے، اس نوٹ کی یکم جولائی 2005 سے قانونی حیثیت ختم ہوچکی ہے اوراسے کرنسی کے لین دین میں استعمال نہیں کیا جاسکتا۔گورنر، اسٹیٹ بینک آف پاکستان ڈاکٹر شمشاداختر نے کہا کہ 10، 20، 50، 100، 500 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹ ان مالیتوں کے نئے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کے ساتھ قانونی کرنسی کی حیثیت سے بدستور زیرگردش رہیں گے۔ واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے 22 مارچ2008 سے نارنجی ، سبز اورپیلے رنگوں کے خوبصورت امتزاج پرمشتمل 20 روپے کا نیا نوٹ جاری کرنا شروع کیا۔ 20 روپے کایہ نوٹ اوراسی مالیت کاکتھئی رنگ کادوسرا نوٹ، دونوں قانونی کرنسی کی حیثیت سے بدستور زیرگردش رہیں گے۔50 روپے کے نئے ڈیزائن کے بینک نوٹ اور 5 روپے کے نئے بینک نوٹ کی تقریب رونمائی میں دیگر کے علاوہ چیئرپرسن، پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن ، محترمہ نیئر مظفرحسین،ڈپٹی گورنرز، اسٹیٹ بینک آف پاکستان،جناب منصورالرحمن اورجناب یاسین انور، منیجنگ ڈائریکٹر، ایس بی پی بینکنگ سروسزکارپوریشن،جناب محمدکامران شہزاد،ایگزیکٹو ڈائریکٹرز، ڈائریکٹرز اوراسٹیٹ بینک آف پاکستان اورپاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے سینئر افسران نے شرکت کی

ملک میں جاری معاشی کساد بازاری کے پیش نظر ملک کی تینوں اسٹاک مارکیٹوں میں مندی ریکارڈ

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تاحال 12 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بحال نہیں ہوسکیکاروباری سرگرمیاں مخصوص کمپنیوں تک محدود اور کاروباری حجم کم ترینکراچی۔ ملک میں جاری معاشی کساد بازاری کے پیش نظر ملک کی تینوں اسٹاک مارکیٹوں میں مندی ریکارڈ کی گئی اورپیر کو بھی انڈیکس کا انقطاع منفی زون میں ہوا۔کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تاحال 12 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بحال نہیں ہوسکی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 11878.39 پوائنٹس پر منقطع ہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 166 کمپنیوںکے حصص سرگرم رہے جن میں سے 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں اضافہ اور 142 کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 5 کمپنیوں کے حصص مستحکم رہے اور کاروباری حجم 1 کروڑ68 لاکھ حصص سے زائد رہا۔علاوہ ازیں کے ایس ای 30 انڈیکس 123.98 پوائنٹس کی کمی سے13728.54 پوائنٹس پر بند ہوا۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بنک الفلاح 44 لاکھ76 ہزار9 سو حصص کے ساتھ والیوم لیڈر رہا جس کے حصص کی قیمت 0.39 پیسے کی کمی سے 39 روپے46 پیسے ریکارڈ ہوئی دیگر نمایاں کمپنیوں میں نیشنل بنک آف پاکستان کے حصص 1.43 روپے کی کمی سے 141 روپے70 پیسے، ڈی جی خان سیمنٹ کے حصص 0.64 پیسے کی کمی سے 63روپے87 پیسے، پیس پاکستان لیمٹڈ کے حصص بغیر کسی تبدیلی کے 28 روپے6 پیسے اور سوئی ساؤتھ گیس کے حصص 0.26 روپے کی کمی سے 26 روپے71 پیسے رہے۔کراچی اسٹاک ایکس چینج کے علاوہ اسلام آباد اور لاہور اسٹاک ایکس چینجز میں بھی مندی ریکارڈ ہوئی اور گزشتہ ایک ہفتے کی مندی کے بعد کاروباری ہفتے کا آغاز حسب توقع منفی زون میں ہوا اور انڈیکس کا انقطاع بھی منفی زون میں ہوا۔لاہور اسٹاک ایکسچینج میں ایل ایس ای 25 انڈیکس میں 38.97 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 3681.67 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری سرگرمیاں مجموعی طور پر 85کمپنیوں تک محدود رہیں جن میں سے صرف1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں اضافہ اور 23کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 61کمپنی کے حصص بغیر کسی تبدیلی کے ریکارڈ ہوئے۔لاہور اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری حجم 4 لاکھ31 ہزار حصص ریکارڈ کیا گیا دوسری جانب اسلام آباد اسٹاک ایکس چینج میں آئی ایس ای 10 انڈیکس میں 23.87 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 2641.14 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا۔

تیل کی قیمت ١٤٤ ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی

سنگاپور۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 144 ڈالر فی بیرل کے قریب گردش کررہی ہے۔ سنگاپور آئل مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا جارہا ہے اور ایک بیرل لائٹ سویٹ کروڈ ایک سو تینتالیس ڈالر بانوے سینٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر مغربی ممالک کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی اور اس وجہ سے تیل کی سپلائی کے حوالے سے خدشات کے ساتھ ساتھ ڈالر کی قدر میں کمی اور اوپیک کے سربراہ کی جانب سے تیل کی قیمتوں میں آئندہ دنوں میں مزید اضافے کے خدشات کے اظہار پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

اولمپک ٹرائلز، مارگریٹ کا تیراکی میں نیا ریکارڈ

اوماہا ۔ خواتین کے ٹرائلز میں مارگریٹ ہوئلزر 200میٹر بیک اسٹروک تیراکی میں 2,6,9 کا وقت لے کر عالمی ریکارڈ قائم کیا اور اسی سال زمبابوے کی کرسٹی کوونٹری کے ریکارڈ میں 30 سیکنڈ کی بہتری کی۔ اس مقابلہ میں الزبتھ بیزیل2,6,92 کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور ہیولے میک گریگوری تیسرے نمبر پر رہیں اور ان کا بیجنگ جانے کا خواب ٹوٹ گیا ۔ میک گریگوری نے ابتدائی مقابلوں میں 100میر بیک اسٹروک کا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا لیکن فائنل میں وہ تیسرے نمبر پر رہ گئیں۔ ان ٹرائلس میں ابھی ایک دن باقی ہے۔ اس میں 8عالمی ریکارڈ ٹوٹے جبکہ مردوں کی 200میٹر بیک اسٹروک میں عالمی ریکارڈ کی برابری کی گئی۔لیٹی ہوف نے چن کوفلپس مذاقاً اپنی چھوٹی بہن کہتے ہیں ، اس ہفتہ کی فتح 800 میٹر کی فری سٹائل میں شاندار جیت کے ساتھ کی۔ انہوں نے عالمی چمپیئن کیٹ زگلرگو 5سیکنڈ سے زیادہ وقت کے ساتھ پیچھے چھوڑا ۔ انہوں نے 800میڑ فاصلہ 8:81 میں طے کیا۔

چار ٹرینوں کے بوڑھے انجن دم توڑ گئے ، ریلوے اسٹیشن پر کربلا کا سماں

نارنگ منڈی ۔ لاہور نارووال سیکشن پر چار مسافر ٹرینوں تھکے ہارے انجن قیامت خیز گرمی کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔ سینکڑوں مسافر دن بھر انتظار کی سولی پر لٹکے ریلوے کو کوستے رہے ۔ پانی کا انتظام نہ ہونے پرریلوے اسٹیشن کربلا کا منظر پیش کرتے رہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 126 ڈاؤن لاثانی ایکسپریس کا انجن سیالکوٹ روانگی سے قبل ہی جواب دے گیا اور پانچ گھنٹے کی جان لیوا تاخیز کے بعد ٹرین روانہ ہوئی جبکہ 212 ڈاؤن کا انجن نارووال روانگی سے قبل فیل ہوگیا اور تین گھنٹے بعد متبادل انجن کی فراہمی سے ٹرین روانہ ہوئی ۔ لاہور سے براستہ نارووال سیالکوٹ جانے والی شاہسوار ایکسپریس کا انجن بھی نارووال کے قریب جواب دے گیا اور فیل ہو گیا جبکہ رعیہ خاص کے قریب نارووال جانے والی مسافر ٹرین کا انجن بھی زور دار دھماکہ سے بند ہو گیا ۔ پیر کے روز ہزاروں کی تعداد میں ملازم اپنی ڈیوٹی پر نہ جا سکے اور تپتی دھوپ میں کھڑے مسافر ریلوے کو کوستے اور آہ و زاریاں بھرتے رہے ۔ ڈیلی پسنجر ایسوسی ایشن ریلوے کے رہنماؤں حافظ عبدالقیوم اشفاق فراز اور صہیب خالد نے شدید احتجاج کرتے ریلوے جی ایم سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرینوں کے ساتھ صحت مند انجن لگائے جائیں تاکہ مسافروں کو آمد و رفت میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

ڈاکٹر اسرار احمد کے نجی چینل پر نشر ہونے والے درس قرآن سے اہل تشیع کے اضطراب اور غم و غصہ زائل کرنے کیلئے میاں شہباز شریف کردار ادا کریں اہل سنت کا وف

لاہور ۔ قرآن اکیڈمی اور تنظیم اسلامی کے سربراہ داعی قرآن ڈاکٹر اسرار احمد کے نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے درس قرآن اور اہل تشیع کے اضطراب اور غم و غصہ زائل کرنے کیلئے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اپنا کردار ادا کریں ورنہ ملک و ملت کیلئے شدید مشکلات پیدا ہو جائیں گی ۔ اہل سنت کے نمائندہ علماء کرام کا وفد بھی اہل تشیع کے علماء و قائدین سے ملاقات کر کے اس مسئلہ کو دینی جذبہ کے ساتھ حل کرانے کی کوشش کرے گا ۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے امیر تنظیم اسلامی پاکستان عاقف سعید جے یو آئی کے رہنما مفتی خلیل الرحمن ملک عبدالراِت فاروقی مولانا خورشید گنگوئی مرزا ایوب اور دیگر علماء کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال نہایت ابتر ہے اور ہر سطح پر بے چینی افراتفری فساد مسلسل بڑھتا جارہا ہے ۔ ملکی و قومی سلامتی آزادی خود مختاری کیلئے حقیقی معنوں میں خطرات پیدا ہو گئے ہیں ۔ م لک میں منظم سازش اور خاص منصوبہ کے تحت لسانی علاقائی اور مذہبی منافرت کی آگ بڑکانے کا کھیل جاری ہے ۔ دینی سیاسی سماجی محاذ پر یکجہتی اور اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ کرم ایجنسی پارہ چنار ڈیرہ اسماعیل خان کے بعد منظم سازش کے ساتھ اب اس آگ کو ملک میں پھیلایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اسرار احمد صاحب کی طرف سے 12 جون کو ٹی وی پر نشر ہونے والے درس قرآن پر اہل تشیع حضرات کی طرف سے شدید اضطراب کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ ہمیں اہل تشیع کے جذبات احساسات اور اہل بیت سے محبت کا پوری طرح احساس ہے ۔ علماء اہل سنت اور عوام کی بھی حضرت علی اور آل رسول کے ساتھ مکمل احترام عقیدت اور محبت کسی بھی شک و شبہ سے بالا ہے ۔ اہل سنت اور اہل تشیع قرآن و سنت کی تعلیمات کی روشنی میں انبیاء کرام اور صحابہ کرام اور آل رسول کے مقام و مرتبہ سے مکمل طور پر آگاہ بھی ہیں اور کار بند بھی ہیں ۔ ان میں سے کوئی کسی کی توہین کا تصور بھی نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اسرار احمد صاحب اور تنظیم اسلامی کی جانب سے اس ضمن میں مکمل طور پر وضاحت بھی کی گئی ہے اور واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اگر اس سے کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے تو اس پر ان کی جانب سے معذرت کی گئی ہے ۔ ڈاکٹر اسرار احمد مبلغ اسلام اور 50 سال سے عامۃ الناس کے سامنے قرپن و سنت کی تعلیمات عام کرنے کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں ۔ انہوں نے ہمیشہ قرآن و سنت کے احکامات اور تعلیمات کی اشاعت اور احکامات سے کبھی انحراف نہیں کیا ۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہم تمام دینی جماعتوں خصوصا اہل تشیع حضرات سے اپیل کرتے ہیں کہ یہ وقت ایک دوسر کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے اور اشتعال انگیزی کا نہیں ۔ اس سے دین دشمن قوتوں کو فائدہ ہو گا ۔ ہم اہل تشیع کے علماء قائدین اور اہل علم سے اپیل کرتے ہیں کہ عالمی حالات کے تناظر میں باہمی اتحاد کو فروغ دیں اور اختلاف کی شدت کی بجائے بات چیت اور افہام و تفہیم سے حل کیا جائے ۔ اشتعال انگیزی اور شدت کسی کیلئے بھی مفید نہیں ہے ۔ اہل تشیع اور اہل سنت کے اہل علم حضرات پر مشتمل مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جائے جو ایسے معاملات کے حل اور تصفیہ کیلئے مناسب حل اور لائحہ عمل ترتیب دے ۔ ہم وفاقی حکومت خصوصا مسلم (ن) کے صدر اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریفا سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیں اور شدت جذبات کو خوفناک شکل اختیار کرنے سے روکنے کیلئے حکومتی سطح پر مفاہمت اور یکجہتی کیلئے کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی ایٹمی صلاحیت خطرات کی زد میں ہے ۔ فوجی حکمران جنرل پرویز مشرف نے ایٹمی صلاحیت کے تحفظ کی بجائے بیرونی دباؤ پر غلط حکمت عملی اختیار کر کے ملک و ملت کیلئے مشکلات پیدا کردی ہیں ۔ ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر امریکہ اور مغربی ایران کو تنہا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ ایران کی ایٹمی سائنسی تحقیقات پر پابندی عائد کی جائے ۔ اسی طرح کے حیلے بہانوں سے اب افغانستان کے بعد ایران پر حملہ کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ اس صورتحال میں پاکستان میں شیعہ سنی اختلاف کو ہوا دینا مناسب نہ ہونا اور یہ امریکی منصوبہ کو کامیاب کرانے کے مترادف ہو گا ۔ امت مسلمہعالم اسلام خصوصا ایران اور پاکستان کے تعلقات کو ہر صورت میں مضبوط پائیدار مستحکم اور بااعتماد رہنا چاہیئے ۔ پاکستان میں اہل سنت اور اہل تشیع اپنے اتحاد و اتفاق کے ذریعے دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنادیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے طے کیا ہے کہ اہل سنت کے نمائندہ علماء کرام کا وفد اہل تشیع کے علماء اور قائدین سے ملاقات کرے گا اور ڈاکٹر اسرار احمد صاحب کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال کو دینی جذبہ کے ساتھ حل کرانے کی کوشش کرے گا

پاکستان میں ججوں کی بحالی پر امریکی عوام اور بش انتظامیہ میں واضح فرق ہے ۔ اعتزاز احسن



لاہور ۔سپریم کورٹ بار کے صدر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پاکستان میں ججوں کی بحالی کے معاملے پر امریکی عوام اور بش انتظامیہ کے موقف میں واضح فرق ہے انہوں نے یہ بات امریکہ سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ججوں کی بحالی کے معاملے پر امریکی عوام پاکستانی عوام کے موقف سے متفق ہیں ۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ انہوں نے امریکی وکلاء کے ساتھ پاکستان میں انٹرنیشنل وکلاء کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے بات کی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وکلاء تحریک کے بارے میں فیصلے باہمی مشاورت سے کیے جائیں گے۔ انہوں نے اسلام آباد خود کش بم دھماکے کی شدید مذمت کی ۔

مظفر گڑھ باپ نے مہنگائی اور غربت سے تنگ آ کر ڈنڈے سے وار کرکے ایک بیٹے اور دو بیٹیوں کو قتل کر دیا

مظفر گڑھ ۔ مہنگائی اور غربت سے تنگ آ کر مظفر گڑھ میں ایک باپ نے ڈنڈے سے وار کرکے ایک بیٹے اور دو بیٹیوں کو قتل جبکہ تین بیٹیوں کو شدید زخمی کر دیا۔ مظفر گڑھ کے قصبے خیرپور سادات میں عبدالسلام نے سوئے ہوئے بچوں پر ڈنڈے برسانا شروع کر دیئے جس سے اکلوتا بیٹا چھ سالہ ندیم ، چار سالہ بیٹی ، سمیعہ اور ڈیڑھ سالہ بیٹی خدیجہ جاں بحق ہو گئی ۔ آٹھ سالہ شکیلہ تین سالہ صفیہ اور دس سالہ شبانہ کو شدید زخمی حالت میں وکٹوریہ ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے

عراق بم دھماکے ١٣ پولیس افراد جاں بحق ١٥ زخمی

بغداد ۔ عراق میں دو بم دھماکوں میں 13افراد جاں بحق اور 15زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق بغداد کے شمال مشرقی علاقے اسحاب میں ہونے والے دھماکے کا نشانہ پولیس کا قافلہ تھا جس میں تین پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوئے۔ عراقی صوبہ دیالہ مین ایک اور بم دھماکے مین 7افراد ہلاک ہو گئے یہ دھماکہ عراقی صدر جلال طالبانی کی نگرانی میں کام کرنے والی ایک تنظیم کے مقامی راہنما محمد رمضان عیسٰی کے گھر کے باہر ہوا۔ دھماکے میں محمد رمضان عیسٰی شدید زخمی ہوئے جبکہ ان کی بیوی دو بچے بھائی خوشدامن اور دو گارڈز ہلاک ہو گئے۔

باجوڑ ایجنسی میں تحریک طالبان نے شرعی عدالت قائم کر دی

باجوڑ ایجنسی ۔ باجوڑ ایجنسی میں تحریک طالبان نے شرعی عدالت قائم کر دی ہے ۔ تحریک طالبان کے مطابق باجوڑ ایجنسی میں شرعی عدالت طالبان ہیڈ کوارٹرز میں قائم کی گئی ۔ عدالت نے مختلف نوعیت کے فیصلوں کے لئے قاضی کا تقرر بھی کیا گیا ہے جو قرآن و سنت کے مطابق فیصلے کریں گے دوسری جانب تحریک طالبان نے باوجوڑ ایجنسی کے علاقے عنایت کلے میں مارے گئے طالبان کے بچوں کی مالی امداد اور پرورش کے لئے مرکز داراللکفالہ بھی قائم کیا ہے ۔

احتساب بیورو ٢٠ کروڑ خرچ کر چکا ہے ، ٣ کروڑ کی ریکوری کی گئی ۔ خصوصی رپورٹ

میر پور۔ آزادجموں وکشمیر احتساب بیورو قیام سے لے کر اب تک 20 کروڑ روپے کے اخراجات آٹھ چکے جبکہ پلی بارگینگ اور رضا کارانہ ریکوری کی مد میں 3 کروڑ 87 لاکھ 68 ہزار 6 سو 94 روپے وصول ہوئے ۔ ماضی میں چیئرمین احتساب کمیشن کے طور پر چیف جستس محمد یونس سرکھوی نے خدمات سرانجام دیں جبکہ 2000 ء مین احتساب آرڈنینس کے تحت 2001 ء میں احتساب ایکٹ لاگو کرکے باقاعدہ ادارہ قائم کیا گیا جس مین جسٹس بشارت احمد شیخ ، میجر جنرل (ر) سرفراز اقبال، میجر جنرل (ر) طارق بشیر خدمات سرانجام دے چکے ہیں ۔ ماضی میں کلرک کی ڈیڑھ لاکھ کی کرپشن کا کھوج لگانے پر لاکھوں لگا دئیے جاتے تھے لیکن آزادجموں وکشمیر احتساب بیورو کے نئے چیئرمین جسٹس محمد یونس طاہر نے کلرکوں کی بجائے بڑے مگر مچھوں کا احتساب کرنے کا عندیہ دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق آزادجموںو کشمیر احتساب بیورو کے حوالہ سے سابق وزرائے آزادکشمیر سردار سکند ر حیات خان ، بیرسٹرسلطان محمود چوہدری و دیگر لیڈر شپ ایسے شرفاء کی پگڑیاں اچھالنے کا ادارہ قرار دیتے رہے ادارہ کے قیام سے لے کر 2008 ء تک اگر آپ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو ماضی کی کوششیں کامیاب ہونے کی بجائے مصلحت کا شکار دکھائی دیں۔ کروڑوں کی کرپشن کرنے والوں نے پلی بار گیننگ اور رضا کارانہ اصطلاح کی آڑ میں ٹوکن رقومات جمع کراکے اپنی جان بیورو سے چھڑا کر باعزت شہری ہونے کے سرٹیفکیٹ حاصل کرنا معمول بنا لیا تھا ۔ اعداد و شمار کے مطابق پلی بار گینگ 2000 ء میں 6750725 روپے ، 2003 ء میں 5760197 روپے ، 2004 ء میں 345652 روپے ، 2005 ء میں 510000 روپے ، 2006 ء میں 105700 جبکہ 2007 ء میں 932362 روپے اسی طرح رضا کارانہ طور پر 2002 ء میں 7459942 روپے ، 2003 ء میں 613224 روپے ، 2007 ء میں 50 ہزار روپے ریکور ہوئے ۔ احتساب بیورو کا موقف ہے کہ بیورو کوئی کمرشل ادارہ نہ ہے اس ادارے کے باعث بڑے پیمانے پر کرپشن رکی ہے ۔ اور اب کرپٹ مافیا بیورو کے خوف سے کھل کر کرپشن نہیں کرتی بلکہ وہ خوف کا شکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق ماضی میں کمزور کیسز فائیل ہوتے رہے جس کا براہ راست فائدہ کرپشن کے الزام میں گرفتار شخص اشخاص کو حاصل ہو جاتا تھا اور لوگوں میں بیورو کے حوالہ سے منفی رحجان پایا جارہا تھا۔ اب نئے تعینات ہونے والے چیئرمین احتساب بیورو جسٹس محمد یونس طاہر نے سوموٹو ایکشن پر سرکاری دفاتر پر چھاپے ، تعمیراتی کاموں کی خفیہ مانیٹرنگ ، سرکاری ادارہ جات سے ریکارڈ کی طلبی کے حوالہ سے جو سخت اقدامات اٹھانے کا عندیہ دیا ہے ۔ وہ یقینا باعث کامیابی ہو گی آزادکشمیر کے سیاسی وسماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت آزادکشمیر بیورو کو مزید افرادی قوت فراہم کرے تاکہ سرکاری وسائل کو لوٹنے والے کرپٹ مافیا کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کامیابی ممکن ہو سکے ۔

ملائیشیا میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج

کوالالمپور ۔ ملائیشیا کے دارلحکومت کوالالمپور کے باہر ایک اسٹیڈیم میں تقریباً دس ہزار افراد تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر احتجاج کرنے اورحزبِ اختلاف کے راہنما انور ابراہیم کی تقریر سننے کے لیے اکٹھے ہوئے۔ بہت سے مظاہرین نے بطورِ احتجاج سرخ کپڑے پہن رکھے تھے۔ ان کی ٹی شرٹوں اور بینرز پر تیل کی قیمتیں کم کرنے مطالبے لکھے تھے۔ ملائیشیا کی پولیس نے انہیں یہ جلسہ کرنے دیا باوجود اس کے کہ اس نیاس جلوس پر پابندی لگائی ہوئی تھی اور کہا تھا کہ اس میں شرکت کرنے والے ہر شخص کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ وزیر اعظم عبداللہ احمد بداوری کی حکومت نے گذشتہ ماہ تیل کی قیمت میں 41 فی صد تک کا اضافہ کردیاتھا جس سے عوامی شور شرابا اور حزبِ اختلاف کے مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔ مظاہرین نے کہا ہے کہ قیمتوں میں اضافے سے مصائب میں اضافہ ہوا ہے اور حکومت پر اعتماد میں کمی آئی ہے

جامعہ حفصہ ، کھلے آسمان تلے درس و تدریس کا کام شروع ہو گیا

اسلام آباد ۔ جامعہ حفصہ میں عارضی انتظامات کے تحت پہلے مرحلے میں مقررہ مقام کھلے آسمان کے نیچے درس وتدریس کا سلسلہ شروع کیا جائے گا ۔ دوسرے مرحلے میں کلاس رومز کے لیے خیمے لگائے جائیں گے۔ لال مسجد ایکشن کمیٹی کے ذرائع کے مطابق جامعہ حفصہ میں طالبات کے تعلیمی سلسلے کی بحالی کے لیے علماء کرام نے مختلف آپشن پر غور کیا ہے ۔ پہلے مرحلے میں طالبات کھلے آسمان کے نیچے اپنے تعلیمی سلسلہ کو بحال کریںگی ۔ معلمات درس و تدریس کا دوبارہ سلسلہ شروع کریں گی ۔

سانحہ میلوڈی ، ایجنسیوں کی کارروائی ہے ، علماء لال مسجد ایکشن کمیٹی

اسلام آباد۔ لال مسجد کی علماء ایکشن کمیٹی نے میلوڈی خود کش حملے کو ایجنسیوں کی کارروائی قرار دے دیا ۔ کمیٹی نے کہاہے کہ میلوڈی بم دھماکہ ، شہدا لال مسجد کانفرنس کے مثبت اثرات کو زائل کرنے اور پر امن احتجاجی تحریک پر دباؤ ڈال کر اسے روکنے کے لیے ایجنسیوں کا ڈرامہ ہے ۔ پیر کو ترجمان لال مسجد علماء ایکشن کمیٹی مفتی عبد الرحمان نے ثناء نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایکشن کمیٹی کی طرف سے از خود جامعہ حفصہ کی فوری بحالی کا اعلان کیاگیا اور مطالبات تسلیم نہ کئے جانے کی صورت میں اگلے احتجاجی پروگرام کو جامعہ فریدیہ میں منعقد کرنے اور یہ جامعہ بھی از خود کھولنے کے لیے شہداء لال مسجد کا نفرنس میں علماء نے مکمل یکجہتی کے ساتھ احتجاجی تحریک کو منظم کرنے کا عزم ظاہر کیاہے ۔ اس لیے ان تمام مقاصد کو سبوتاژ کرنے ، میلوڈی میں یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیاکہ لال مسجد علماء ایکشن کمیٹی پورے عزم کے ساتھ میدان عمل میں اتر چکی ہے اپنے مطالبات سے کم نہ کوئی بات تسلیم کی جائے گی نہ کسی معاملے پر کوئی سمجھوتہ کیاجائے گا اور نہ کوئی اوچھا ہتھکنڈہ اس راہ میں رکاوٹ بن سکتا ہے ۔ شہداء لال مسجدکانفرنس کے تمام اعلانات پر مکمل عملدرآمد کیاجائے گا۔ ایکشن کمیٹی نے میلوڈی خود کش حملے میں جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیاہے

بھارتی حکمران اتحاد میں پھوٹ سے حکومت نہیں گرے گی‘ تجزیہ کار

واشنگٹن ۔ بھارت کے بعض سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکمران اتحاد کے ٹوٹنے کے باوجود کانگریس کی حکومت نہیں گرائی جا سکے گی۔امریکہ بھارت جوہری معاہدہ اور بھارتی حکومت میں خلفشار کے موضوع پرہونے والے وائس آف امریکہ کے پروگرام راؤنڈ ٹیبل میں ہندوستان ٹائمز کے ڈپٹی ایڈیٹر و تجزیہ کار ونود شرما، ڈاکٹر ظفر آغااورپروفیسر نوراحمد بابانے شرکت کی۔ونود شرما نے حکومتی اتحاد کے اندر اختلافات کا پس منظر بتاتے ہوئے کہا کہ اس کی واحد وجہ بھارت امریکہ جوہری معاہدہ ہے۔ بائیں بازو کی جماعتیں اس معاہدے کی مخالف ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ توانائی کی جن ضروریات کا پرچار کیا جاتا ہے یہ معاہدہ ان کو پورا نہیں کرسکتا البتہ اس کے سیاسی پہلو بھارت کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔اس سوال پر کہ کیا بھارت کو ایران کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے امریکہ کے دباؤ کا خدشہ ہے، ونود شرما نے کہا کہ بھارت کے جمہوری ادارے مضبوط ہیں ، ریاست خارجہ پالیسی کی تشکیل میں خودمختار ہے اور وہ پاکستان کی طرز پر امریکہ کی تابعدار نہیں ہو سکتی تاہم کچھ پارلیمانی حلقے اس بات کا خدشہ ضرور رکھتے ہیں۔تجزیہ کار کا خیال تھا کہ کانگریس امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے سے پیچھے نہیں ہٹے گی اور کچھ اتحادیوں کے الگ ہونے کی صورت میں بھی اس کی حکومت قائم رہے گی کیونکہ یونائیٹد نیشنل الائنس کے ایک بڑی جماعت سماج وادی پارٹی نے گانگریس کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ لہٰذا وزیراعظم من موہن سنگھ کو اعتماد کا ووٹ لیتے وقت ضروری عددی حمایت حاصل ہو گی۔ظفر آغا کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ معاہدے سے بھارت کی خودمختاری پر آنچ ضرور آ سکتی ہے اور یہ خدشہ بے جا نہیں ہے کہ امریکہ اس ڈیل کے فعال ہونے کے بعد گاہے بگاہے بھارت کی خارجہ پالیسی پر بالعموم اور ایران بھارت تعلقات پربالخصوص اثر انداز ہونے کی کوشش کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ انگریزی جریدوں نے بھارت امریکہ جوہری معاہدے پر بحث شروع کر رکھی ہے اور محتاط اندازوں کے مطابق بھارتی عوام کی اکثریت کو اس معاہدے پر کوئی تشویش نہیں ہے۔ لہذا کا نگریس کی قیادت بلا خوف آئی اے ای اے جا سکتی ہے۔کشمیر یونیورسٹی کے پروفیسر نور احمد بابا نے بھادہلی اور بھارتی کشمیر کے ایوانوں میں سیاسی ہلچل کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی بڑی تبدیلی کی توقع نہیں کی جاسکتی اور کانگریس اس وقتی بحران پر قابو پا لے گی

وزارت خارجہ کے ترجمان محمد صادق افغانستان میں سفیر مقرر

اسلام آباد ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان محمد صادق کو افغانستان میں پاکستانی سفیر مقرر کر دیاگیا ہے جبکہ موجودہ پاکستانی سفیر طارق عزیز الدین کو ترکی کے لیے سفیر تعینات کر دیاگیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کے حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ پاکستان نے وزارت خارجہ کے موجودہ ترجمان محمد صادق کو افغانستان میں اپنا سفیر مقرر کیاہے اور وہ سفیر کی حیثیت سے جلد اپنی ذمے داریاں سنبھال لیں گے جبکہ کابل میں پاکستان کے موجودہ سفیر طارق عزیز الدین کو ترکی میں پاکستان کا سفیر مقرر کیا گیاہے ۔

کابل میں بھارتی سفارتخانے کے باہر خود کش کار بم حملہ، ٤٠ افراد ہلاک ، ١٤١ زخمی

کابل ۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پیر کی صبح بھارتی سفارتخانے کے باہر خود کش کار بم حملے میں کم از کم ٤٠ افراد ہلاک اور ١٤١ زخمی ہو گئے۔ مقامی پولیس نے بتایا کہ خود کش حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری کار بھارتی سفارتخانے کے گیٹ سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا۔ حکام کے مطابق ہمارے ٤٠ افرادہلاک اور١٤١ زخمی ہو گئے بھارتی سفارت خانہ کابل شہر کے وسط میں واقع ہے اور اس کے نزدیک افغان وزارت داخلہ کی عمارت بھی واقع ہے۔دھماکے کے بعد ایمبولینسوں کو زخمیوں کو ہسپتال جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے وزارت دفاع کے ترجمان جنرل ظاہر عظیمی نے کیا کہ جائے وقوعہ پر پانچ لاشیں دیکھی گئی ہیں کابل ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر سید کبیر نے کہا کہ آٹھ زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا جن میں سے دو افراد چل بسے ادھر کابل ہی میں جموریہ ہسپتال کے حکام نے بتایا کہ اہسپتال میں ٥١ زخمیوں کو لایا گیا جو دھماکے میں زخمی ہوئے تھے جن میں تین خواتین اور چار بچے بھی شامل ہیں۔ یہ اس علاقے میں ہونے والا دوسرا خود کش حملہ ہے ۔ اس سے قبل دسمبر 2006ء میں ایک خود کش حملہ آور نے افغان وزارت داخلہ کی عمارت کو نشانہ بنایا تھا اور اس واقعے میں بارہ افراد ہلاک اور بیالیس زخمی ہوئے تھے۔ اس دھماکے کے بعد علاقے میں مزید سکیورٹی چیک پوسٹیں اورحفاظتی بیر ئر لگا دیئے گئے تھے۔

دھماکے ملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہے ‘ سید یوسف رضا گیلانی

وزیر اعظم کی ملائیشیا روانگی سے قبل چکلالہ ایئربیس اور پمز میں زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات چیت
اسلام آباد ۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ دھماکوں کے واقعات ملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہے ۔ جن کے ذریعے سازشی قوتیں حکومت کو ناکام بنانا چاہتی ہے ۔ پولیس اہلکاروں کے ملک و قوم کے لئے اپنی جان قربان کر دیں ۔ وکلاء کے لانگ مارچ کی طرح لال مسجد کانفرنس کے لئے سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے تھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملائیشیا کے 3 روزہ سرکاری دورے پر کوالالمپور روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ کوالالمپور میں وزیر اعظم ڈی ایٹ سربراہی کانفرنس میں شرکت کے علاوہ ملائیشیا کے وزیر اعظم اور بنگلہ دیش کے چیف ایگزیکٹو سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ میلوڈی دھماکہ حکومت اور قبائلی علاقوں کے درمیان سمجھتے ناکام بنانے کی کوشش ہے ۔ انہوںنے کہا کہ دھماکوں میں ملوث عناصر یہ تاثر دینا چاہتے ہیں کہ حکومت ناکامی ہو گی ان سازشی عناصر کے مذموم اور گھناؤنے عزائم کو ناکام بنا دیا جائے گا ۔ انہوں نے دہشت گردی میں ملوث مجرموں کو ضرور قانون کی گرفت میں لایا جائے گا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دھماکوں کا مقصد ملک کو غیر مستحکم ان کی سازش ہے اور سازشی قوتیں یہ ثابت کرنا چاہتی ہیں کہ حکومت کی ناکامی ہو گی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دھماکے بزدلانہ کارروائی ہے ایسے اقدام سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا ان سے ملک ور اسلام کی بدنامی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء کے لانگ مارچ کے لئے حکومتی انتظامات کی ہر سطح پر تعریف کی گئی تھی ۔ لال مسجد کانفرنس کے لئے بھی موثر حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے مگر خود کش بمباروں کو روکنا ممکن نہیں ہے ۔ قبل ازیں وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میلوڈی خود کش حملے میں جاں بحق فرض شناسی کا مظاہر ہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں وفاقی دارالحکومت میں خود کش حملوں کے واقعات شرم ناک اور انسانیت کے خلاف گھناؤنا جرم ہیںپٹرولیم مصنوعات اور اشیاء خردو نوش کی قیمتوں میں اضافہ خود ساختہ نہیں ہے مہنگائی عالمی مسئلہ ہے پیر کی صبح وزیر اعظم نے پمز ہسپتال اسلام آباد میں میلوڈی خود کش حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اور زخمیوں کو دی جانے والی طبعی سہولتوں پر اطمنیان کا اظہار کیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ میلوڈی خود کش حملے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اسلام آباد میں اس گھناؤنے جرم پر افسوس اور دکھ ہوا ہے یہ انسانیت کے خلاف حملہ ہے دنیا میں پاکستان کی الگ بدنامی ہوئی ہے وفاقی دارالحکومت میں اس قسم کا واقعہ بزدلانہ حرکت ہے اس قسم کے واقعات کے ذریعے ملک کے بار ے میں کیا پیغام دیا جا رہا ہے تحقیقات کے احکامات جاری کر دیئے ہیں واقعہ کے پس پردہ عناصر کو بے نقاب کرنے کے لیے انعام مقرر کیا گیا ہے ان عناصر کو قانون ضرور اپنی گرفت میں لے گا انہوں نے کہا کہ پولیس کے جوانوں نے لال مسجد کنویشن کے موقع پر اپنے فرائض منصبی کو احسن طریقے سے سنبھالے رکھا پورے دن اس کنونشن کی حفاظت کی اور اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کنونشن کوئی گڑ بڑ نہیں ہونے دی جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اس سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ پٹرول اور اشیاء ضروریہ میں اضافہ عالمی مسئلہ ہے تمام ممالک میں یہ ہی صورت حال ہے اضافہ ہمارے بس سے باہر کی بات ہے کیونکہ ہم پٹرول پیدا کرنے والا ملک نہیں ہیں مہنگائی خود ساختہ، غفلت اور حکومتی ناکامی نہیں ہیں عالمی سطح پر قیمتیں بڑھ رہی ہیں پاکستان بھی اس سے متاثر ہے ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ وہ ملایشیاء میں ڈی ایٹ کانفرنس میں شرکت کے بعد واپسی پر وہ قوم سے خطاب کریں گے ۔

میلوڈی چوک خودکش حملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں

اسلام آباد ۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ سید کمال شاہ نے کہا ہے کہ میلوڈی مارکیٹ کے قریب گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا وہ پیر کو پولیس لائن ہیڈ کواٹر میں خودکش حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔ سیکرٹری داخلہ نے کہاکہ دہشت گردی کے واقعات سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتے اور اسلام آباد و پنجاب پولیس کے جوانوں نے جس طرح اپنی جانیں قربان کی ہیں اس پر انہیں فخر ہے ۔ اگر پولیس اہلکار فرض شناسی سے کام کرتے رہے تو شرپسند عناصر کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ خودکش حملے میں جو پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں ان کے خاندانوں کی مکمل کفالت کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بعنی 6 جولائی کو لال مسجد اور جامعہ حفصہ آپریشن کے ایک سال پورا ہونے پر وفاقی دارالحکومت میں شہدائے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا اور کانفرنس کے اختتام پر میلوڈی مارکیٹ کے چوک میں خودکش رونما ہوا اس حملے میں 15 پولیس اہلکاروں سمیت 20 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خودکش حزلے کے جائے وقوعہ سے ملنے والی شواہدوں کی روشنی میں تحقیقات آگے بڑھ رہی ہے ۔ لال مسجد کا اجتماع پرامن تھا اور خود کش دھماکے کو اس سے نہیں جوڑا جا سکتا ۔

مقبوضہ کشمیر حکومت ختم ، گورنر راج نافذ کردیا گیا

سری نگر۔ مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی حکومت کے وزیراعلی غلام نبی آزاد کی طرف سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد کانگریسی حکومت ختم کرکے گورنر راج نافذ کردیا گیا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر کے گورنر این این ووہرا نے انتظامی اختیارات بھی حاصل کر لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی مخلوط کٹھ پتلی حکومت نے گزشتہ مہینے امرناتھ شرائن بورڈ کے نام 8 سو کنال زمین منتقل کی تھی کل جماعتی حریت کانفرنس اور کشمیری عوام نے اس اقدام کو مقبوضہ کشمیر کا اکثریتی مسلم تشخص ختم کرنے کا منصوبہ قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج کیا تھا۔ سات روز کی مسلسل ہڑتال سے مجبور ہو کر حکومت کو یہ فیصلہ واپس لینا پڑا جبکہ حکومت میںشامل جماعت پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی نے آزاد حکومت کی حمایت واپس لے لی تھی ۔ جس کی وجہ سے اسمبلی میں حکمران اتحاد اقلیت میں آگئی تھی ۔ ریاستی گورنر نے وزیراعلی غلام نبی آزاد کو سات جولائی تک اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی مہلت دی تھی پیر کے روز اسمبلی کا اجلاس ہوا ۔ تاہم وہ اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے ۔ بعدازاں انہوں نے اپنا استعفی گورنر کو پیش کردیا ۔ مقبوضہ کشمیر اسمبلی 89 ممبران پرمشتمل ہوتی ہے جس میں حزب اختلاف کے 24 اراکین کے علاوہ کانگریس کے 21 ، پی ڈی پی کے 17 ، پینتھرس پارٹی کے 4 ، کمیونسٹ پارٹی کے 2 ، جموں مورچہ ، بی جے پی ، بی ایس پی کے ایک ایک ممبر ہیں ۔ بھارتی حکومت نے غلام نبی آزاد کے استعفے کے بعد گورنر راج نافذ کردیا ہے ۔ اورتمام ایگزیکٹو اختیارات گورنر کو سونپ دئیے ہیں ۔

Suicide bomber sketch prepared for media release

ISLAMABAD: The doctors have completed surgery of the head of the suspected suicide bomber of the Melody Chowk blast in Islamabad. The sketch of the bomber will be released to the media soon. The forensic experts have collected remaining parts of the bomber’s body. The FIA investigators visited the location of the bomb blast on Monday and prepared its report. Meanwhile, five seriously injured policemen stated to be in critical condition. It is recalled that 21 people were killed and more than 50 others wounded when a suicide bomber ripped through a police picket near to Islamabad's busy Melody centre on Sunday evening.The dead included 16 police personnel who laid down their lives in the line of duty as they were deputed to maintain security on the venue of Lal Masjid (Red Mosque) Conference.The police party was gathered near to picket on culmination of the conference when the suicide bomber blown up himself close to them leaving behind body pieces and shattered blood.The upper torso of the suicide bomber was found later and the government has announced Rs five million prize for anybody who passes on valid information to the government.Secretary Interior Kamal Shah said that it has been established by the experts that it was a suicide attack as it left no crater and the police was target.Inspector General of Police Islamabad, Syed Asghar Raza Gardezi told media persons that the police were very much alert but the suicide attacker managed to blast himself amongst police personnel gathered there causing deaths and inflicting injuries.He denied that it was a security lapse saying, suicide attackers opt for different means and police are left with a few options to defend.

40 killed in Indian embassy attack in Kabul

KABUL: A suicide bomber rammed an explosives-filled car into the gates of the Indian embassy in the Afghan capital Kabul Monday, leaving at least 40 people dead including Indian Defence Attaché, officials and witnesses said.The blast destroyed about four cars outside the embassy in the heart of the city, and flesh and broken limbs were scattered at the scene, an Afghan witness told the media. The bomber hit the thick embassy gate, he said."It was a suicide car bomb in front of the Indian embassy," interior ministry spokesman Zemarai Bashary said. "There are casualties but at this time I don't have a figure.""The number of deaths at this time is 40, while 141 people were wounded, half of them hospitalised," health ministry spokesman Abdullah Fahim said, adding that the figure was based on information from several hospitals.The powerful rush-hour blast sent a plume of brown smoke into the air and could be heard across the city centre. It shattered the windows of shops several hundred metres (yards) away.Police immediately sealed off the scene and kept people away.The last blast in Kabul was on June 1, when a remote-controlled bomb blew up near a minivan taking Afghan army staff to work. A woman was killed and five other people wounded.

Dollar hits all-time high versus Rupee

KARACHI: Pakistani rupee on Monday remained under pressure, touching an all time low of Rs 70.25 to one dollar to reach at Rs 71 against the US dollar.International oil price on an upward path, lower than expected forex inflows in June and major payments in terms of foreign debits were reported as the main causes of this record down of rupee.Pak rupee, like currencies of other oil deficit Asian countries, remains under pressure not only because of foreign factors, but deteriorating law and order, political uncertainty, growing inflation and current account deficit of the country have also posted negative effects which result decline in value of rupee.

No compromise on Champions Trophy security: ICC

Dubai: The security situation in Pakistan continues to be a concern for the ICC ahead of the Champions Trophy with CEO Haroon Lorgat saying that the cricket's world governing body will not risk holding "one of its tournaments" in any country "not appropriate to play in"."The ICC will not compromise the safety and security of any individual at one of its tournaments and if it is not appropriate to play in any country then we will not do so," Lorgat said in a statement on a day when a deadly suicide attack in Pakistan's capital city of Islamabad left 20 dead.Lorgat confirmed that during the ICC annual conference week here, a security process had been agreed upon for the September tournament spread across Rawalpindi, Karachi and Lahore."During annual conference week the Chief Executives' Committee and the ICC Board came together to receive a presentation by the security consultants hired to oversee that matter both before and during the ICC Champions Trophy," he said."During the course of that presentation a process was agreed upon to deal with any incidents that may occur between now and the end of the tournament," he added.

Oxfam urges G8 to live up to aid pledges

TOYAKO: The British charity Oxfam on Monday accused world powers of backtracking on pledges to double aid for Africa by 2010, describing their progress as "desperately slow.""They're gradually stepping away from the promises they've made," Oxfam activist Max Lawson said."We can't let them step away from their promises," he said, adding: "For rich countries this is peanuts. For African countries this is life or death."Leaders including US President George W. Bush gathered in this secluded spa resort in northern Japan for a three-day session, with eight African leaders joining the first day to take up the plight of the continent.Oxfam urged the G8 nations -- Britain, Canada, France, Germany, Italy, Japan, Russia and the United States -- to live up to their earlier promises.At the moment Canada was working to water down aid pledges while France and Italy wanted to "step away from their promises," said Lawson.The G8 promised at the Gleneagles summit in 2005 in Scotland to boost aid to Africa by a further 25 billion dollars by 2010.So far the G8 has boosted development assistance to Africa by only three billion dollars, said Oxfam's Asia and Europe director Oliver Buston."It's fair to say the progress so far has been desperately slow," he said.While Germany was stepping up aid to Africa and Britain and the US were making some progress, France slashed its aid to Africa in 2007, he noted."At a time when Germany, the UK and the US are really making an effort to increase their aid, you can't have France free-riding on their efforts."Oxfam urged Japanese Prime Minister Yasuo Fukuda -- who pledged ahead of the G8 summit to double Japan's aid to Africa in five years -- to show stronger leadership as current G8 host."We hope that Japan will come up with more in the next couple of days," particularly in health and agriculture, Buston said.

Jaane Tu Ya Jaane Na,formula film?

Mumbai: Abbas Tyrewala's directorial debut, which stars newcomer Imran Khan, has a certain sparkling spirit, a zest for living life and a certain zing about the way the characters look at life and love.It's not only about the way the characters' exuberant yearnings connect with the audience, it's also about the casual, free-flowing events and dialogues in the narrative that give the characters an edge over other urbane youngsters who have come and gone in the past.The bunch of collegians here take their cues from Farhan Akhtar's "Dil Chahta Hai", Rakeysh Mehra's "Rang De Basanti" and even Karan Johar's "Kuch Kuch Hota Hai", but the plot is endearing and fairly original despite the derivative echoes.While the supporting cast of friends are both real and tangible, at the core of this romantic musical are Jai (Imran) and Aditi (Genelia) who are 'best friends' in the coolest sense of the term. Bantering bum-chums at the surface but sharing a much deeper bond underneath - all their friends can see that the twosome are made for each other. But they can't.It's an exceedingly old formula for a romantic comedy given a fresh new spin by a storyteller who picks moments from ordinary lives and converts them into a celebration of life and love.Old songs (mainly R.D. Burman) and new original music by A.R. Rahman coalesce while Jai and Aditi's love story goes through several twists and turns. And they finally arrive at the traditional end-game for romantic films - the grand reunion at the airport seconds before the girl is scheduled to take off for good.The flurry is charming, though a little too self-consciously designed at times. Peep underneath. And you see the narration covering a lot of familiar ground.Every actor pitches in at just the right volume of vivacity. Imran has a fresh face, is original and possesses a natural screen presence that immediately connects him with the audience.There are stand-out supporting performances by Naseeruddin Shah (playing Jai's dead father in a portrait), Ratna Pathak (Jai's mom), Paresh Rawal as a boorish cop and Arbaaz and Sohail Khan as a couple of outlandish cowboys.Then there's Manjari Phadnis as the hero's could-be love interest. Living in perpetual denial, she thinks her embittered parents (Rajat Kapoor and Kitu Gidwani) actually love each other under the acrimony.The characters never claim to be extraordinary in their desires. It's their ordinary dreams and down-to-earth desires which give the narration a spirited spin.And all those playing Imran and Genelia's friends are also superb.While Genelia is a natural in most scenes, Imran's unassuming boy-next-door personality lends itself with picture-perfect precision to the mood and tenor of the narration.Here's a young actor who has a long innings ahead. He doesn't think before he acts. It's not about how deep he goes into his character, it's more about how much at home he is occupying the space provided by the script."Jaane Tu..." doesn't have any message for the audiences. What it has is an honest story about a bunch of credible characters told in a fashion that's casually trendy and warm.Manoj Lobo's cinematography and Shan Mohamed's editing assist the director in making a film that you'd probably like to watch again just to see if you missed out a vital bit of the characters' lives while they were looking for love.

Involvement of foreign terrorists in Quetta blasts

QUETTA :The security agencies have found cues about involvement of a gang of foreign terrorists in a series of bomb blasts in Quetta and the security forces have progressed in the investigations, sources said.The security agencies during investigations found documents and mobile phone sims, the telephone calls records of which indicates that foreign national terrorists being used for terror and sabotage acts in Quetta, sources told ARY One World.Foreign agencies are providing financial help to the members of the gang, which was said to be used in recent bombings in Quetta.Balochistan home department has declared security high alert in Quetta and other parts of the province after these reports.The police have informed the owners of shopping centres and shopkeepers to avoid touching any suspected object, motorbike or vehicle, as these can be used for sabotage acts. Three teams have been constituted for arrest of the culprits involved in bomb blasts.The number of security men deployed outside the shopping centres and the residences of top government officials has been increased to thwart any act of sabotage, sources added.

Governor’s rule imposed in Held Kashmir

SRINAGR: Governor’s rule has been imposed in Held Kashmir after Chief Minister Ghulam Nabi Azad on Monday refused to face the vote of confidence in the state legislative assembly and stepped down.Governor N N Vohra assumed executive powers after collapse of the Congress-led government in the occupied territory. Earlier, Azad went to Governor N N Vohra and submitted his resignation after he delivered a speech highlighting the performance during his governance.The House session, which was specially convened after key alliance partner Peoples Democratic Party pulled out of the Congress-led government amid the difference over Amarnath land transfer row last week.Azad sought permission from the Speaker of the House to withdraw the confidence motion and went to the governor house to tender his resignation.

Jirga to talk with Mangal Bagh today

LANDI KOTAL: A 35-member tribal Jirga on Monday left for Teerah valley to hold talks with Lashkar-i-Islam chief, Haji Mangal Bagh.The Jirga, headed by Haji Amal Gul, would negotiate with the militant organization chief on an end to sectarian clashes and ongoing military operation in Khyber Agency and restoration of peace in the area.Jirga would also focus on resolving the growing misapprehensions between the government and Lashkar chief in its talks.Menawhile, Jirga members has demanded the government to end Bara operation immediately and withdrawal of paramilitary forces from the area to express its goodwill for the ongoing talks.Earlier, the Jirga members called on Sunday the Political Agent of Khyber Agency and other government officials in Peshawar and discussed the peace restoration steps in the agency.Meanwhile, the clashes between two rival sectarian organizations in Teerah valley come to a halt in view of the initiation of the negotiations by the tribal Jirga. The curfew has also been relaxed in the area in view of the newly developed scenario.Meanwhile, the Bara town also resumed its daily life and the business is in progress in Bara Bazar with all shops open.

Prime Minister Gilani arrives to attend D-8 Summit




KUALA LUMPUR : Prime Minister Syed Yousuf Raza Gilani arrived here Monday to attend the 6th D-8 Summit being held in the Malaysian capital, and is expected to endorse a 10-year roadmap on trade cooperation. Prime Minister Gilani, who is heading a delegation comprising Advisor to Prime Minister on Economic Affairs Hina Rabbani Khar, members of the coalition parties, opposition, minorities and women, was accorded a warm welcome on arrival.
He was received at the airport by Deputy Foreign Minister.
On the sidelines of the Summit the Prime Minister would also hold meetings with various heads of governments including the Prime Minister of Malaysia and the Chief Executive of Bangladesh.
The D-8 compromises Pakistan, Iran, Bangladesh, Egypt, Indonesia, Malaysia, Nigeria, and Turkey.
It was set up in 1997 as an economic alliance with the objective of improving the position of Muslim developing countries in the global world economy through the diversification of their economies by creating new opportunities via increased trade relations.
The theme of 6th Summit is “Meeting Challenges Through Innovative Cooperation.” This is the first time that Malaysia is hosting the D-8 Summit.
The last summit was hosted by Indonesia, the current chairman of D-8, in Bali, Indonesia.
The D-8 presidency would be handed over to Malaysia by the group’s current chairman President of Indonesia Susilo Bambang Yudhoyono. Malaysia would be D-8’s president for two years.

Pakistan attaches importance to its relations with Britain: Speaker






ISLAMABAD : Speaker National Assembly, Dr. Fehmida Mirza Monday said Pakistan attaches great importance to its relations with Britain and both the countries have commonalities of views and perceptions on regional and global issues. She was talking to an eight-member delegation from British House of Commons, headed by Rt.Hon. James Arbuthnot (MP), who called on her in the Parliament House.
The Speaker said that Pakistan wanted peace and stability in the region as development and prosperity of the countries in the region depended on stability here.
She said Pakistan wants good relations with its neighbours through more communication and enhanced exchange of Parliamentary delegations and talks. She said Pakistan was committed to fight terrorism and extremism.
Extremism and terrorism can be curbed by eliminating the root causes of these evils, she said and added that generating economic activities and construction of opportunities zones in the FATA will bring dawn and eliminate extremism in the area.
The Speaker told the delegation that such opportunities would also help in uplift of women welfare by providing them educational and job opportunities.
Dr.Fehmida Mirza said the new democratic government and Parliament was facing variety of challenges that would be overcome with the help of the masses and support of friendly countries.
She said the people were pinning great hope on the newly elected Parliament and hoped that the new Parliament would come upto their expectations.
She said that Parliament and Government needed to be given chance to fulfil its tenure so that it could accomplish and fulfil the aspirations of the masses.
The Speaker thanked the delegation for British government’s support to democracy and the new democratic set up in Pakistan and also for its support in Pakistan’s re-entry into the Commonwealth.
The head of the British Parliamentary delegation said Pakistan was an important country and was playing a vital role in the war against terrorism and extremism.
He said Pakistan was also a stabilizing factor in the region for the region’s progress and prosperity. He said that Pakistani community in the UK was playing important role in Britain’s prosperity and economic development. He appreciated them as the law abiding and hard working citizens. He also invited the Speaker to visit UK which she accepted.

PFUJ voices concern over rise in violence against journalists




ISLAMABAD : The Pakistan Federal Union of Journalists (PFUJ) has condemned the recent incidents of manhandling, kidnapping, unlawful confinement and torture of journalists and demanded stern action against those responsible. A statement issued by PFUJ Secretary General Mazhar Abbas also condemned registration of cases against journalists in interior of Sindh and demanded withdrawal of all cases registered against journalists since November 27.
The PFUJ said in different incidents of violence Pir Zubair Shah, Akhtar Somroo of New York Times, Absar Alam of GEO, and Wiqar Kiyani of Guardian were targeted and they passed through trauma.
The Federal Information Minister Ms Sherry Rehman has assured PFUJ that she will take up these cases with the concerned authorities and will see that justice is done in all such cases, said the statement.
Following the release of two abducted journalist Pir Zubair Shah and Akhtar Somroo by Taliban, they were kept by the security agencies and have not been freed yet, it said.
The PFUJ said they were allegedly kept for questioning but are expected to reach Peshawar later Monday, if released by the political officers.
The PFUJ condemned the manhandling of the senior journalist and Bureau Chief of Geo TV, Islamabad, Absar Alam, allegedly by the relatives and friends of former Chief Minister Punjab. Those responsible for the incident were released by the police after few hours, the statement said.
“Those who tried to assault Alam must be taken to task,” the PFUJ demanded.
In another serious incident unidentified people kidnapped Wiqar Kiyani, an stinger for British newspaper Guardian on Sunday night.
Earlier, on his return from Karachi, where he was doing a story on a British national Sohaib Siddiqui, he was told that his house in G-8/1, was raided and was in bad shape.
According to the latest report Kiyani was freed after alleged torture with a warning not to follow the story or tell about his ordeal. He was thrown from a vehicle near Mianwali.
“These incidents were of grave concern for us and simply unacceptable,” the PFUJ said.
The PFUJ has demanded immediate release of the two journalists of NYT, recovery of Wiqar Kiyani and action against those responsible for his alleged illegal confinement.

Death toll in Islamabad suicide blast mounts to 21




ISLAMABAD:Sunday suicide blast near Melody Chowk has left 21 people dead including 16 policemen besides injuring over 40.
According to Geo News, the wounded were under treatment in Poly Clinic, CDA hospital and Pakistan Institute of Medical Sciences (PIMS) where emergency has already been declared.
Mostly police personnel are among the injured.

Gilani visits PIMS, inquires about injured




ISLAMABAD: Prime Minister Syed Yousuf Raza Gilani on Monday visited Pakistan Institute of Medical Sciences (PIMS) and inquired about those injured in last night’s suicide blast at Melody. He told reporters that an inquiry has already been ordered and said the perpetrators of such heinous crime will not escape the law.
The Prime Minister said that the incident has brought a bad name to Pakistan adding such acts do not serve the purpose of Islam.
He said the police personnel played an important role in the smooth conduct of Shuhada Conference at Lal Masjid.
He paid tributes to slain policemen and said they protected others at the cost of their own lives.
Earlier, he went to the injured and inquired about their welfare and expressed satisfaction at the treatment being provided to them by the hospital.

Pakistan to facilitate investors in power sector




ISLAMABAD: Minister for water & power Raja Pervez Ashraf has said that the government is fully determined to provide a feasible and simplified procedure for investors to attract more investment in the power sector.
According to Geo news, Mr Ashraf said that the government would be able to generate 6,000 MW of additional electricity to be added to the national grid system by the end of next year.
He stressed the need to complete the task on war footing basis in order to ensure the operation of these plants within the prescribed time frame to eliminate load shedding.
He added that there should be more conducive environment and investor friendly policies to attract investment in the power sector.
He said that it is also the priority of the government to provide electricity to all and steps are being taken in this regard.

Pak China-UN Pak China UN Members meet in Beijing




BEIJING: A senior chinese diplomat Ambassador Chen Shiqiu met Ansar Burney here on Monday and discussed human rights issues including Peace and human trafficking. Vice Chairman of Ansar Burney Trust Syed Fahad Burney also attended the meeting and later dinner.
He lauded the great and hectic efforts of Ansar Burney in the field of human rights and Peace in the region and also his historical services against human trafficking.
Both, the recently elected members of United Nations Human Rights Council Advisory Committee at Geneva discussed human rights issues in the region and also made plans as how to combat terrorism.
Earlier Dong Yunho, Vice Chairman of China Society for Human Rights Studies met with the Member UNHRCAC and Pakistan’s former Federal Minister for Human Rights, Ansar Burney and discussed with him human rights, human trafficking, slavery and other issues in the region.
In recognition to great human rights services of Ansar Burney, Dong Yunho presented a Shield to him.

ذاتی مفادات کیلئے قوم کی یرغمالی ۔۔۔ تحریر: اے پی ایس

اس وقت سیاسی قیاد ت ا یسے لوگوں کے ہاتھ میں ہے جنہوں نے اپنی چھوٹی چھوٹی اغراض کے لیے قوم کو یرغمال بنا رکھاہے ۔ ان کی موجودگی میں آزاد قوم کی حیثیت سے فیصلے نہیں ہوسکتے ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی نہیں امریکہ کی جنگ ہے جس کا منصوبہ نائن الیون سے بھی پہلے بنایا گیا تھا ۔ وزیراعظم کا 100 دن کا منصوبہ فریب کے سوا کچھ نہیں تھا ۔ حکومت میں کرپٹ افرادعوام کو ریلیف دینے کے بجائے انہیں دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ بجلی ، گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔ عوام کا اس وقت اہم ترین مسئلہ امریکہ سے آزادی حاصل کرنا ہے ۔ جب تک آزاد قوم کی حیثیت سے اپنی پالیسیاں خود نہیں بنائیں گے ، ہمارے مسائل بڑھتے جائیں گے قبائلی علاقوں میں کوئی مسئلہ نہیں تھا ۔ پشاور میں جان بوجھ کر اضطراب پیدا کیاگیا ۔ وہاں نارمل حالات چل رہے تھے ۔ کوئی خدشہ نہیں تھا لیکن وہاں جان بوجھ کر بے چینی اور مصنوعی صورتحال پیدا کی گئی ہے ۔ صرف امریکہ کو یہ باور کرانے کے لیے ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں روس کے خاتمے کے بعد امریکہ نے تہذیبی جنگ کے نام سے ایک پلان تیار کیا ۔ ہر جگہ اسلامی تحریکوں کو خطرہ بنا کر پیش کیا گیا اور مغربی میڈیا ان کو دہشت گردقرار دینے میں مصروف ہو گیا ۔ نائن الیون سے پہلے سارا نقشہ تیار کیا گیا یہ کیسے ممکن ہے کہ امریکہ کے چار ایئر پورٹس سے بیک وقت ہوائی جہاز اڑتے ہیں اور وہ دو اہم عمارتوں اور پینٹاگون سے ٹکراتے ہیں اور امریکی فوج اور فضائیہ اس سے غافل رہتی ہے ؟ یہ سب کچھ یہودیوں کا کھیل ہے جنہوں نے امریکہ کو بھی اس میں ملوث کیا ۔ اس واقعہ کو بنیاد بناکر افغانستان کی اینٹ سے اینٹ بجا دی گئی اور اب پاکستان کو میدان جنگ بنایا جارہاہے ۔ اس جنگ میں ہمارے حکمران امریکہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں ۔ ہمیں اس طرح کے حکمرانوں سے جان چھڑانا ہو گی موجودہ پارلیمنٹ کی حیثیت قابل رحم ہے ۔ تمام فیصلے حسب سابق فرد واحد کر رہاہے ۔ رچرڈ باو¿چر بار بار ڈکٹیٹ کرانے یہاں آ جاتاہے جبکہ قاضی حسین احمد نے یہ بھی کہا ہے کہ انتخابات میں اس لیے حصہ نہیں لیا کیونکہ ہمیں معلوم تھاکہ امریکی سیٹ اپ میں سکیم تیار کی گئی تھی ۔ ترکی کے صدر کو ہم پر دباو¿ ڈالنے کے لیے بلایا گیا تھا کہ ہم اس شکنجے میں سر دے دیں ۔ ہمارا موقف یہ تھاکہ پرویز مشرف کے زیر انتظام اور موجودہ الیکشن کمیشن کی موجودگی میں انتخابات میں حصہ لینے سے کوئی تبدیلی نہیں آ سکتی اور آج یہ بات ثابت بھی ہو چکی ہے ۔ پیپلز پارٹی کی حکومت صدر کے آگے بے بس ہے اور مشرف دن بدن مضبوط ہو رہاہے اور اسی کی پالیسیوں کا تسلسل جاری ہے ۔اب مشرف کھلم کھلا کہہ رہے ہیں کہ اس کی پالیسی چل رہی ہے اور چلتی رہے گی۔ عوام لوڈ شیڈنگ ،مہنگائی ، ڈاکہ زنی اور قتل و غارت گری سے تنگ ہیں ۔ کسی کی جان و مال محفوظ نہیں موجودہ حکمران آمرانہ نظام کے ساتھ ڈیل کے تحت آئے ہیں اور امریکن بار بار یہاں آ کر انھیں باور کراتے ہیں کہ تمہارا مسئلہ جمہوریت اور مشرف نہیں بلکہ دہشت گردی ہے ۔ تم فوج کو عوام کے ساتھ لڑاو¿ اور اس پر یلغار کرو اور مشرف کو نہ چھیڑو اس کے رہنے سے تمہارے تمام مسائل حل ہو جائیں گے موجودہ حکمرانوںکے پاس حوصلہ ہے اورنہ کوئی پروگرام ہے ۔ وہ یہ کہہ کر جان چھڑانے کے کوشش کرتے ہیں کہ ” موجودہ مسائل انھیں ورثے میں ملے ہیں “ ۔ حکمران آزاد قوم کی حیثیت سے فیصلے کریں ، عدلیہ کو بحال کریں۔ جبکہ لال مسجد ایکشن کمیٹی نے از خود جامعہ حفصہ کی بحالی کا اعلان کیا ہے اورگذشتہ روزسے دوبارہ لال مسجد کے پہلو میں خیموں میں جامعہ حفصہ کے قیام اور تعلیمی سلسلہ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ایکشن کمیٹی نے مولانا عبدالعزیز کی رہائی ‘جامعہ فریدیہ کی بحالی اور جامعہ حفصہ کی تعمیر کے لیے پارلیمنٹ ہاو¿س اورچاروں صوبوں میں احتجاجی پروگرامات کے انعقاد کا اعلان بھی کیا ہے ۔جبکہ لال مسجد و جامعہ حفصہ کے خلاف بدنام زمانہ سائلینس آپریشن کے ذمہ داران کے خلاف ایف آئی ار کے اندراج اور آزاد و غیر جانبدارا ججز پر مشتمل تحقیقاتی کمیشن کے قیام کامطالبہ کیا گیا ہے ۔ اس امر کااظہار گزشتہ اتوارکو لال مسجد سے ملحقہ شاہراہ پر شہداء لال مسجد کانفرنس میں جاری مشترکہ اعلامیہ میں کیا گیا ہے ۔ کانفرنس وفاقی المدارس العربیہ پاکستان کے سربراہ مولانا سلیم اللہ خان کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے 50 سے زائد جید اور ممتاز علماء کرام دینی ومذہبی جماعتوں کے رہنماو¿ں نے خطاب کیا ۔لال مسجد ایکشن کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ قاری سعید الرحمان نے اعلان لال مسجد کانفرنس کے نام سے مشترکہ اعلامیہ کانفرنس میںپڑھا۔ ہزاروں شرکاء نے کھڑے ہو کر اعلامیہ کی تائید کی مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آج جب سانحہ لال مسجد کو ایک سال پورا ہو گیا ‘ایک سال قبل اسی مقام پر جو ظلم اورقتل اور خون کی ہولی کھیلی گئی وہ تاریخ کاسیاہ ترین باب ہے ۔قرآن مجید پڑھنے اور اللہ کا ذکر کرنے والے معصوم اور نہتے طلبہ وطالبات پر گولیوں کی جو بارش کی گئی اور اپنے ہی ملک کے محب وطن لوگوںپر جو مطالم ڈھائے گئے اس کی مثال ملنی مشکل ہے ۔ ایک سال مکمل ہونے پر یہ عظیم الشان اجتماع لال مسجد کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جنہوں نے دباو¿ کے باوجود لال مسجد کی انتظامیہ کے بارے میں حرف غلط کی طرح شکایت نہیںکی ‘ ہم لال مسجد کے شہداء کے اسلام کے نفاذ کے مطالبہ کو حق اور صحیح سمجھتے ہیں اور آج اسی مطالبہ کا ہم بھی اعادہ کرتے ہیں کہ یہ ملک اسلام کے لیے اور اسلام کے نام پر بنا ہے ۔ اس میں اسلامی نظام نافذ کرنا وقت کا عین تقاضا ہے ‘ ہم ا س اجتماع کو ملک میں اسلامی نظام کے لیے سنگ میل سمجھتے ہیں اور وعدہ کرتے ہیں کہ شہدائے لال مسجد کا خون بے مقصد اور رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ ہم اس اجتماع کی عظیم الشان تعداد کو اس امر کا مظہر سمجھتے ہیں کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اس کا مملکتی مذہب اسلام ہے اور مدارس دینیہ اس اسلامی قلعہ کے نظریاتی محافذ ہیں اورہم یہ ذمہ داری ہر قیمت پر ادا کرتے رہیں گے ہم جہاں یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ اسلام اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں اور انہیں کسی بھی موقع پر جدا نہیںکیا جا سکتا وہاں یہ وضاحت بھی ضروری ہے کہ مدارس دینیہ آزاد تھے آزاد ہیں اور آزاد رہیںگے اس کی داخلی اور خارجی خود مختاری کو ہر حال میں قائم رکھنے کی کوشش کریں گے اور حکومت کو باور کراتے ہیں کہ شعائر اسلامی کو اگر ریاستی تشدد سے محفوظ نہ رکھا گیا تو اس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے ہم یہ اعلان بھی ضروری سمجھتے ہیں کہ یہ اجتماع مدارس دینیہ کی تحفظ کی تحریک ہے اور ایک ایک مسجد و مدرسہ کے تحفظ اور مقاصد کے حصول تک یہ تحریک جاری رہے گی ۔ ہم اس پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہیں کہ دارالعلوم دیو بند سے متعلق تمام مدارس ‘ تنظیموں اور تحریکات کی نمائندگی یہاں موجود ہ ہے جو ہماری اجتماعی قوت کا حسین مظہر ہے اورہماری کوشش ہو گی کہ مقاصد کے حصول تک اس اجتماعیت کو نہ صرف قائم رکھا جائے بلکہ اس کے حسن وقوت میں مزید اضافہ کیا جائے ‘ اس پر ہم اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں ہم یہ اعلان کرتے ہیں کہ اس کے بعد چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں اس طرح عظیم الشان احتجاجی اجتماعات منعقد کریں گے اور اگر ہمارے مطالبات من وعن تسلیم نہ کیے گئے یا اس میں تاخیری حربے استعمال کیے گیے توہم پارلیمنٹ کے سامنے ایک بڑے احتجاجی پروگرام کا اعلان کریں گے جس میں دینی قوتوں کی طاقت کا مظاہرہ ہو گا ‘ سردست دوسرا بڑا احتجاجی اجتماع اگست 2008 کی 10 تاریخ کو لاہور میں منعقد ہو گا۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ بدنام زمانہ سائلنس آپریشن کے حقیقی ذمہ داروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے ہمارے مشورے سے آزاد ‘ غیر جانب دار ججز پر مشتمل ایک انکوائری کمیشن قائم کیا جائے جو سانحہ لال مسجد کی تحقیقات کرے ۔ تاکہ اس کی سفارشات کی روشنی میں آپریشن کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ مولانا عبدالعزیز پر قائم تمام مقدمات واپس لیے جائیں اور انہیں باعزت طورپر بری اور رہا کیا جائے تاکہ وہ حسب سابق لال مسجد اور اس کی شاخوں میں خطابت اور تعلیمی خدمات ادا کر سکیں ۔ جامعہ فریدیہ میںپولیس کی نفری بٹھائی گئی ہے جو ایک مدرسہ پر غاصبانہ قبضہ ہے ‘ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پولیس کی نفری ہٹا کر جامعہ فریدیہ کو فورا تعلیمی نظم کے لیے کھول دیا جائے ۔ ورنہ ہم احتجاجی پروگرام جامعہ فریدیہ میں منعقد کرکے خودکھول دیں گے اور پھر امن و امان کی ذمہ داری انتظامیہ پرہو گی۔ جامعہ حفصہ کی دوبارہ تعمیر ہماری پہلی ترجیح ہے اور ایک انچ بھی اس سے پیچھے نہیں ہٹیںگے ہم افسوس کا اظہار کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود ایک سال میں اس کی تعمیر نہ ہو سکی ۔ ہم از خود سے جامعہ حفصہ کی بحالی کا اعلان کرتے ہیں اور تعمیر تک طالبات تعلیمی سفر کو خیموں میں جاری رکھیں گی ۔ آج سے انشاء اللہ جامعہ حفصہ میں تعلیم شروع ہوجائے گی ۔ اسی روز اچانک وفاقی دارالحکومت اسلام آباد تھانہ آبپارہ کے سامنے ارجنٹائن پارک کے قریب میلوڈی چوک پر زور دار خودکش بم دھماکے سے 10پولیس اہلکاروں سمیت 11افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے جبکہ حکومت نے جاں بحق ہونے واالوں کی تعداد 8اور زخمیوں کی تعداد 23بتائی ہے ۔ دھماکہ شام 8بجے کے قریب ہوا جب لال مسجد شہداء کانفرنس اختتام پذیر ہوئی اور جیسے ہی دعاختم ہوئی تو زوردار دھماکہ ہوا جس جگہ دھماکہ ہوا وہاں 50کے قریب پولیس اہلکار موجود تھے جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار زیادہ تر اسلام آباد اور پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی ہے ۔ دھماکے کے بعد ملک میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ۔ اہم تنصیبات کی سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں جبکہ اسلام آباد کے ہسپتالوں میںا یمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری تحقیقات اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداددینے کا حکم دیاہے ۔ دھماکے کے فوری بعد اسلام آباد کے تمام داخلی ا ور خارجی راستوں پر سیکورٹی کو سخت کردیا گیاہے ۔ مشیر داخلہ رحمن ملک نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 8 پولیس جوانوں کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ دھماکے میں 23 افراد بھی ن زخمی ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ دھماکہ کرنے والا 35 سے37 سالہ نوجوان تھا جس کے سر اور دھڑ مل گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک گھناو¿نا جرم ہے اس میں ملو ث لوگوں کو ہر ممکن کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ہم حالت جنگ مین ہے ملک دشمن عناصر اس طرح کے واقعات سے ملک کو عدم استحکا م میں دھکیل رہے ہیں میری قوم سے اپیل ہے کہ وہ ان عناصر کو اپنی صفوں سے نکال باہر کریں جاں بحق ہونے والے کے لواحقین سے دلی ہمدردی ہے سیکورٹی میں غفلت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگریہ دھماکہ لال مسجد کے قریب ہوتا تو زیادہ نقصان ہوتا ۔ سیکورٹی میںکوئی غفلت نہیں تھی انہوں نے کہا کہ پولیس کسی خود کش حملہ آور کو نہیں روک سکتی کیونکہ جو لوگ خودکش حملہ آور ہوتے ہیں وہ اپنی زندگی ہاتھ میں لے کر گھوم رہے ہوتے ہیں ایسے لوگوں کو نہیں روکا جاسکتا ۔ تفصیلات کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والے سات پولیس اہلکاروں کی لاشوں کو پولی کلینک میں جبکہ تین کی لاشوں کو پمز ہسپتال میں لایاگیا ھماکے میں ایک راہ گیر محمد صدیق جو G-6/1-3 کارہائشی تھاجبکہ پولی کلینک کے ڈاکٹر نے بتایا کہ ہسپتال میں 2 افراد کی لاشیں لائی گئی ہیں اور 34 افراد زخمی آئے ہیں جن میں 7 کی حالت نازک ہے اور 20 کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ ادھر آئی جی پولس نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ خود کش بم دھماکہ تھا جس میں پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ دھماکے کے فوری بعد 40زخمیوں کو قریبی ہسپتال پولی کلینک پہنچایا گیا جہاں زیادہ تر زخمیوں کی حالت نازک ہے ۔ دھماکے سے لاشوں کے اعضاءدور دور تک بکھر گئے عینی شاہدین کے مطابق پولیس اہلکاروں کی ٹوپیاں بیجز اور بیلٹ دور دور جا گرے ۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔ دھماکے کے فوراً بعد ایدھی ایمولینس گاڑیاں جائے واقعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا ۔ دھماکے کے بعد لاشوں کے جلنے کی بد بو دور دور تک پھیل گئی ۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقہ کی تاکہ بندی کردی اور کسی کو جائے واقعہ پر جانے کی اجازت نہ تھی ۔ زخمی ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے ۔ دھماکے کے بعد زخمیوں کی چیخ و پکار سے کچھ سنائی نہیں دے رہا تھا علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا ۔ دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ قریبی گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے واقعہ کے بعد ملک بھر میں ہائی الرٹ کردیا گیا اور آئی جی نے مشکوک افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کا حکم دے دیا ۔ جائے حادثہ پر موجود پولیس اہلکاروں نے بتایا ہے کہ یہ ایک خود کش حملہ تھا اور اس کا نشانہ پولیس اہلکار ہی تھے۔مقامی پولیس کے ڈی ایس پی ممتاز نے بتایا کہ اس خودکش حملے میں مرنے والے افراد کا تعلق پنجاب پولیس اور اسلام آباد پولیس سے تھا۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ مرنے والوں کے اعضائ دور دور تک بکھر گئے، قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور رہائشی عمارتوں کے مکین خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ یاد رہے کہ یہ دھماکہ ایک ایسے وقت ہوا ہے جب اسلام آباد میں لال مسجد آپریشن کی برسی کے موقع پر علماءکنونشن کا انعقاد ہو رہا تھا اور اس حوالے سے شہر بھر میں سکیورٹی کا خصوصی بندوبست کیا گیا تھا۔ مسجد کی اردگرد کی سڑکوں اور گلیوں کو خاردار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا تھا اور دن بھر پولیس کے اہلکار اسلام آباد کی سڑکوں پر گشت بھی کرتے رہے۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی حکام نے تمام گاڑیوں کی چیکنگ کا احکامات جاری کر دئیے دریں اثناء وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے اور اسلام آباد کے ہسپتالوں کی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ زخمیوں کے علاج و معالجے میں کوئی کسر نہ اٹھا ئیں ۔ جبکہ اس سے ایک روز پہلے جماعت اسلامی پاکستان نے لال مسجد جامعہ حفصہ کے خلاف فوجی آپریشن کے بارے میں فیکس فائنڈنگ مشن کمیشن کی رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آپریشن کے دوران شہید ولاپتہ طلبہ وطالبات کی تعداد 4234بنتی ہے۔ آپریشن کیلئے بغیر پائلٹ جاسوسی طیارے ، 111بریگیڈ کے ایس ایس جی کمانڈوز ، 10ویں کور کی ریگولر انفنٹری اور رینجرز کو استعمال کیا گیا تھا۔ کیمیکل ہتھیاروں کے استعمال سے نہ صرف لاشیں جل گئی تھیں بلکہ ان کی ہڈیاں تک بگڑ گئیں۔ کمانڈوز نے معصوم طالبات کے خلاف آر پی جی فائیو اور آر پی جی سیون راکٹوں اور آگ ودھواں پیدا کرنے والے دستی بموں کا بے تحاشا استعمال کیا جس سے طالبات کے جسموں کے چیتھڑے بکھر گئے ۔ فیکس فائنڈنگ مشن کی رپورٹ کے مطابق حکومت لال مسجد میں ایک بھی جنگجو ، دہشت گرد اور غیر ملکی عسکریت پسند کی موجودگی کو ثابت نہیں کرسکی۔ جماعت اسلامی پاکستان نے مطالبہ کیا ہے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو بحال کرکے عدالتی کمیشن بنایا جائے، آپریشن کے سب سے بڑے مجرم پرویز مشرف کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے۔ جماعت اسلامی نے سانحہ کے خلاف 11جولائی بروز جمعہ کو ملک گیر احتجاج اور یوم استغفار منانے کی کال دی ہے۔ کمیشن کی رپورٹ ہفتہ کو جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے پریس کانفرنس میں جاری کی۔ جماعت اسلامی کے فیکٹس فائنڈنگ مشن کی یہ رپورٹ 51صفحات پر مشتمل ہے۔ کانفرنس کے موقع پر صوبائی نائب امیر میاں محمد اسلم، ضلعی امیر سید محمد بلال بھی موجود تھے۔ فرید احمد پراچہ نے کہا سانحہ لال مسجد قومی تاریخ کا المناک ترین ، کربناک اور بدترین واقعہ ہے۔ جنرل (ر) پرویز مشرف نے اپنی قوم کی بچیوں ، بچوں اور مدرسہ ومسجد کے خلاف پاک فوج کو استعمال کیا۔ ہر سطح پر مطالبات کے باوجود عدالتی کمیشن نہیںبنا۔ قوم پوچھنا چاہتی ہے زلزلہ زدگان کی لاوارث بچیاں جو جامعہ حفصہ میں موجود تھیں کہاں گئیں۔ اتنے بڑے جرم کا نہ کوئی مقدمہ د رج ہوا نہ گرفتاری ہوئی۔ نوٹس لینے پر چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چودھری کو گھر بھیج دیا گیا۔ پاکستان کی سالمیت کو درپیش خطرات کا سبب لال مسجد وجامعہ حفصہ کی مظلومیت ہے۔ اس سانحہ کے حوالے سے امریکی عزائم کو کامیابی ہوئی۔ امریکہ نے جنگ کو افغانستان کی سرزمین سے پاکستان منتقل کردیا۔ جماعت اسلامی نے سانحہ کو روکنے کیلئے کردار ادا کیا تھا کمیشن کی رپورٹ میں تمام تفصیلات کو جمع کیا گیا ہے۔ طالبات کے والدین سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ جامعہ حفصہ کے ریکارڈ کو چیک کیا گیا ہے۔ اس سانحہ کا سب سے بڑا مجرم پروی مشرف ابھی تک اقتدار میں بیٹھا ہوا ہے۔ اس کے جرائم میں آئین کو دو مرتبہ توڑنے ، وزیرستان آپریشن، کراچی میں خونریزی پر مشتمل واقعات اور سب سے بڑی چارج شیٹ لال مسجد آپریشن ہے۔ جب تک اس بڑے مجرم کو گرفتار ، آئین ، تعزیرات پاکستان ، دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار نہیں کیا جاتا صورتحال درست نہیں ہوگی۔ جو لوگ پرویز مشرف کو تحفظ دے رہے ہیں وہ بھی لال مسجد وجامعہ حفصہ کی طالبات کے قاتل ہیں۔ وہ بھی شریک جرم ہیں۔ پرویز مشرف کو پھانسی سے بچانے کیلئے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ کو اللہ کی مقرر کردہ سزاو¿ں میں کمی یا ختم کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا فوج کے سربراہ جنرل اشفاق کیانی لال مسجد وجامعہ حفصہ کے حوالے سے فوج کی پوزیشن کی وضاحت کریں چونکہ نعشوں کے چیتھڑوںپر وکٹری کے نشان بنائے گئے تھے۔ آرمی ایکٹ کے تحت اس وقت کے آرمی چیف کا کورٹ مارشل کیا جائے۔ لال مسجد آپریشن میں قادیانی افسران نے کلیدی کردار ادا کیا ان کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ انہوں نے مولانا عبدالعزیز کی رہائی ، انہیں لال مسجد کا خطیب مقرر کرنے، لاپتہ طالبات کی تفصیلات قوم کے سامنے پیش کرنے، جامعہ حفصہ کی اپنی جگہ پر تعمیر اور جامعہ فریدیہ کی بحالی کے مطالبات کئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایجنسیوں کا ہر طرح کا سیاسی کردار ختم کیا جائے۔ ایجنسیوں کو قوم اور پارلیمان کے سامنے جوابدہ بنایا جائے۔ 2نومبر کی عدلیہ کو بحال کرکے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں سانحہ لال مسجد کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن قائم کیا جائے۔ عدالت کے حکم کے مطابق آپریشن کے دوران جانی ومالی نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔ جماعت اسلامی قوم سے اپیل کرتی ہے کہ لال مسجد وجامعہ حفصہ کے بچوں اور بچیوں کے خون کا ان پر قرض ہے ملک بھر میں بھرپور ردعمل کا اظہار نہیں ہوا تھا۔ جمعہ 11جولائی کو یوم استغفار ویوم احتجاج منایا جائے۔ حکومت کے 100دن مکمل ہونے کے باجوود نہ عدلیہ بحال ہوئی ، پرویز مشرف کے اقتدار کا خاتمہ ہوا نہ امریکی مداخلت بند ہوئی ہے۔ حکمرانوں پر واضح کردینا چاہتے ہیں حالات یہی رہے تو 1974ء کے نظام مصطفی تحریک سے بڑی تحریک اٹھے گی۔اے پی ایس

اسلام آباد میں’خودکش حملہ‘ بارہ ہلاک





اسلام آباد ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد تھانہ آبپارہ کے سامنے ارجنٹائن پارک کے قریب میلوڈی چوک پر زور دار خودکش بم دھماکے سے 10پولیس اہلکاروں سمیت 11افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ حکومت نے جاں بحق ہونے واالوں کی تعداد 8اور زخمیوں کی تعداد 23بتائی ہے ۔ دھماکہ شام 8بجے کے قریب ہوا جب لال مسجد شہداء کانفرنس اختتام پذیر ہوئی اور جیسے ہی دعاختم ہوئی تو زوردار دھماکہ ہوا جس جگہ دھماکہ ہوا وہاں 50کے قریب پولیس اہلکار موجود تھے جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار زیادہ تر اسلام آباد اور پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی ہے ۔ دھماکے کے بعد ملک میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ۔ اہم تنصیبات کی سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں جبکہ اسلام آباد کے ہسپتالوں میںا یمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری تحقیقات اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداددینے کا حکم دیاہے ۔ دھماکے کے فوری بعد اسلام آباد کے تمام داخلی ا ور خارجی راستوں پر سیکورٹی کو سخت کردیا گیاہے ۔ مشیر داخلہ رحمن ملک نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 8 پولیس جوانوں کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ دھماکے میں 23 افراد بھی ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ دھماکہ کرنے والا 35 سے37 سالہ نوجوان تھا جس کے سر اور دھڑ مل گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک گھناؤنا جرم ہے اس میں ملو ث لوگوں کو ہر ممکن کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ہم حالت جنگ مین ہے ملک دشمن عناصر اس طرح کے واقعات سے ملک کو عدم استحکا م میں دھکیل رہے ہیں میری قوم سے اپیل ہے کہ وہ ان عناصر کو اپنی صفوں سے نکال باہر کریں جاں بحق ہونے والے کے لواحقین سے دلی ہمدردی ہے سیکورٹی میں غفلت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگریہ دھماکہ لال مسجد کے قریب ہوتا تو زیادہ نقصان ہوتا ۔ سیکورٹی میںکوئی غفلت نہیں تھی انہوں نے کہا کہ پولیس کسی خود کش حملہ آور کو نہیں روک سکتی کیونکہ جو لوگ خودکش حملہ آور ہوتے ہیں وہ اپنی زندگی ہاتھ میں لے کر گھوم رہے ہوتے ہیں ایسے لوگوں کو نہیں روکا جاسکتا ۔ تفصیلات کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والے سات پولیس اہلکاروں کی لاشوں کو پولی کلینک میں جبکہ تین کی لاشوں کو پمز ہسپتال میں لایاگیا ہے دھماکے میں ایک راہ گیر محمد صدیق جو G-6/1-3 کارہائشی تھاجبکہ پولی کلینک کے ڈاکٹر نے بتایا کہ ہسپتال میں 2 افراد کی لاشیں لائی گئی ہیں اور 34 افراد زخمی آئے ہیں جن میں 7 کی حالت نازک ہے اور 20 کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ ادھر آئی جی پولس نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ خود کش بم دھماکہ تھا جس میں پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ دھماکے کے فوری بعد 40زخمیوں کو قریبی ہسپتال پولی کلینک پہنچایا گیا جہاں زیادہ تر زخمیوں کی حالت نازک ہے ۔ دھماکے سے لاشوں کے اعضاء دور دور تک بکھر گئے عینی شاہدین کے مطابق پولیس اہلکاروں کی ٹوپیاں بیجز اور بیلٹ دور دور جا گرے ۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔ دھماکے کے فوراً بعد ایدھی ایمولینس گاڑیاں جائے واقعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا ۔ دھماکے کے بعد لاشوں کے جلنے کی بد بو دور دور تک پھیل گئی ۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقہ کی تاکہ بندی کردی اور کسی کو جائے واقعہ پر جانے کی اجازت نہ تھی ۔ زخمی ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے ۔ دھماکے کے بعد زخمیوں کی چیخ و پکار سے کچھ سنائی نہیں دے رہا تھا علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا ۔ دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ قریبی گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے واقعہ کے بعد ملک بھر میں ہائی الرٹ کردیا گیا اور آئی جی نے مشکوک افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کا حکم دے دیا ۔ جائے حادثہ پر موجود پولیس اہلکاروں نے بتایا ہے کہ یہ ایک خود کش حملہ تھا اور اس کا نشانہ پولیس اہلکار ہی تھے۔مقامی پولیس کے ڈی ایس پی ممتاز نے بتایا کہ اس خودکش حملے میں مرنے والے افراد کا تعلق پنجاب پولیس اور اسلام آباد پولیس سے تھا۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ مرنے والوں کے اعضاء دور دور تک بکھر گئے، قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور رہائشی عمارتوں کے مکین خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ یاد رہے کہ یہ دھماکہ ایک ایسے وقت ہوا ہے جب اسلام آباد میں لال مسجد آپریشن کی برسی کے موقع پر علماء کنونشن کا انعقاد ہو رہا تھا اور اس حوالے سے شہر بھر میں سکیورٹی کا خصوصی بندوبست کیا گیا تھا۔ مسجد کی اردگرد کی سڑکوں اور گلیوں کو خاردار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا تھا اور دن بھر پولیس کے اہلکار اسلام آباد کی سڑکوں پر گشت بھی کرتے رہے۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی حکام نے تمام گاڑیوں کی چیکنگ کا احکامات جاری کر دئیے دریں اثناء وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے اور اسلام آباد کے ہسپتالوں کی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ زخمیوں کے علاج و معالجے میں کوئی کسر نہ اٹھا ئیں ۔

میلوڈی خود کش حملہ فاٹا آپریشن کا ردعمل نہیں ہے ۔ شیری رحمان

اسلام آباد ۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور انجارچ وزیر صحت شیری رحمان نے میلوڈی چوک میں خود کش حملے کی اطلاع ملتی ہی پمز ہسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی ۔ انہوں نے اسلام آباد کے تمام ہسپتالوں کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولتیں فراہم کی جائیں ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ شواہد کے مطابق یہ خود کش حملہ تھا اور انہیں یہ بتایا گیا ہے کہ خود کش حملہ آور کا سر بھی مل گیا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خود کش حملہ فاٹا آپریشن کا ردعمل نہیں ہو سکتا ۔ تحقیقات مکمل ہونے پر مزید تفصیلات سامنے آجائیں گی۔

ایٹمی پروگرام کو روکنے کے لیے ایران اور شمالی کوریا کے خلاف فوجی کارروائی کا آپشن موجود ہے۔ ۔ ۔ صدر بش



ایران خطے کے لیے خطرہ ہے جبکہ شمالی کوریا کی جانب سے فراہم کردہ جوہری معلومات کی تصدیق کے بعد دیگر اقدامات کیے جائیں گےامریکہ صدرکا ٹوکیو میں جاپانی وزیر اعظم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب و صحافیوں سے گفتگو
واشنگٹن + ٹوکیو۔ امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے کہاہے کہ ایٹمی پروگرام کو روکنے کے لیے ایران اور شمالی کوریا کے خلاف فوجی کارروائی کا آپشن موجود ہے ایران خطے کے لیے خطرہ ہے جبکہ شمالی کوریا کی جانب سے فراہم کردہ جوہری معلومات کی تصدیق کے بعد دیگر اقدامات کیے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار جارج بش نے جاپان کے لیے روانہ ہونے سے قبل جاپانی صحافیوں اورجاپانی وزیراعظم سے ملاقات کے بعدان کے ہمراہ ٹوکیو میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر بش نے کہا کہ ایران اور شمالی کوریا کے خلاف فوجی کارروائی کا آپشن ختم نہیں ہوا تاہم پہلی ترجیح یہی ہو گی کہ ایٹمی معاملات کو سفارتی ذرائع سے حل کر لیا جائے ۔صدر بش نے کہا کہ وہ ہمیشہ کہتے رہے ہیں کہ ان کے نزدیک کسی بھی مسئلے کے حل کے لیے پہلا انتخاب بات چیت ہی ہونی چاہیے۔جاپانی وزیر اعظم کے ہمراہ مشرکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر بش نے ایران سے مطالبہ کیا کہ یورینئیم کی افزودگی بند کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچین اور بھارت نے تعاون نہ کیا تو ماحولیاتی آلودگی کا مسئلہ حل کرنا مشکل ہوگا۔انہوں نے امید ظاہر کی جاپان میں جی ایٹ کانفرنس کامیاب ہوگی ۔صدر بش نے افغانستان اور عراق میں مدد کرنے پر جاپان کا شکریہ بھی ادا کیا۔کانفرنس کے موقع پرغربت اورمہنگائی کیخلا ف احتجاج کے پیش نظرسیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔جی ایٹ کانفرنس آج(پیر)سے ٹوکیومیں شرو ع ہو رہی ہے۔جس میں خوراک اور تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر غور کیا جائے گا ۔ کانفرنس میں صدر بش کے علاوہ برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، روس اور کینیڈا کے سربراہان شرکت کریں گے۔

خود کش حملہ آور کا سر مل گیا

اسلام آباد ۔ میلوڈی چوک میں پولیس اہلکاروں پر خود کش دھماکا کرنے والے خود کش حملہ آور کا سر مل گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق خود کش جیکٹس بال بیرنک ،کیلو ں ، کا نچ کے ٹکڑوں اور دھماکہ خیز مواد پر مشتمل تھی

خود کش حملہ آور دوڑتے ہوئے پولیس نفری کے درمیان پہنچ گیا تھا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

اسلام آباد ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رانا اکبر حیات نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی تحقیات کے مطابق حملہ آور نے خود کش جیکٹ پہنی ہوئی تھی اور دوڑ لگاتے ہوئے پولیس نفری کے درمیان پہنچ گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ علاقہ میں کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے جگہ جگہ پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی ۔

چودھری شجاعت کی اسلام آباد بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد ۔ پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے اسلام آباد خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات میں انسان نہیں شیطان صفت لوگ ملوث ہیں جو ملک کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے مطالبہ کیا کہ حکومت واقعہ کی مکمل تحقیقات کر کے ذمہ دار افراد کو کیفر کردار تک پہنچائے۔ چودھری شجاعت حسین نے خود کش حملے میں جاں بحق ہونیوالے پولیس اہلکاروں اور دیگر افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق دے۔

اسلام آباد خوش کش بم دھماکے پر وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا اظہار رنج و غم

لاہور ۔ وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں میلوڈی چوک میں خود کش بم دھماکے میں 9 پولیس اہلکاروں سمیت دیگر قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کااظہار کیاہے ۔انہوں نے صوبائی سیکرٹری صحت کو ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد حکام کو زخمیوں کے علاج معالجہ کے لیے ڈاکٹروں اور دیگر طبی سہولتوں سمیت تمام ممکنہ طبی سہولتیں فراہم کی جائیں ۔انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں راولپنڈی سے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیموں کو ادویات اور دیگر ضروری طبی آلات سمیت اسلام آباد بلاتاخیر بھجوایاجائے اور زخمیوں کے علاج معالجہ میں کسی بھی قسم کی کسرنہ چھوڑی جائے ۔انہوں نے کہاہے کہ ادویات یا خون کے حصول میں زخمیوں کے عزیز واقارب کو کسی بھی قسم کی دشواری پیش نہیں آنی چاہئے۔وزیر اعلی نے ہوم سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ شہداء اور زخمیوں کے ورثاء سے فوری طورپر رابطے کا اہتمام کریں اور اس امر کو یقینی بنائیں کہ غم اور پریشانی کی اس گھڑی میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کے عزیز و اقارب خود کو تنہا محسوس نہ کریں ۔ میاں محمد شہباز شریف نے را ولپنڈی انتظامیہ کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ تمام انسانی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے زخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی کے لیے موثر اقدامات کرے ۔

شہدا لال مسجد کانفرنس نے مشرف پر مقدمہ کا اندراج ‘ آفتاب احمد خان شیر پاؤ ‘ اعجاز الحق کی دینی مدارس و مساجد میں داخلے پرپابندی کی قرارداد منظور کرلی

اسلام آباد۔ شہداء لال مسجد کانفرنس میں سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ اور سابق وزیر مذہبی امور اعجازا لحق کے ملک بھر کے دینی مدارس و مساجد میںداخلے پر پابندی کی قرار داد منظورکرلی گئی ۔ صدر پرویز مشرف پر مقدمہ کے اندراج ‘آپریشن کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن کے قیام کے مطالبات کیے گئے ہیں۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس العربیہ کے ناظم اعلی قاری محمد حنیف جالندھری نے کہا کہ عبدالرشید غازی نے لچک کا مظاہرہ کیا ایوان صدر نے معاہدہ تسلیم کرنے سے انکار کردیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ تحقیقاتی کمیشن میں چوہدری شجاعت حسین ‘ وجاہت حسین ‘ طارق عظیم کو بلایا جائے انہوں نے کہا کہ ہم کو متحد ہونا پڑے گا ملک بھر میں وفاق کے پونے بارہ ہزار سے 17 لاکھ طلباء ایکشن کمیٹی کے ساتھ ہیں۔جے یو آئی(ف) کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا کہ فرد واحد کے آپریشن کے دوران جامعہ حفصہ کی طالبات پرپانی ‘ خوراک بجلی کو بند کیا ملک بھر میں خوراک کا بحران ہے پوری قوم کی بجلی بند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فرد واحد کو انصاف کے کٹہرے میںلانا ہو گا کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی نے کہا کہ شہداء لال مسجد کا مشن جاری رہے گا نفاذ شریعت کے مطالبے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریںگے۔ مولانا عبدالعزیز کے وکیل شوکت عزیزصدیقی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق جامعہ حفصہ کو تعمیر اور جامعہ فریدیہ کو بحال نہ کیا گیا مولانا عبدالعزیز کی باعزت رہائی ممکن نہیں ہوئی تولوگ خود فیصلے کرنے پر مجبور ہوں گے خود اپنی عدالتیں لگائیں گے۔ خدارا قانون پر عملدرآمد کیا جائے ۔ مفتی اعظم رفیع عثما نی نے کہا کہ ملک کا بچہ بچہ اس ظلم کا حساب لے گا ۔ فوج نے آئین قانون اور قرارداد مقاصد کی دھجیاں اڑاتے ہوئے آپریشن کیا جو فوجی حکومت کا بدترین جرم ہے ۔ اس جرم کا ہم بدلہ نہ لے سکے تو ہماری آنے والی نسلیں اس کا حساب لیںگی ۔لا ل مسجد کے نائب مہتمم مولانا عامر صدیق نے کہا کہ سابق کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل (ر) گلزار کیانی نے لال مسجد کا دورہ کیا تھا ہم نے ان سے پوچھا کہ اپریشن کی وجوہات بتائیں تو انہوں نے کہا کہ امریکی خوشنودی کے لیے یہ آپریشن ہوا ۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ فوج پرویز مشرف کا کورٹ مارشل کرے ۔ مولانا انوار الحق نے کہا کہ ظالموں سے نجات کے لیے میدان میں آنا ہو گا۔ اربوں روپے کی چوری کرنے والوںکو چھوٹ دے دی گئی جبکہ اسلامی نظام کے نفاذ کا مطالبہ کرنے کی پاداش میں مولانا عبدالعزیز کو پابند سلاسل رکھا جارہاہے ۔ وفاق المدارس کے نائب ناظم اعلی اور جامعہ بنوری ٹاؤن کے مہتمم ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر نے کہا کہ علمائے کرام کے خلاف پروپیگنڈ ہو رہا ہے جے یو آئی (ف) کے ممتاز رہنما سید عبدالمجید ندیم شاہ نے کہا کہ مظلوموں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ قاری سیف اللہ سیفی نے کہا کہ ملک بھر میں جامعہ ہفصہ قائم ہونے کا سلسلہ جاری ہے ۔ درجنوں مساجد کے نام لال مسجد رکھے جا چکے ہیں۔ مفتی حبیب الرحمان درخواستی نے کہا کہ پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ چلایا جائے ۔ ا ور اسے پھانسی پر لٹکایاجائے ۔ مولانا الیاس چنیوٹی ممبر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ لال مسجد و جامعہ حفصہ کے خلاف آپریشن میں قادیانی گروپ نے کلیدی کردار ادا کیا ۔ سانحہ کے مرکزی کردار کو عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے ۔ آپریشن کے ذمہ داران نشان عبرت بن کر رہیںگے۔ جے یوآئی(سینیئر ) کے سربراہ پیر عبدالرحیم نقشبندی نے کہا کہ پرویز مشرف کی سیاہ کاریاں اتنی ہیں کہ اس کے جرائم کو بیان نہیںکر سکتے ۔نئی حکومت بھی پرویز مشرف کے ایجنڈے پر گامزن ہے ۔ زرداری مدارس کو دھمکی نہ دیں ۔ نفاذ شریعت کے مطالبے سے پچھے نہیں ہٹیںگے سابقہ ایم این اے مولانا حامد الحق حقانی نے کہا کہ پرویز مشرف کے اقتدار کو دوام دینے کے لیے آپریشن کرایا ۔ دینی و مذہبی جماعتوں کی اتنی طاقت اور قوت کے باوجود فوجیوں کا ہاتھ نہ روک سکے ۔ اس موقع پر متحدہ مجلس عمل کے ارکان پارلیمنٹ مستعفی ہو جاتے تو ملک کانقشہ تبدیل ہوتا اور انتاخبات میں زیادہ تعداد میں منتخب ہوتے ۔ مولانا محمد علیم طارق نے کہا کہ پرویز مشرف میں اخلاقی اورمذہبی کوئی جرات نہیں ہے ۔پرویز مشرف نے کہا تھاکہ غیر مقبول ہو گیا تواقتدارچھوڑ دوں گا ۔ انتخابات میں اس کی وجہ سے مسلم لیگ(ق) کا بیڑہ غرق ہو ۔ مذہبی جرات ہوتی تو یہ ڈنمارک مین توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پرسیاسی سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کرتا ۔ انہوں نے کہا کہ ہر سطح پر متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔ ہم عراق افغانستان ‘ چیچنیا ‘ سوات کے مجاہدین کے ساتھ ہیں نفاذ شریعت کے لیے جانیں قربان کردیں گے مولانا عزیز حقانی نے قرارداد پیش کیں کہ پرویز مشرف کو سرعام پھانسی دی جائے۔پرویز مشرف کے ساتھیوں اعجازالحق اور آفتاب احمد خان شیر پاؤ پر مساجد مدارس میں داخلے پر پابندی عائد کی ۔ مولانا فضل الرحمان کی نمائندگی کرتے ہوئے مفتی کفایت اللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزارتیں ہماری مجبوری نہیںہیں مذہبی کارکنوں کو مشتعل کیا جا رہاہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے سردار وں کو رہا کیا جا سکتا ہے تو مولانا عبدالعزیز کو رہا کیوں نہیںکیا جابکہ سردار سنگین الزامات میں مطلوب تھے۔

امریکی فوج کے زیر انتظام بگرام ائیر بیس پرپاکستانی خاتون گزشتہ چار برس سے قید ہے جو تشدد سے اپنا ذہنی توازن کھوبیٹھی ہے۔ یوان ریڈلی

اسلام آباد ۔طالبان کی قید میں رہنے والی خاتون صحافی یوان ریڈلی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی فوج کے زیر انتظام بگرام ائیر بیس پرپاکستانی خاتون گزشتہ چار برس سے قید ہے جو تشدد سے اپنا ذہنی توازن کھوبیٹھی ہے اسلام آباد میںپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی صحافی نے کہا کہ بگرام ائیر بیس میں چار سال سے قید کے دوران تشدد سے پاکستانی خاتون اپنا ذہنی توازن کھوچکی ہے انہوں نے کہا کہ غیر انسانی تشدد کے باعث وہ بری حالت میں ہے ایوان ریڈلی کا کہنا ہے کہ انہیں یہ بات معظم بیگ سمیت بگرام ائیر بیس اور گوانتاناموبے میں قید رہنے والے دیگر برطانوی شہریوں نے اپنی رہائی کے بعد بتائی ہے۔ ایوان ریڈلی نے کہا کہ وہ اس خاتون کی رہائی کے لیے جدوجہد کرنا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ جب وہ دس روز طالبان کی قید میں رہی تو پوری دنیا میں شور مچ گیا کیونکہ ان کا تعلق ایک ایسے ملک سے تھا جو اتحادی ہے مگر پاکستانی خاتون کے بارے میں چار سال سے کوئی آواز نہیں اٹھائی جا رہی ۔جبکہ عمران خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بگرام ائیر بیس میں قید پاکستانی خاتون ڈاکٹر عافیہ ہوسکتی ہیں جو تقریبا پانچ برس پہلے ائیرپورٹ کی طرف جاتے ہوئے تین بچوں کے ہمراہ لاپتہ ہو گئی تھیں اوران کا آج تک پتہ نہیں چل سکا۔عمران خان نے کہا کہ دہشت گردی کے بنیادی اسباب ڈھونڈے جائیں کوئی بھی شخص دہشت گردی کی حمایت نہیںکرتا مگر ہم چاہتے ہیں کہ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے عمران خان نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کو ڈھونڈ نکالنا حکومت کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنے آپ کو جمہوری حکومت کہتی ہے مگر جمہوری حکومت وہ ہوتی ہے جو جمہوری قدروں پر یقین رکھتی ہے عمران خان نے کہا کہ فوجی آمر نے اپنی کتاب میں بھی اعتراف کیا ہے کہ ہم نے بہت سے لوگ پکڑ کر امریکہ کے حوالے کیے ہیں اور پیسے لیے ہیں پرویز مشرف کا جتنی جلدی ممکن ہو مواخذہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ کیا لاپتہ افراد کے کوئی حقوق نہیں ہے ہمیں یہ پتہ چلے کہ ان کی غلطی کیا تھی عمران خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت پہلے مشرف پر الزام دے رہی تھی مگر اب وہ خود حکومت میں ہے تو اس نے لاپتہ افراد کے لیے کیا کیا ہے ایک سوال پر عمران خان نے کہاکہ وقت نے ثابت کردیا ہے کہ جن لوگوں نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہے وہ حق پر تھے اس ملک میں ا ب جو کھچڑی پکی ہوئی ہے اس سے ثابت ہوگیا ہے کہ بائیکاٹ کرنے والے ٹھیک تھے اگر انتخابات سے پہلے صدراور عدلیہ کا مسئلہ حل ہو جاتا تو تمام جماعتیں اپنا منشور دے کر انتخاب لڑنا تھا کہ ہم نے قیمتیں کیسے کم کرنی ہین لوگوں کو ریلیف کس طرح دینا ہے اب جو جماعتیں حکومت میں ہیں کسی نے منشور نہیںد یا اس لیے لوگوں کے مسائل ابھی جوں کے توں ہیں اگرانتخابات ہیں پہلے یہ دونوں مسئلے حل کرلیے جاتے تو آج پاکستان دلدل میں نہ پھنسا ہوا ہوتا اب جبکہ حکومت کے سو دن مکمل ہو گئے ہیں ایک بھی وعدہ پورا نہیںکیا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ابھی پتہ چلا ہے کہ ایک پاکستانی خاتون کو بھی بگرام ائیر بیس پر قید رکھا ہوا ہے ۔یہ پاکستانی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اسے آزاد کرائے ہمیں اب پتہ چلا ہے کہ وہ چار سال سے قید ہے ا ور اس کا ذہنی توازن ہی ٹھیک نہیں رہا ۔ ہماراحکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ جلد از جلد اسے آزاد کرائے عمران خان نے کہا کہ ججز کی بحالی کے معاملے سے ہم کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے اس میں تاخیر ہو سکتی ہے مگر ہم اس مسئلے کو حل کراکر دم لیں گے قوم پی سی او ججز کو نہیں دیکھنا چاہتی ڈاکٹر قدیر کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہاکہ ایک آمر نے اپنی کرسی بچانے کے لیے ڈاکٹر قدیر کو ٹی وی کے سامنے بٹھا کر الزامات سپنے ذمہ لینے پر مجبور کیا یہ پاکستان کے لیے انتہائی نقصان دہ ایشو ہے عمران خان نے کہا کہ دنیا میں جتنے بھی نیوکلیئر پروگرام ہیں وہ غیر قانونی طورپر بنے ہیں اسرائیل کی اس معاملے میں امریکہ نے مدد کی ہے کیا امریکہ پر یہ الزام نہیں آتا انہوں نے کہا کہ پاکستان کا یہ اندرونی معاملہ ہے کسی کو اس میں مداخلت نہیں کرنی چاہیئے پاکستانی خاتون کا بگرام ائیر بیس پربند ہونا نہایت شرمناک ہے اور پھر یہ برطانیہ سے خاتون آکر ہمیں یہ بتا رہی ہے کہ پاکستانی خاتون چار سال سے وہاں بند ہے اور اس پر تشدد ہورہا ہے اور اس تشدد کی وجہ سے اس کا ذہنی توازن کھو چکی ہے یہ ہمارے لیے شرمناک بات ہے عمران خان نے کہاکہ کتنے پاکستانی ہیںجنہیں بغیر ٹرائل کے وہاں بند رکھا گیاہے اگر ان پر کوئی مقدمات ہیں انہیںعدالت میں لایا جائے بغیر مقدمات کے ان پر تشدد کیا جا رہا ہے سزائے موت کو عمر قید میںتبدیل کرنے کے بار ے سوال پر عمران خان نے کہا کہ یہ بھی آئین کی صریحا خلاف ورزی ہے ۔

وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے برطانوی دارلعلوم کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ افغانستان میں پوست کی کاشت سے حاصل ہونے والی آمدنی دہشت گردی کے نیٹ ورک کیلئے استعمال ہونے کے ثبوت موجود ہیں۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے برطانیہ کے دارلعلوم کے وفد نے اسلام آبادمیںملاقات کی۔ وزیر اعظم نے برطانوی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں پوست کی کاشت میں اضافہ اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی کے دہشت گردی کے نیٹ ورک کے لیے ا ستعمال ہونے کے قابل اعتماد ثبوت موجود ہیں۔وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ تیس لاکھ افغان مہاجرین کی واپسی و بحالی سے پاک افغان سرحد پر غیر قانونی نقل و حرکت کو روکا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو افغان مہاجرین کی بحالی کیلئے آگے آنا چاہیے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاک افغان سرحد کے دونوں جانب نا پسندیدہ عناصر کی نقل و حرکت کو روکنے کیلئے پاکستان ، افغانستان کے علاوہ نیٹو کے حکام کے مابین رابطے بڑھانے اور ہر سطح پر معلومات کے تبادلے کی ضرورت ہے۔