International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Monday, May 5, 2008
Bye-elections postponed till August 18
ASSOCIATED PRESS SERVICE
ISLAMABAD : Election Commission of Pakistan on Monday has postponed fresh/bye-elections till August 18, this year, said a press release here. The holding of Fresh/Bye-Elections to vacant seats in the National Assembly as well as Provincial Assemblies of four Provinces, polling for which was scheduled to be held on the 18th June, 2008.
“In view of the Report received from the Home Secretary, Government of NWFP regarding law and order situation prevailing in that province, the forthcoming budget sessions in the National/Provincial Assemblies and overall security environment, the Election Commission has deferred for a period of two months,” said Kanwar Muhammad Dilshad, Secretary Election Commission of Pakistan.
He further said that the revised schedule will be issued in due course of time.
He clarified that the candidates who have filed nomination papers with the Returning Officers concerned need not file their nomination papers afresh.
Gilani stresses knowledge-based economy for sustainable growth
RAWALPINDI, May 5 (APS) : Prime Minister Syed Yousuf Raza Gilani Monday said the government believed in a knowledge-based economy and called for promoting research and linkages between development institutions and industry to achieve sustainable economic growth. Addressing the 14th Convocation of the College of Electrical and Mechanical Engineering (EME), under the National University of Sciences and Technology, he said high priority needs to be given to the development and advancement of science and technology.
Giving his vision of promoting science and technology in the country, Gilani stressed strengthening of existing institutions involved in research and development activities both in the public and private sector.
“Strong linkages should be established between research and development institutions and industry for value addition in the manufacturing sector,” he added.
Gilani called for capacity building of the manpower in research and development centers with emphasis to improve qualitative research.
He lauded NUST as a centre of excellence that was undertaking qualitative comprehensive learning programme that not only included all disciplines of engineering but also subjects like business administration and information technology.
Gilani said universities should not just produce job seekers but also job creators through research, technology, management entrepreneurship.
The Prime Minister was particularly pleased to note presence of several female graduates that represented a right kind of gender-mix in steering country on road to progress and development.
Gilani greeted the faculty on the listing of NUST among the world’s top 500 universities, due to quality research and an excellent academic environment.
He announced a grant of Rs. 50 million for the construction of an academic block and another Rs. 39 million for promotion of sports facility and PM’s Gold Medal and grant to the overall best students to complete their Ph.D degree abroad.
The Prime Minister later awarded gold medals to top winners and degrees to the batch of 210 graduates in the disciplines of electrical, mechanical, computer and mechatronics.
In his address, Director NUST, Lt. Gen. Mohammad Asghar noted that higher education was gaining unprecedented momentum in the country.
He said NUST now ranked among the world top 500 universities because of its world-class research and linkages with international institutions.
Gen. Asghar informed that NUST had collaboration with 40 universities in 15 countries, which were keen to expand their collaboration with NUST for its quality graduates.
He said the university was reaching to disadvantage people through its outreach programme and sought the government support in this regard.
The commandant of EME College, Maj. Gen. Najeeb Tariq, recapped the activities of the institution set up in Quetta in 1957.
Having established its credibility as a premier equipment-training institute, EME College started its own B.Sc. Engineering Program in 1981, which was subsequently shifted to Naval Engineering College, Karachi.
In April 1984, having stayed for 26 years at Quetta, the College moved to its present premises.
Gen. Tariq said that the college faculty has contributed 1800 research papers in reputed journals.
The institution, he added, was working whole-heartedly to achieve new heights.
Govt committed to provide quality education: Gilani
MULTAN, May 5 (APS): Prime Minister Syed Yousuf Raza Gilani Monday said government was working on a comprehensive package for provision of quality education to its people that was compatible to the standards of the developed world. Addressing a ceremony here at the Bahauddin Zekria University, Prime Minister Gilani announced setting up of a Medical College and a foreign engineering college in affiliation with the university.
He also laid the foundation stone for new building of the Gilani Law college that will be completed at a cost of Rs 350 million by April 2009, besides funds for setting up the Veterinary Sciences college at a cost of Rs 480 million.
Currently 12,000 students, including 100 Ph.Ds are getting education through seven faculties of the University, that was established in 1975.
The Prime Minister said currently the country was facing serious challenges of energy shortage, poverty and inadequate health facilities. He said the new democratic government was committed to addressing all these issues on priority.
He said his government was also committed to increasing the per acre yield, provide better health and education facilities, improve the law and order and make Pakistan a self-sufficient country in all respects.
“Our coalition team is working day and night, collecting data and preparing working papers, and we will be able to resolve all these issues,” he said.
He said education provided an environment that encouraged free exchange of ideas and creative interaction.
“Free expression of ideas is also the hallmark of a democratic system and that is why we have restored the student unions,” he said.
He hoped that the Bahauddin University will further strengthen and provide the necessary intellectual support where the students can work efficiently.
The Prime Minister extended his full support to the university in its future endeavours and directed the Higher Education Commission to assist in the establishment of Medical College. He also directed that 100 teachers of the University should enrol in Ph.Ds and extended support of the government.
Gilani said he was proud of his family’s role in assisting the university over the years and said that it has helped improve the socio-economic condition of the people of the area.
Earlier Dr Mohammad Zafarullah, Vice Chancellor of the University in a presentation informed the prime Minister about the various projects underway at the university.
Judiciary’s revival with consensus of coalition allies: Gilani
MULTAN, May 5 (APS): The issue of revival of superior court judges will be taken with consensus of the coalition partners, said Prime Minister Syed Yousuf Raza Gilani here Monday. Talking to journalists after inaugurating the bio-technological department at the Bahauddin Zakariya University (BZU) the Prime Minister said Maulana Fazlur Rahman and other allies are members of the committee on independence of the judiciary and any decision would be taken with consensus and there are no differences on the issue.
To a question he said MQM enjoys a substantial political support in Karachi, that is why it has been included in the Sindh cabinet and the PML-N has no reservations on this coalition.
Syed Yousuf Raza Gilani said the PPP will take along all its coalition partners to steer the country out of the challenges it is facing today.
He said to maintain law and order is top priority of his governmnet as without it progress is not possible.
Governor Punjab Lt Gen ® Khalid Maqbool, Vice Chancellor Dr Muhammad Zafarullah and secretary higher education Punjab Ms Arifa Saboohi were also present.
President lauds ERRA’s performance
ISLAMABAD, May 5 (APS): President Pervez Musharraf Monday lauded the performance of the Earthquake Reconstruction and Rehabilitation Agency (ERRA) and hoped it will help bring life to normal. He was talking to Chairman Altaf Muhammad Saleem who called on the President to present him the annual report.President expressed satisfaction over the performance of the ERRA and lauded the role being played by the authority for the reconstruction and rehabilitation work in Azad Jammu and Kashmir and North West Frontier Province.
Sherry criticizes delay in by-election
ISLAMABAD, May 5 (APS): Minister for Information and Broadcasting, Ms. Sherry Rehman, criticizing delay in the by-election Monday said neither Pakistan Peoples Party nor any of its allies was consulted before this decision.
Talking to journalists here at the Parliament House, she said some undemocratic forces have become active to destabilise democracy in the country.
It may be mentioned here that Election Commission of Pakistan (ECP) has announced that by-election, scheduled to be held in June would now be held on August 18.
Sherry Rehman said the PPP has made preparations for the by-election in the country but suddenly it was announced that the same were delayed for two months.
Sherry Rehman said today meetings were being held in Zardari House to discuss the situation arising out of the ECP decision.
Sherry orders inquiry on expired, substandard drugs in market
ISLAMABAD, May 5 (APS): Minister for Health, Ms. Sherry Rehman Monday ordered an inquiry into the reports of the availability of expired and substandard drugs in the market.
Expressing her grave concern at the increase in the number of cases related to the administering of expired drugs, she directed the concerned authorities to immediately present a report followed by stern action by the federal and provincial authorities under the Drug Act 1976.
“It is the duty of the government to ensure the safety of the citizens. There can be no compromise on the health of the citizens, she said.
“It is unthinkable for our government to let the heinous practice of administering of expired drugs carried out, deliberately putting patient’s life at risk,” the Minister added.
After the presentation of the report, a series of surprise checks and raids will be carried out in the hospitals and pharmacies throughout the country by the federal and provincial authorities.
She said, “Elements involved in selling and administering expired drugs will be brought to book to ensure such practice does not take place in future.”
The Minister also ordered mandatory routine checks to discourage the pharmacies and the hospitals to stock and administer expired drugs.
Sherry Rehman said, “The current government is committed to provide maximum safety nets to the citizens. Provision of adequate health services that includes a range of preventive and curative health measures is a strong component of the government’s agenda in the health sector.
“We are already working on charting out a comprehensive National Health Service plan that would ensure that this essential service is made available to all citizens,” the Minister added.
Durrani appointed opposition leader in NWFP Assembly
PESHAWAR, May 05 (APS): Former Chief Minister NWFP and Parliamentary Leader of JUI(F) in NWFP Assembly Akram Khan Durrani was Monday officially appointed leader of opposition in the NWFP Assembly.
Following is the text of the notification of the NWFP Assembly issued here: “In pursuance of the provision of item (1) of sub-rule (1) of rule 2 of the Provincial Assembly of North West Frontier Province Procedure and Conduct of Business Rules, 1988, it is hereby notified that Akram Khan Durrani, MPA has been appointed as the Leader of Opposition and is entitled to all the facilities provided under Section 3A of the Provincial of North West Frontier Province, (Salaries and Allowances of Members) Act, 1974”.
عدلیہ کی آزادی اور چیف جسٹس سمیت ججز کی بحالی کیلئے ١٤ مئی کو اے پی ڈی ایم کے اہم اجلاس میں مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ لیاقت بلوچ
اٹک ۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عدلیہ کی آزادی اور چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت تمام ججز کی بحالی کے لیے دوسری مرتبہ دی جانے والی ڈیڈ لائن کا گزرنے پر 14 مئی کو اے پی ڈی ایم کے اہم اجلاس میں مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے ججز کو کسی صور ت تسلیم نہیں کریں گے اسلام آباد میں شہید کیے جانے والے سینئر صحافی محمد اسماعیل خان کے قتل کی از سر نو تحقیقات کرا کر قاتلوں کو گرفتار کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹک پریس کلب رجسٹر کے منصب ہال میں میٹ دی پریس کانفرنس سے خطاب اور قبل ازیں ڈسٹر کٹ بار ا یسوسی ایشن اٹک کے وکلاء سے خطاب کے دوران کیا۔ منصب ہال میں چیئرمین ا ٹک پریس کلب ندیم رضا خان ‘ محمد اکبر یوسف زئی ‘ سید قمر الدین‘ ڈسٹرکٹ بار اٹک روم میں صدر بار رانا افسر علی خان ‘جنرل سیکرٹری ملک اسرار نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر صحافیوں اور وکلاء کی کثیر تعداد کے علاوہ پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری نذیر احمد جنجوعہ ‘۱میر ضلع ناصر اقبال خان ‘ برکت علی خان ‘ اقبال خان ‘ سردار امجد علی خان اور سید ثناء اللہ بخاری بھی موجود تھے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے کوئٹہ میں اختر مینگل کی رہائی کے حکم پر چار روز گزر جانے کے باوجود عملدرآمد نہ ہونے سے حکمران اتحاد نوشتہ دیوار پڑھ لے ۔ لال مسجد ‘ جامعہ حفصہ کے خونی آپریشن جس میں سینکڑوں معصوم بچے اور بچیوں کے قتل عام کا ذمہ دار صرف ایک شخص صدر پرویز مشرف ہے جنہوں نے اپنے غیر ملکی آقاؤں کے اشار ے پر خونی آپریشن کا کھیل کھیلنے کا مذموم ارادہ کرلیا تھا یہ سلسلہ قبائلی علاقوں میں آج بھی جاری وساری ہے گزشتہ سال کراچی میں چیف جسٹس کی آمد پر بارہ مئی کو ایم کیو ایم کی جانب سے کھیلی جانے والی خون کی ہولی اور نو اپریل کو وکلاء کو زندہ جلانے کے خلاف بارہ مئی کو ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا صحافیوں نے آزادی صحافت کی جنگ اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے زخمی ‘ اغواء ‘ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرکے حاصل کی ہے ۔ ڈکٹیٹر کا یہ اعلان کہ اس نے میڈیا کو آزادی دی ‘ حقائق اور تاریخ کو مسخ کرنے کی ناکام کوشش ہے میڈیا کی آزادی کو روکنا کسی کے بس کی بات نہیں پاکستانی قوم کا پہلا المیہ ہے کہ سیاست میں ایسا کلب قائم ہے جو قیام پاکستان سے لے کر آج تک وفاداریاں تبدیل کرنے اور اقتدار میں آنے والے ہر شخص کے لیے قالین بچھانا اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہے کہ موجودہ عام انتخابات میں ایشو کی بنیاد پر اور ڈکٹیٹر کی پالیسیوں کے خلاف اپنا ووٹ استعمال کرکے سابق حکمران جماعت کو شکست فاش سے دو چار کیا حکمران اتحاد کو ملنے والے مینڈیٹ کا ججز کی بحالی بھی شامل ہے ملک کے سولہ کروڑ عوام عدلیہ ‘ آئین ‘ قانون کی حکمرانی ‘ اور ججز کی بحالی چاہتے ہیں اور ایک لمحے کے لیے یہ برداشت نہیں کریں گے کہ جنرل (ر) مشرف اقتدار میں موجود رہے لیاقت بلوچ نے کہا کہ اے پی ڈی ایم اور اس میںشامل جماعتیں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور ان کے ساتھی ججز کو بحال کرکے ہی دم لے گی ۔ جب بھی کوئی منزل قریب ہوتی ہے تو اندھیرے کے پجاری سازشیں عروج پر لے جاتے ہیں۔ آرمی ہاؤس میں چیف جسٹس نے پانچ بار ور دی جرنیلوں کے سامنے اپنے منصب سے علیحدگی اور اس کے عوض دیگر مراعات لینے سے انکار کرکے اپنے آپ کو پاکستانی قوم کا ہیرو ثابت کردیا عام انتخابات سے قبل تمام سیاسی جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ فوج کا کردار ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم کرکے 1973 ء کا آئین اصل شکل میں بحال کیا تھا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ وکلاء کی شاندار تحریک اپنی منزل کے قریب پہنچ چکی ہے لیکن وقت کے بھیڑئیے اپنی مذموم چالوں کے ذریعے اسے دور کرنے میں لگے ہوئے ہیں یہ وقت بیدار رہنے کا ہے جماعت اسلامی سیاسی کارکنان ‘ سول سوسائٹی اور سولہ کروڑ عوام وکلاء کی تحریک کی پشتیبان ہیں اس تحریک کو اپنی منزل تک پہنچا کر دم لیںگے اس سوال کے جواب پر کہ حکومت نے 2 ماہ کے لیے ضمنی الیکشن ملتوی کردئیے ہیں کو غیر آئینی اقدام قرار دیا ہے اور اسے حکمران اتحاد کے اندرونی چپقلش کوظاہر کرتی ہے اس میں اگرا یوان صدر کے ملوث ہونے کی بات حکومت کو کمزور ظاہر کرتی ہے ۔ اس میں صدر کا کوئی رول نہیں صرف حکومت کا کام ہے کہ وہ دو ماہ کے اندر ضمنی الیکشن کرائے
سہالہ میں مقامی کالج کے چوکیدار نے٣ سگی بہنوں کو زندہ جلا دیا
اسلام آباد ۔ سہالہ میں مقامی کالج کے چوکیدار نے 3 سگی بہنوں کو اپنے کوارٹر میں بلا کر آگ لگا دی جس کے نتیجے میں 2 بہنیں جاں بحق جبکہ ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے چوکیدار نے بعد ازاں خود کو بھی آگ لگا دی تفصیلات کے مطابق مقامی کالج کے چوکیدار گل محمد نے تین سگی بہنوں کو کمرے میں بلا کر آگ لگا دی جس کے نتیجے میں سولہ سالہ صوفیا اور چھ سالہ ریحانہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ ناہید اور چوکیدار کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جنہیں مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے کہ اس نے یہ اقدام کیوں کیا۔
آصف علی زرداری کی الیکشن کمیشن کی طرف سے ضمنی انتخابات کو دو ماہ کیلئے ملتوی کرنے کی مذمت
اسلام آباد۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں پر 18 جون کو ہونے والے ضمنی انتخابات کو الیکشن کمیشن کی طرف سے دو ماہ کے لیے ملتوی کرنے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔ سوموار کو آصف علی زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے صلاح و مشورہ بھی کریں گے۔ سینیٹر آصف علی زرداری نے مطالبہ کیا اس التواء کی حقیقی وجوہات سے آگاہ کیا جائے کیونکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بتائی گئی وجوہات میں کوئی وزن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی نشست کے خالی ہو جانے کے ٦٠ دن کے اندرضمنی انتخابات کروانا آئین کے آرٹیکل 224(4) کے تحت ضروری ہیں۔ اس سے قبل یہ ضمنی انتخابات ٣جون کو ہونے تھے جنہیں بعد میں ١٨جون تک ملتوی کر دیا گیا تھا اور اب یہ انتخابات اگست کے مہینہ میں کروانے کا اعلان کیا گیا ہے جو کہ آئین کے منافی اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ٣ جون اور ١٨ جون کو بھی پارٹی کے امیدوار ان ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے سامنے لانے کے لئے تیار تھی اور اس سلسلے میں پارٹی نے خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں بھی مانگ لی تھیں اور انتخابات لڑنے کے لئے سارے ضروری اقدامات کر لئے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی ایک علاقے میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے تو اس بات کا کوئی جواز نہیں کہ ملک بھر میں انتخابات ملتوی کر دئیے جائیں
سینٹ میں حکومت اور اپوزیشن کے ارکان نے پارلیمنٹیرین کے غیر ملکی دوروں پر پابندی کے بل کی مخالفت کردی
اسلام آباد۔ سینٹ میں پیر کو حکومت اور اپوزیشن کے ارکان نے پارلیمنٹیرین کے غیر ملکی دوروں پر پابندی کے بل کی مخالفت کردی جس پر محرک کو بل سے دستبردار ہونا پڑا ۔ اس معاملے پر قائد حزب اختلاف کامل علی آغا اور بل کے محرک کا مران مرتضی کے درمیان تلخ جموں کا تبادلہ بھی ہوا ۔ ایوان بالا نے جماعت اسلامی کی خاتون سینیٹر ڈاکٹر کوثر فردوس کے اشتہارات کے لئے قواعد و ضوبط مرتب کرنے کا بل ایوان کی متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ہے جماعت اسلامی کی سینیٹر نے اشتہارات میں خواتین دکھانے پر پابندی عائد کرنے کی تجویز دی ہے ۔ ایوان بالا میں مجموعہ ضابطہ اخلاق 1908ء میں مزید ترمیم کا بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ہے ۔ جبکہ 6ترمیمی بلز حکومتی درخواست پر مؤخر کردئیے گئے ہیں ۔ پیر کو ایوان میں جمعیت علماء اسلام (ف ) کے سینیٹر کامران مرتضی نے مجموعی ضابطہ دیوانی میں مزید ترمیم کا بل پیش کیا جسے ایوان کی متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ۔ بعد ازاں کامران مرتضی نے پارلیمنٹرین کے غیر ملکی دوروں پر پابندی کا بل پیش کیا ۔ قائد ایوان میاں رضا ربانی نے کہا کہ وہ اصولی طور پر بل کی مخالفت کرتے ہیں تاہم طے ہونے پر بعد بلز نے قائمہ کمیٹی کے سپرد ہوتا ہے ۔ اس لئے بل کو قائمہ کمیٹی نے سپرد کردیا جائے ۔ رضا ربانی نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ باہر ایک پارلیمانی عمل اور روایات اور پارلیمنٹ کو مستحکم کرنے اور جمہوریت کے لئے مضبوط مجلس قائمہ میں بل کی مخالفت کریں گے ۔ قائد حزب اختلاف کامل علی آغا نے کہا کہ بل بنیادی فلسفہ اور بنیادی حقوق کے خلاف ہے ۔ کمیٹی کے سپرد کرنا قواعد کے خلاف ہے ۔ پارلیمنٹ کے حقوق سلب کرنے کے مترادف ہے ۔ارکان کی آزادی سلب کرنے کا بل ہے ۔ اس بارے میں رائے شماری کی جائے ۔ عالمی معاہدوں کے منافی ہے ہاؤس کے قواعد کے بر عکس بل کو کمیٹیوں کے سپرد کرنا جمہوریت آئین کی بالادستی کے خلاف ہو گا ۔ ان کو حکومت میں بیٹھ کر ایسا بل نہیں لانا چاہیے ۔ ان کو ایسا بل لانے پر ہاؤس سے معافی مانگنی چاہیے ۔ اگر یہ ایک دورے پر نہ جا سکے تو اس قسم کا بل لے آئے ۔ بل محرک نے کامران مرتضی نے کہا کہ ایسے لوگ ہیں جو 18،18باہر غیر ملکی دورے پر گئے ہیں یہ الزام لگا رہے ہیں ۔ کامل علی آغا نے کہا کہ یہ حوصلے سے بات کریں ۔ پارلیمنٹ کی بالادستی کے خلاف بل ہے ۔ غیر ملکی و ملکی قانون ایسے بل کی اجازت نہیں دیتے اگر یہ باہر نہیں جانا چاہتے نہ جائیں ، بل سے دستبردار ہوں ۔ قائد ایوان رضا ربانی نے کہا کہ کسی رکن کی نیت پر شک نہیں کرنا چاہیے ۔ یہ کہنا ذاتی مفاد کا بل ہے زیادتی ہے ۔ پارلیمنٹ کی بالادستی جمہویری روایت سے بھی تعلق نہیں ہے ۔ ایک رکن کو بل لانے کا اختیار حاصل ہے ۔ رضا ربانی نے کہا کہ حکومت کسی بل کی مخالفت اور حمایت کر سکتی ہے ۔ طے یہ ہے کہ بل قائمہ کمیٹیوں کو جائیں گے ۔ ارکان محنت سے بل تیار کرتے ہیں ۔ تاہم بل ہماری پالیسی کے خلاف ہے ۔ حکومت قائمہ کمیٹی میں بل کی مخالفت کرے گی ۔ چوہدری محمد انور بھنڈر نے کہا کہ سارے ممالک کے ارکان پارلیمنٹ دورے کرتے ہیں ۔ ارکان کی بنیاد پر معاملات طے ہونے چاہیں ۔ ارکان پارلیمنٹ ہی اصل لوگ ہیں جن کو باہر جانا چاہیے ۔ کامران مرتضی بل پر زور نہ دیں اور واپس لے لیں ۔ قائد ایوان رضا ربانی نے کہا کہ کامران مرتضی بل واپس لینے پر آمادہ ہو گئے ہیں ۔ کامران مرتضی نے کہا کہ بل سے دستبردار ہوتا ہوں ۔ مجھے معلوم ہے لوگ ایک جہاز سے دوسرے جہاز میں بیٹھ کر باہر چلے جاتے ہیں ۔ ایوان میں جماعت اسلامی کی سینیٹر ڈاکٹر کوثر فردوس نے اشتہارات کے قواعد و ضوابط مرتب کرنے کا بل 2008ء پیش کیا ۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شیری رحمان نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ 1973ء کا آئین خواتین کی ہر شعبہ میں ترقی کی اجازت دیتا ہے ۔ خواتین کو قومی دھارے میں لانا چاہتے ہیں ۔ اس حوالے سے آئین میں کوئی پابندی نہیں ہے ۔ بل کو قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا جائے ۔ کمیٹی میں اپنا مؤقف پیش کریں گے ۔ چیئر مین سینٹ محمد میاں سو مرو نے بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا ۔ ڈاکٹر کوثر فردوس نے کہا کہ فحش لٹریچر کی اشاعت روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ مجلس قائمہ میں بل پر بحث کے لئے تیار ہیں ۔ اشتہارات کے حوالہ سے خواتین کی توہین کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اشتہارات میں جس طرح خواتین کو اٹھایا جاتا ہے ۔ وہ ایک مسلمان عور ت کی توہین ہے ۔ ایوان بالا میں اپوزیشن کے سینیٹر چوہدری انور بھنڈر کے چھ بلز کو قائد ایوان رضا ربانی اور وزیر قاون فاروق ایچ نائیک کی درخواست پر مؤخر کردیا گیا ۔ حکومت نے درخواست پر مؤخر کردیا گیا ۔ حکومت نے درخواست کی کہ اتفاق رائے سے بل لانا چاہتے ہیں ۔ مل کر ان بلز کا جائزہ لیا جائے گا ۔ محرک نے کہا کہ انہیں اس بات پر اعتراض نہیں ۔
جماعت اسلامی پاکستان نے سانحہ کراچی کی یاد میں ١٢ مئی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا
لاہور۔ جماعت اسلامی پاکستان نے 12 مئی (2007) کے سانحہ کراچی کی یاد میں 12 مئی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیاہے ۔ جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ سے اس سلسلے میں امرائے صوبہ و امرائے اضلاع کو ایک سرکلر کے ذریعے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔ جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل فرید احمد پراچہ کی طرف سے جاری کیے گئے سرکلر میں کہاگیاہے کہ یہ وہ دن ہے جب کراچی میں چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کی آمد کے موقع پر حکومتی سرپرستی میں ایم کیو ایم نے دہشت گردی ، فسطائیت ، قتل عام اور غنڈہ گردی کی انتہا کر دی تھی ۔ کراچی کی سڑکوں پر 50 کے قریب بے گناہوں کا انتہائی بے دردی سے خون بہایا گیا تھا ۔ ان شہدا میں کئی جماعت اسلامی کے کارکن بھی شامل تھے ۔ وحشت و درندگی کے اس خونی کھیل کو جنرل پرویز مشرف نے اسلام آباد میں بھنگڑا اور گھوڑوں کے رقص کے ساتھ اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ قرار دیا تھا ۔ ایم کیو ایم کی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھنے والے مقتولین کا نہ مقدمہ درج ہوا، نہ انکوائری ہوئی نہ کسی مجرم کی گرفتاری عمل میں آئی اور ٹی وی فوٹیج میں صاف پہچانے جانے والے قاتل کھلے عام دندناتے رہے جس سے شہہ پا کر اسی فسطائی جماعت نے 9 ! اپریل 2008 ء کو ایک مرتبہ پھر درندگی کی انتہا کر دی اور 9 سے زائد وکلا اور ان کے مؤکلین کو زندہ جلا دیا گیا ۔ چنانچہ طے کیا گیا ہے کہ 12 مئی 2007 اور 9 اپریل 2008 ء کے ان ہی انتہائی المناک ، کربناک اور شرمناک واقعات کی مذمت اور بے گناہ شہدا کی یاد میں اس سال 12 مئی کو یوم سیاہ منایا جائے گا ۔ اس روز سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے ۔ پریس کلبوں اور اہم مقامات پر عوامی احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے اور سیمینارز منعقد ہوں گے جن میں وکلا اور دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کو بھی دعوت دی جائے گی ۔
قومی وصوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات ایک بار پھر ملتوی
اسلام آباد۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی وصوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات میں دسری بار توسیع کردی ہے ۔ 38 خالی نشستوں کے لیے ضمنی انتخابات 18 جون کے بجائے 18 اگست کو ہوں گے۔ صوبہ سرحد میں امن وامان کی مخدوش صورت حال اور قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلیوں میں آئندہ سیشن میں بجٹ پیش کیے جانے کو انتخابات کے التواء کی وجوہات قرار دیا گیا ہے ۔د وسری بار نظر ثانی کا شیڈول جلد کیا جائے گا۔ وفاقی سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور محمد دلشاد کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہوم سیکرٹری صوبہ سرحد نے رپورٹ دی ہے کہ صوبے میں انتخابات کے حوالے سے حالات موافق نہیں ہیں اس طرح آئندہ ماہ قومی و صوبائی اسمبلیوں میں بجٹ بھی پیش ہوں گے ارکان اسمبلی بجٹ کی تیاری میں مصروف ہوں گے انہوں نے کہا کہ اس صورت حال میں الیکشن کمیشن نے دو ماہ کے لیے انتخابات موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اب ضمنی انتخابات 18 جون کے بجائے 18 اگست کو ہوں گے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کے مطابق نظر ثانی شیڈول مناسب وقت پر جاری کردیا جائے گا تاہم جو امیدوا ر کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے ہیں انہیں دوبارہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت نے انتخابات کے التواء کے لیے درخواست نہیں دی تھی ۔
فخر الدین جی ابراہیم نے ججوں کی بحالی کے لئے بنائی گئی کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا
اسلام آباد ۔ سپریم کوٹ کے سابق جج جسٹس (ر ) فخر الدین جی ابراہیم نے نواز شریف اور آصف علی زردای کے اس فیصلے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے معزول ججوں کی بحالی کے لئے قائمہ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے جس میں معزول ججوں کی بحالی کے ساتھ ساتھ موجودہ ججوں کو بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایک نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ فخر الدین جی ابراہیم نے شہباز شریف اور وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے استعفیٰ دینے کی وجوہات کا ذکر کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ آئندہ کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے خط میں انہوں نے اس تجویز کی مخالفت کی ہے جس میں کہا جارہا ہے کہ 2نومبر کے بعد کی عدلیہ کو بھی شامل کیا جائے اور ججز کی تعداد کو 17سے بڑھا کر 27کردی جائے ۔ فخر الدین جی ابراہیم نے اس سے قبل ہونے والے اجلاس میں بھی اس تجویز کی شدید الفاظ میں مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ اگر یہی کچھ کرنا تھا تو پھر مجھے بلانے کی کیا ضرورت تھی ۔
ہمیں ملک کو خود انحصاری کی منزل پر گامزن کرنا ہے ۔ سید یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد ۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہمیں ملک کو خود انحصاری کی منزل پر گامزن کرنا ہے ۔ عوام اور سیاسی قوتوں کے تعاون سے مسائل حل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے جنوبی پنجاب کو ملک کے ترقیاتی یافتہ علاقوں کے مساوی لانا چاہتے ہیں ۔ طلبہ یونینز کی بحالی سے جامعات میں بہتر ماحول اور فضا قائم ہو گی کلچر تبدیل ہو گا اور ملک کو نئی قیادت فراہم ہو گی ۔ جامعات علم و دانش کے فروغ میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پیر کو بہاؤ الدین ذکریا یونیورسٹی میں 39 کروڑ روپے کی لاگت سے گیلانی لاء کالج کی نئی عمارت اور 48 کروڑ روپے کی لاگت سے فیکلٹی آف وٹرنری سائنسز کے سنگ بنیاد کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر پنجاب لیفٹیننٹ جنرل ( ر ) خالد مقبول اور بہاؤ الدین ذکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے بھی خطاب کیا۔ گیلانی لاء کالج کی نئی تعمیر اپریل 2009 ء میں مکمل ہو گی ۔ انہوں نے کہا بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی ملک میں معیاری تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔اس جامعہ نے خطے میں سماجی حالات کی تبدیلی میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے ۔علاقے میں رہنے والے عوام کا اسلام سے گہرا تعلق ہے۔ اسلام اور علم کی ترویج اور فروغ میں یہاں کے لوگوں نے اہم کردار ادا کیاہے۔ اہم روایات کو فروغ دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ تعلیم کے فروغ سے یہ علاقہ مزید ترقی کرے گا ۔ملک میں تعلیم کا فروغ پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کا اہم حصہ ہے انہوں نے کہاکہ بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلبا و طالبات ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔وزیر اعظم نے کہاکہ ہم نے آنے والی نسل کے شاندار مستقبل کے لیے کام کرنا ہے ۔ ملک کو توانائی ، بے روزگاری ، غربت جیسے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صحت ، تعلیم کی سہولتوں کا فقدان ہے ۔ تبدیلی کا عزم کر رکھا ہے تمام شعبوں کو ترقی سے ہمکنار کریں گے غربت میں کمی کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ عوام کو صحت تعلیم کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔حکمران اتحاد عوام کے مسائل کے حل کے لیے دن رات کام کرے گا۔انہوں نے کہاکہ ملک کو خود انحصاری کی جانب لے کر جانا ہے ۔ عوام اور سیاسی قوتوں کے تعاون کے بغیر ایشوز کو حل نہیں کیا جا سکتا ۔ وزیر اعظم نے کہا ملک کی جامعات میں تصورات کے آزادانہ اظہار کا موقع فراہم کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ملتان میں انجینئرنگ اور ویمن یونیورسٹی کے قیام سے علاقے میں تعلیم کو مزید فروغ حاصل ہو گا ۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی ان میگا پراجیکٹ کی تکمیل کے لیے ہر ممکن مدد و تعاون فراہم کرے گی۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر اعلان کیا بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی کے 100 اساتذہ کو پی ایچ ڈی کرائی جائے گی۔ انہوں نے موقع پر ایچ ای سی کو ہدایات جاری کیں اور کہا کہ حکومت اس ضمن میں ایچ ای سی کو اضافی فنڈز فراہم کرے گی۔ انہو ںنے جامعہ کے بائیو ٹیکنالوجی شعبہ کو فنڈز کی فراہمی کی بھی یقین دہانی کرائی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ طلباء یونینز کی بحالی سے جامعات میں بہتر فضا قائم ہو گی اور طلبا یونین کے یہ نمائندے فراغت کے بعد ملک کی سیاسی اور سماجی شعبوں میں اہم کردار ادا کریں گے۔ جامعہ ذکریا کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت جنوبی پنجاب کی پسماندگی کے خاتمے کے لیے موثر کردار ادا کرے گی اور اس ضمن میں خاطر خواہ فنڈز استعمال کئے جائیں گے۔ انہوں نے ایچ ای سی کو ہدایت کی کہ وہ بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی میں میڈیکل کالج کے قیام کے لیے جامعہ کے ساتھ تعاون کرے حکومت اس ضمن میں ایچ ای سی کو فنڈز فراہم کرے گی ۔
میاں شہبازشریف نے پی پی ١٤١ اور پی پی ١٥٤ کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے کاغذات جمع کرادیئے
لاہور ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہبازشریف نے صوبائی اسمبلی لاہور کے حلقوں پی پی 141اور پی پی 154سے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے ہیں۔ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں شہبازشریف نے کہا کہ عدلیہ کی آادی اور معزول ججوں کی بحالی میں اب کوئی ابہام باقی نہیں رہنا چاہئے۔ جج ہر صورت بحال ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ معزول ججوں کی بحالی کیلئے تاریخ کا اعلان کیا جاچکا ہے اور اس حوالے سے وکلاء وماہرین قانون کی کمیٹی تشکیل دی جاچکی ہے جو جلد اپنی سفارشات پیش کرے گی جس کی روشنی میں ججوں کی بحالی کیلئے قرارداد پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی۔ میاں شہبازشریف نے کہا کہ اس وقت ماتحت عدلیہ کی حالت انتہائی خراب ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیشن کورٹ لاہور کی بلڈنگ بھی انتہائی خستہ حال ہے جس کی تعمیر نو کی جائے گی اور ماتحت عدلیہ کے ججوں کی تنخواہ میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 141پر عام انتخابات میں مسلم لیگ (ق) کے امیدوار طارق بدر الدین بانڈے کے انتقال کی وجہ سے الیکشن نہیں ہوسکا تھا جبکہ پی پی 154سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چودھری آصف قتل ہوگئے تھے۔ مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق میاں شہبازشریف پی پی 154سے ہی الیکشن لڑیں گے جبکہ پی پی 141میں مجتبیٰ شجاع الرحمن امیدوار رہیں گے۔
الیکشن کمیشن کا فیصلہ شفاف نہیں ‘پس پردہ قوتیں ضمنی انتخابات نہیں ہونے دیں گی ‘ راجہ ظفر الحق
اسلام آباد ۔ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) نے کہا ہے کہ وہ ضمنی انتخابات میں تاخیر کا معاملہ عدالت میں لے کر جائے گی ۔مسلم لیگ(ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے نجی ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کافیصلہ شفاف نہیں ہے ہمیں نہیںمعلوم کہ الیکشن دو ماہ کے لیے ملتوی کیوں کیے گئے سیاسی جماعتوںکو بھی اعتماد میں نہیںلیا گیا دریں اثناء ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ردعمل میں مسلم لیگ ( ن ) کے راہنما ظفر علی شاہ کا کہنا ہے کہ اکتوبر والا آمرانہ نظام اب بھی رائج ہے کوئی جمہوریت نہیں آئی ۔ عوام کو یہ بتایا جائے کہ ضمنی انتخابات کسی وجوہات کی بناء پر ملتوی کئے گئے ہیں وہ کون سا خوف ہے جس کی وجہ انتخابات کو لٹکایا جا رہا ہے الیکشن کمیشن کے پیچھے پس پردہ بیٹھی طاقتیں انتخابات نہیں ہونے دیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ جنرل الیکشن کا ایک اور بگل بجنے والا ہے اور وہ اس معاملے کو سپریم کورٹ میں اٹھائیں گے ۔
۔۔۔۔مزید تفصیل۔۔۔۔
الیکشن کمیشن کا فیصلہ شفاف نہیں ‘پس پردہ قوتیں ضمنی انتخابات نہیں ہونے دیں گی ‘ راجہ ظفر الحق
ضمنی الیکشن میں تاخیر کا معاملہ عدالت لے کر جائیں گے جلد ہی عام انتخابات کا بگل بجنے والا ہے ‘ سید ظفر علی شاہ
ملک میں عدم سیاسی استحکام کی وجہ سے ضمنی انتخابات کو دو ماہ کے لئے ملتوی کیا گیا ہے۔شیخ رشید احمد
ضمنی انتخابات کا التواء ثابت کر تا ہے کہ اختیارات ابھی پارلیمنٹ کو منتقل نہیں ہوئے ۔حافظ حسین احمد
اسلام آباد۔ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) نے کہا ہے کہ وہ ضمنی انتخابات میں تاخیر کا معاملہ عدالت میں لے کر جائے گی ۔مسلم لیگ(ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے نجی ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کافیصلہ شفاف نہیں ہے ہمیں نہیں معلوم کہ الیکشن دو ماہ کے لیے ملتوی کیوں کیے گئے سیاسی جماعتوںکو بھی اعتماد میں نہیںلیا گیا دریں اثناء ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ردعمل میں مسلم لیگ ( ن ) کے راہنما ظفر علی شاہ کا کہنا ہے کہ اکتوبر والا آمرانہ نظام اب بھی رائج ہے کوئی جمہوریت نہیں آئی ۔ عوام کو یہ بتایا جائے کہ ضمنی انتخابات کسی وجوہات کی بناء پر ملتوی کئے گئے ہیں وہ کون سا خوف ہے جس کی وجہ انتخابات کو لٹکایا جا رہا ہے الیکشن کمیشن کے پیچھے پس پردہ بیٹھی طاقتیں انتخابات نہیں ہونے دیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ جنرل الیکشن کا ایک اور بگل بجنے والا ہے اور وہ اس معاملے کو سپریم کورٹ میں اٹھائیں گے۔ جبکہ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات ملک میں عدم استحکام کی وجہ سے ملتوی کیے گئے ہیں صوبے اور مرکز میں موجودہ حکومتیں ہی بجٹ پیش کریں گی اگلے سو دن بہت اہم ہیں نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے ضمنی الیکشن ملتوی ہو نے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ابھی ضمنی انتخابات کے انعقاد میں بہت وقت ہے اور یہ سو دن بہت اہم ہیں انتخابات اس لئے ملتوی کیے گئے ہیں کہ ملک میں سیاسی استحکام نہیں تھا انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ یہ اتحاد سو دن سے زیادہ نہیں چل سکے گا اور چوہے بلی کا کا کھیل شروع ہو جائے گا جو شروع ہو گیا ہے جبکہ جمعیت العلماء اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات ملتوی کر نے کی اصل وجہ سپریم کورٹ بار کے صدر چوہدری اعتزاز احسن کا ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانا ہے نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوہدری اعتزاز احسن کے کاغذات نامزدگی جمع کر وانے سے ایوان صدر میں بھونچال آ گیا تا کہ جو شخص عدلیہ کی آزادی کے لئے سڑکوں پر موجود تھا اسے پارلیمنٹ میں نہ آنے دیا جائے انہو ںنے کہا کہ کہ اگر معاملات صحیح نہ ہوئے تو ضمنی انتخابات اس سے بھی آگے جا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ انتخابات کے ملتوی ہو نے سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل نہیں ہوئے بلکہ سارے کے سارے اختیارات ایوان صدر کے پاس ہیں
۔۔۔۔مزید تفصیل۔۔۔۔
الیکشن کمیشن کا فیصلہ شفاف نہیں ‘پس پردہ قوتیں ضمنی انتخابات نہیں ہونے دیں گی ‘ راجہ ظفر الحق
ضمنی الیکشن میں تاخیر کا معاملہ عدالت لے کر جائیں گے جلد ہی عام انتخابات کا بگل بجنے والا ہے ‘ سید ظفر علی شاہ
ملک میں عدم سیاسی استحکام کی وجہ سے ضمنی انتخابات کو دو ماہ کے لئے ملتوی کیا گیا ہے۔شیخ رشید احمد
ضمنی انتخابات کا التواء ثابت کر تا ہے کہ اختیارات ابھی پارلیمنٹ کو منتقل نہیں ہوئے ۔حافظ حسین احمد
اسلام آباد۔ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) نے کہا ہے کہ وہ ضمنی انتخابات میں تاخیر کا معاملہ عدالت میں لے کر جائے گی ۔مسلم لیگ(ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے نجی ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کافیصلہ شفاف نہیں ہے ہمیں نہیں معلوم کہ الیکشن دو ماہ کے لیے ملتوی کیوں کیے گئے سیاسی جماعتوںکو بھی اعتماد میں نہیںلیا گیا دریں اثناء ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ردعمل میں مسلم لیگ ( ن ) کے راہنما ظفر علی شاہ کا کہنا ہے کہ اکتوبر والا آمرانہ نظام اب بھی رائج ہے کوئی جمہوریت نہیں آئی ۔ عوام کو یہ بتایا جائے کہ ضمنی انتخابات کسی وجوہات کی بناء پر ملتوی کئے گئے ہیں وہ کون سا خوف ہے جس کی وجہ انتخابات کو لٹکایا جا رہا ہے الیکشن کمیشن کے پیچھے پس پردہ بیٹھی طاقتیں انتخابات نہیں ہونے دیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ جنرل الیکشن کا ایک اور بگل بجنے والا ہے اور وہ اس معاملے کو سپریم کورٹ میں اٹھائیں گے۔ جبکہ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات ملک میں عدم استحکام کی وجہ سے ملتوی کیے گئے ہیں صوبے اور مرکز میں موجودہ حکومتیں ہی بجٹ پیش کریں گی اگلے سو دن بہت اہم ہیں نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے ضمنی الیکشن ملتوی ہو نے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ابھی ضمنی انتخابات کے انعقاد میں بہت وقت ہے اور یہ سو دن بہت اہم ہیں انتخابات اس لئے ملتوی کیے گئے ہیں کہ ملک میں سیاسی استحکام نہیں تھا انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ یہ اتحاد سو دن سے زیادہ نہیں چل سکے گا اور چوہے بلی کا کا کھیل شروع ہو جائے گا جو شروع ہو گیا ہے جبکہ جمعیت العلماء اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات ملتوی کر نے کی اصل وجہ سپریم کورٹ بار کے صدر چوہدری اعتزاز احسن کا ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانا ہے نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوہدری اعتزاز احسن کے کاغذات نامزدگی جمع کر وانے سے ایوان صدر میں بھونچال آ گیا تا کہ جو شخص عدلیہ کی آزادی کے لئے سڑکوں پر موجود تھا اسے پارلیمنٹ میں نہ آنے دیا جائے انہو ںنے کہا کہ کہ اگر معاملات صحیح نہ ہوئے تو ضمنی انتخابات اس سے بھی آگے جا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ انتخابات کے ملتوی ہو نے سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل نہیں ہوئے بلکہ سارے کے سارے اختیارات ایوان صدر کے پاس ہیں
میرے الیکشن لڑنے کے اعلان سے ایوان صدر میں لرزہ طاری ہو گیاہے ، اعتزاز احسن
راولپنڈی ۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہاہے کہ وکلاء اتحاد اور وکلاء تحریک سے زیادہ الیکشن یا عہدے کوئی حیثیت نہیں رکھتے ، لیکن میرے الیکشن لڑنے کے اعلان سے ایوان صدر میں لرزہ طاری ہے اور اس کے حواری تشویش میں مبتلا ہیں۔ ( ن ) لیگ نے راولپنڈی میں مجھے اپنی سیٹ دی اور پیپلز پارٹی مجھے ٹکٹ دے رہی ہے ۔ پیپلز پارٹی سے میرا چالیس سال کا رشتہ ہے اور میرا عہد ہے کہ پیپلز پارٹی کا جھنڈا اٹھا کر ججوں کو بحال کراؤں گا۔ یہی میرا مشن ہے ۔ آج وکلاء کو باہم متصادم کرانے کے بعد وکلاء اور میڈیا میں تصادم کی سازش کی جا رہی ہے۔ میڈیا پر ہاتھ اٹھانے والے وکلاء ایوان صدر کی سازشوں کا حصہ نہ بنیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پیر کے روز این اے 55 سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں وکلاء کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ہائی کورٹ بار کے صدر سردار عصمت اللہ جنرل سیکرٹری ملک صدیق اعوان ڈسٹرکٹ بار کے صدر سردار طارق مسعود جنرل سیکرٹری ساجد تنولی اور توفیق آصف نے بھی خطاب کیا۔ اعتزاز احسن نے کہاکہ میرے لیے یہ الیکشن وکلاء تحریک اور وکلاء اتحاد سے زیادہ اہمیت نہیں رکھتا ۔میں نے کسی وقت بھی 9 مارچ 2007 ء سے آج تک بھی یہ نہیں سوچا کہ وکلاء میں دراڑ پڑے لیکن بعض عناصر وکلاء کو باہم لڑانے کے بعد اب وکلاء اور میڈیا کو لڑانے کے لیے ایک منصوبے پر کام کر رہے ہیں ۔ میڈیا پر ہاتھ اٹھانے والے وکلاء اس سازش کا حصہ ہیں ۔ وکلاء میڈیا کی اہمیت و افادیت کو سمجھیں انہوں نے کہاکہ میں میڈیا سے دست بستہ معذرت چاہتا ہوں اور میری ہائی کورٹ و ڈسٹرکٹ بار کے صدور سے گزارش ہے کہ وہ تقریب کے بعد میڈیا کو یہ بتائیں یہ نادانستہ اقدام تھا ۔ ہم وکلاء میڈیا اتحاد کوسبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔ میڈیا کے کردار کو ہم تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ہمیں یہ بات ذہن میں رکھنا ہے کہ بعض عناصر نہیں چاہتے کہ وکلاء پارلیمنٹ تک پہنچیں ۔ انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس کے وکیل جسٹس وجیہہ الدین احمد کے مقدمات میں اس لیے پیش ہوا کہ یہ وکلاء تحریک کا حصہ تھے۔ میں 9 مارچ 2007ء سے 5 مئی 2008 ء تک کوئی وکالت نہیں کی لیکن آج میرے الیکشن کی وجہ سے دوست اور حریف طرح طرح کی باتیں بنا رہے ہیں ۔ 5 دسمبر 2007 ء کو نظر بندی کے دوران میڈیا کے ذریعے ایک خط میں واضح کیا تھا کہ اگر پاکستان کی دونوں بڑی جماعتوں نے الیکشن لڑا تو لوگ وکلاء کے بائیکاٹ کو نظر انداز کر کے الیکشن میں مبتلا ہو جائیں گے میں نے تجویز دی تھی کہ اگر پیپلز پارٹی اور ( ن ) لیگ الیکشن لڑیں تو وکلا ء کو الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے لیکن پاکستان بار کونسل نے اس تجویز کو نظر انداز کیا حالانکہ مجھے دونوں بڑی جماعتوں کے ٹکٹ کی پیشکش تھی لیکن وکلاء کاز کی خاطر یہ ٹھکرا دی ۔ اس وقت یہ دلیل تھی کہ مشرف کی موجودگی میں وکلاء الیکشن نہیں لڑیں گے پھر بھی بہت سے وکلاء نے الیکشن میں حصہ لیا لیکن میں نے وکلاء کے فیصلے کی پاسداری کی۔ جون 2008 ء کے متوقع ضمنی انتخابات کی پوزیشن مختلف ہے اب مشرف سازشوں کا منبع ہیں لیکن ان کی طاقت اور اختیار بکھر چکا ہے ۔ آج بد قسمتی سے بعض نامی گرامی وکلاء بھی پی سی او ججوں کے سامنے پیش ہو رہے ہیں ۔ جبکہ میرے اوپر طرح طرح انگلیاں اٹھائی گئیں ۔ مجھے دائرہ اسلام سے خارج قرار دیا گیا ۔ آج بھی ایک وکیل کے خلاف اس لیے سازش کی جا رہی ہے کہ اعتزاز احسن نے سپریم جوڈیشل کونسل اور پھر سپریم کورٹ میں عدلیہ کی آزادی کا مقدمہ لڑا ۔دیکر چیف جسٹس کی بحالی کی تحریک میں جان ڈالی ۔ ایوان صدر میں لرزہ اور تشویش ہے کہ اعتزازاحسن کیوں الیکشن لڑ رہاہے ۔ مسلم لیگ ( ن ) نے راولپنڈی میں میرے لیے سیٹ چھوڑی ہے۔ پیپلز پارٹی نے مجھے ٹکٹ دیا ہے پارٹی سے میرا چالیس سالہ رشتہ ہے پارٹی میں رہ کر بھی میں اپنی آواز آیاہوں اور پیپلز پارٹی اس چیز کو خوشدلی سے تسلیم کرتی ہے ۔ میری اپنی سوچ اور کمٹمنٹ ہے۔ میرا عہد ہے کہ پاکستان میں آزاد عدلیہ کے بغیر مضبوط پارلیمان وجود میں نہیں آ سکتا اور عدلیہ اس وقت تک آزاد نہیں ہو گی جب تک جج انفرادی حیثیت میں نڈر اور آزاد منش نہیں ہوں گے ۔ میر نے دانستہ طور پر پیپلز پارٹی کے دوستوں کو ساتھ نہیں رکھا میرا یہ عہد ہے کہ پیپلز پارٹی کا جھنڈا اٹھا کر ججوں کو بحال کرائیں گے ۔ یہی میرا مشن ہے ایک دو دن میں میرے ٹکٹ کا فیصلہ ہو جائے گا ۔ میں چالیس سال سے وکالت اور سیاست سے وابستہ ہوں ۔ اس دوران مجھ سے بہت ساری غلطیاں ہوئی ہوں گی۔ میں کوئی فرشتہ نہیں بلکہ انسان ہوں لیکن ہمیشہ کوشش یہ کی کہ اس جہاں سے بھی اس مقام سے جاؤں کہ ملک کا بچہ بچہ مجھ پر فخر کر سکے ۔ میں پیپلز پارٹی کے سابقہ ادوار میں وزیر ، قائد حزب اختلاف بھی رہا انہوں نے کہاکہ مجھے آج کے واقعہ پر بہت دکھ ہے میں کچھ اور ذہن کے ساتھ آیا تھا جس پر وکیل بھائی نے میرے اوپر اعتراض کیا یہ اس کا حق تھا لیکن انہوں نے بعض تلخ باتیں شروع کر دیں ۔ میرے اندر اتنا حوصلہ موجود ہے کہ تنگ زنی کو برداشت کر سکوں تمام وکلاء اپنے اندر یہ حوصلہ پیدا کریں میری نظر میں میڈیا سے جھگڑا غیر ضروری ہے وکلاء برداشت کا مادہ پیدا کریں ۔
نرگس کی تباہی ‘ ہلاکتیں ٤٠٠ تک پہنچ گئیں
ینگون ۔ فوجی وزیر اقتدار میانمنر میں سمندری طوفان ’’نرگس ‘‘کی وجہ سے 400 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ کم سے کم دو شہروں میں زبردست تباہی پھیل گئی ہے۔ اموات میں مزید اضافہ متوقع ہے ہے کیونکہ عہدیدار ابھی تک کئی دیہاتوں میں پہنچنے سے قاصر ہیں جو طوفان کی وجہ سے صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں ۔ طوفان نرگس جسے زمرہ تین تین کا طوفان کہا جاتا ہے۔دارالحکومت ینگون سمیت کئی شہروں میں تباہی پھیلا چکا ہے ۔ سرکاری ٹی وی اور ریڈیو کی نشریات بند ہیں ۔ طوفان کے اثر سے 190 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی ہوائیں چل رہی ہیں جس میں اب تک 20 ہزار سے زائد مکانات تباہ ہو چکے ہے
اس سال کے آخر تک اسرائیل فلسطین امن معاہدہ ممکن ہے ‘کونڈولیزرائس
رملہ ۔ امریکی وزیر خارجہ کو نڈولیزرائس نے کہا ہے کہ اس سال کے آخر تک اسرائیل فلسطین امن معاہدے کا حصول ممکن ہے مگر اسرائیلی حکومت کومغربی کنارے پر رہنے والے فلسطینیوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لیے کچھ مزید کرنا ہوگا۔ وزیر خارجہ رائس نے یہ بات آج فلسیطنی صدر محمود عباس کیساتھ مغربی کنارے کے شہر رملہ میں مذاکرات کے بعد کہی۔ امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ انہوں نے اسرائیل کے وزیر اعظم ایہود اولمرت اور وزیر خارجہ ایہود بارک کے ساتھ الگ الگ مذاکرات میں اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی ناکہ بندی کو ختم کرنے کا معاملہ اٹھایا۔ قبل ازیں وزیر خارجہ رائس نے کہا کہ اسرائیل علامتی طورپر رکاوٹیں ہٹانے کی بجائے واضح انداز میں ناکہ بندی ختم کرے تاکہ مغربی کنارے پر رہنے والے فلسطینیوں کی زندگیوں میں بہتری آسکے جن کی نقل و حرکت اسرائیلی پڑتالی چوکیوں کے نظام کی وجہ سے محدود ہوکررہ گئی ہے۔
زمین پر زندگی کیسے وجود میں آئی؟ پرانا سوال، نئے پہلو
زمین پر زندگی کا آغاز آج سے ساڑھے تین ارب سال قبل ہوا
اس وقت زمین کا ماحول آج سے بے حد مختلف ‘ہر طرف سادہ نامیاتی مرکبات کی بھرمار اور فضا میں آکسیجن کی بجائے میتھین بھری تھی
اس وقت سائنس کے سامنے جو سب سے بڑے حل طلب سوالات ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ زمین پر زندگی کا آغاز کیسے ہوا؟سائنس دانوں کا اندازہ ہے کہ زمین پر زندگی کا آغاز آج سے تقریباً ساڑھے تین ارب سال قبل اس وقت ہوا جب زمین کا ماحول آج سے بے حد مختلف تھااور ہر طرف سادہ نامیاتی مرکبات کی بھرمار تھی اور فضا میں آکسیجن کی بجائے میتھین بھری تھی۔ اسی دوران کروڑوں برسوں پر محیط عرصے میں مختلف کیمیائی مادوں کے تعامل سے بے حد سادہ جینیاتی مادہ آر این اے پیدا ہوا جو آہستہ آہستہ ارتقائی منازل طے کر کے ایک خلیے والے جان دار میں تبدیل ہو گیا۔ یہ یک خلوی جاندار اربوں برس کی ارتقائی سیڑھیاں چڑھتا ہوا اور ڈارون کے بیان کردہ’قدرتی چناؤ‘کے عمل سے گزرتا ہوا موجودہ دور کے بے حد پیچیدہ پودوں اور جانوروں کی شکل میں ڈھل گیا۔برطانیہ کے مشہور ماہرِ حیاتیات رچرڈ ڈاکنز نے اپنی کتاب ’پرکھوں کی داستانیں‘(The Ancestors Tales) میں ایسی 39 ممکنہ سیڑھیوں کا ذکر کیا ہے جن سے گزر کر بیکٹریا انسان بنا ہے۔اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ زمین پر پائی جانے والی حیات کے مختلف النوع نمونے ایک دوسرے سے الگ نہیں بلکہ ایک ہی عظیم زنجیر کی کڑیاں ہیں جو حلقہ بہ حلقہ ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔ آپ نے خبروں میں پڑھا ہو گا کہ سائنس دان مریخ اور نظامِ شمسی کے دوسرے سیاروں، حتیٰ کہ بعض سیاروں کے چاندوں پر بھی زندگی کے آثار کی کھوج لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ Search for Extraterrestrial Intelligence یا SETI نامی منصوبہ آسمان کی سمت نظریں جمائے بیٹھا ہے کہ کہیں سے کوئی ایسا ریڈیو سگنل مل جائے جس سے اندازہ ہو سکے کہ وہ کسی ذہین مخلوق نے نشر کیا ہے۔ لیکن اس پروگرام کو آج تک اس قسم کا کوئی سگنل نہیں ملا اور کوئی نہیں جانتا کہ آیا ہم کائنات میں اکیلے ہیں یا دوسرے سیاروں پر بھی زندگی موجود ہے یا نہیں۔ تاہم اوپر بیان کردہ نوخیز زمین کے حالات کئی دوسرے سیاروں یا ان کے چاندوں پر ممکن ہیں۔ جس سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا وہاں بھی زندگی اسی طریقے سے وجود میں آ سکتی ہے جیسے زمین پر ظہور پذیر ہوئی تھی یا پھر زمین پر زندگی کا جنم اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ تھاجس کی کہیں کوئی نظیر نہیں ہے؟ بظاہر تو ایسا نظر آتا ہے کہ جب تک زمین سے باہر کسی اور جگہ زندگی کا سراغ نہ ملے اس وقت تک اس سوال کا جواب دینا ناممکن ہے۔ لیکن کیا واقعی ایسا ہی ہے؟ سٹیٹ یونی ورسٹی آف ایری زونا کے ماہرِ فلکیات پال ڈیویز کہتے ہیں کہ یہ کہنا عام رواج میں شامل ہو گیا ہے کہ زندگی کا ظہور فطری عمل ہے اور اس کا وجود میں آنا کوئی بڑی بات نہیںچناں چہ کائنات زندگی سے بھری پڑی ہے۔ درحقیقت کسی کو اس کا صحیح جواب معلوم نہیں ہے ہو سکتا ہے کہ کائنات زندگی سے اٹی پڑی ہو، ہو سکتا ہے کہ ہم اکیلے ہوں، یا یہ بھی ممکن ہے کہ اصل صورتِ حال ان دو حالتوں کے بیچ میں کہیں ہو۔تاہم ڈیویز کہتے ہیں کہ ’کیا سازگار ماحول دستیاب ہونے کے بعد زندگی آسانی سے وجود میں آجاتی ہے؟کے سوال کا جواب دینے کے لیے ہمیں زمین سے باہر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا، سائنس دان سمجھتے ہیں کہ دنیا میں پائی جانے والی تمام حیات کا سرچشمہ ایک ہی ہے یعنی تمام پودوں اور جانوروں، بشمول انسانوں، کا ماخذ ایک ہی ہے۔بات حیرت انگیز لگتی ہے۔ بظاہر دنیا کے جان دار ایک دوسرے سے انتہائی مختلف نظر آتے ہیں۔ بھلا ایک ٹی بی کے جرثومے، چیڑ کے درخت، گلاب کے پھول،ہاتھی اور کوئل میں کیا چیز مشترک ہو سکتی ہے؟لیکن یہ سارے اختلافات ظاہری ہیں۔ خلیے کے اندر جھانک کر دیکھا جائے تو تمام زندگی کے بنیادی کیمیائی تعاملات اور توانائی پیدا کرنے کے طریقے دنیا بھر میں یکساں ہیں اور سب سے بڑھ کر نسل کی تقسیم کے لیے سبھی ایک ہی جیسا ڈی این اے استعمال کرتے ہیں۔اسی دریافت کو بنیاد بناتے ہوئے مصنوعی طور انسان کے لیے طبی لحاظ سے اہم مرکبات تیارکیے جاتے ہیں۔ مثلاً آج کل ذیابیطس کے علاج کے لیے جو انسولین بنائی جاتی ہے اس کا جین انسانی ڈی این اے میں سے کاٹ کر بیکٹریا کے جین میں لگا دیا جاتا ہے اور بیکٹریا کی مشینری اسے اپنا جین سمجھ کر فٹافٹ انسولین بنانا شروع کر دیتی ہے۔ بیکٹریا کی تیار کردہ یہ انسانی انسولین دنیا بھر کی ادویات کی دکانوں پر دستیاب ہے اور اسے ذیابیطس کے کروڑوں مریض استعمال کرتے ہیں۔ تو پھر سوال اٹھتا ہے کہ اگر زمین پر حالات اتنے ہی ساز گار تھے تو پھریہاں زندگی صرف ایک ہی بار کیوں پیدا ہوئی؟ زمین پر تو اسے کئی مختلف موقعوں پر نمودار ہونا چاہیئے تھا اور ان میں سے ہر قسم دوسروں سے اتنی مختلف ہوتی کہ اسے پہچانا جا سکتا۔ ڈیویز نے حال ہی میں شائع ہونے والے ایک مقالے میں اسی بات کا جائزہ لیا ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ اگر زندگی کا نمودار ہونا اتنا ہی آسان ہے تو پھر چاہیئے تھا کہ زندگی نے زمین پر کئی بار جنم لیا ہو۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ دنیا میں پائے جانے والے جان داروں کی عظیم اکثریت خوردبینی ہے۔لیکن خوردبین سے دیکھنے کے بعد بھی ان کے جینیاتی مادے اور کیمیائی تعاملات کا پتا نہیں چلتا، اس مقصد کے لیے تفصیلی تجربات ضروری ہیں۔تاہم مسئلہ یہ ہے کہ کچھ عرصہ پہلے تک اس پہلو سے کسی نے تحقیق نہیں کی تھی۔ اب کہیں جا کر ماہرینِ حیاتیات نے دنیا کے طول و عرض میں پھیلے ہوئے خوردبینی جانوروں کے جینیاتی مادے کا جائزہ لینا شروع کیا ہے تاکہ اگر کہیں سے ’غیر‘جینیاتی مادے کا سراغ لگایا جا سکے، یعنی ایسا جینیاتی مادہ جو ہمارے ڈین این اے یا آر این اے کی طرح نہ ہو۔ اس کے علاوہ اس قسم کی زندگی کے دوسرے کیمیائی تعلاملات جانچنے کے لیے بھی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں کیوں کہ اس ’غیر‘زندگی کے تعاملات ہماری طرح کی زندگی کے تعلاملات سے یکسر مختلف ہوں گے۔ اگر ایسا کوئی جان دار دریافت ہو گیا تو اس سے کائنات میں زندگی کے وجود کے بارے میں ہمارے نظریات بدل جائیں گے اور یہ معلوم ہو جائے گا کہ ہم اس وسیع و عریض دنیا میں تنہا نہیں ہیں
اس وقت زمین کا ماحول آج سے بے حد مختلف ‘ہر طرف سادہ نامیاتی مرکبات کی بھرمار اور فضا میں آکسیجن کی بجائے میتھین بھری تھی
اس وقت سائنس کے سامنے جو سب سے بڑے حل طلب سوالات ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ زمین پر زندگی کا آغاز کیسے ہوا؟سائنس دانوں کا اندازہ ہے کہ زمین پر زندگی کا آغاز آج سے تقریباً ساڑھے تین ارب سال قبل اس وقت ہوا جب زمین کا ماحول آج سے بے حد مختلف تھااور ہر طرف سادہ نامیاتی مرکبات کی بھرمار تھی اور فضا میں آکسیجن کی بجائے میتھین بھری تھی۔ اسی دوران کروڑوں برسوں پر محیط عرصے میں مختلف کیمیائی مادوں کے تعامل سے بے حد سادہ جینیاتی مادہ آر این اے پیدا ہوا جو آہستہ آہستہ ارتقائی منازل طے کر کے ایک خلیے والے جان دار میں تبدیل ہو گیا۔ یہ یک خلوی جاندار اربوں برس کی ارتقائی سیڑھیاں چڑھتا ہوا اور ڈارون کے بیان کردہ’قدرتی چناؤ‘کے عمل سے گزرتا ہوا موجودہ دور کے بے حد پیچیدہ پودوں اور جانوروں کی شکل میں ڈھل گیا۔برطانیہ کے مشہور ماہرِ حیاتیات رچرڈ ڈاکنز نے اپنی کتاب ’پرکھوں کی داستانیں‘(The Ancestors Tales) میں ایسی 39 ممکنہ سیڑھیوں کا ذکر کیا ہے جن سے گزر کر بیکٹریا انسان بنا ہے۔اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ زمین پر پائی جانے والی حیات کے مختلف النوع نمونے ایک دوسرے سے الگ نہیں بلکہ ایک ہی عظیم زنجیر کی کڑیاں ہیں جو حلقہ بہ حلقہ ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔ آپ نے خبروں میں پڑھا ہو گا کہ سائنس دان مریخ اور نظامِ شمسی کے دوسرے سیاروں، حتیٰ کہ بعض سیاروں کے چاندوں پر بھی زندگی کے آثار کی کھوج لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ Search for Extraterrestrial Intelligence یا SETI نامی منصوبہ آسمان کی سمت نظریں جمائے بیٹھا ہے کہ کہیں سے کوئی ایسا ریڈیو سگنل مل جائے جس سے اندازہ ہو سکے کہ وہ کسی ذہین مخلوق نے نشر کیا ہے۔ لیکن اس پروگرام کو آج تک اس قسم کا کوئی سگنل نہیں ملا اور کوئی نہیں جانتا کہ آیا ہم کائنات میں اکیلے ہیں یا دوسرے سیاروں پر بھی زندگی موجود ہے یا نہیں۔ تاہم اوپر بیان کردہ نوخیز زمین کے حالات کئی دوسرے سیاروں یا ان کے چاندوں پر ممکن ہیں۔ جس سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا وہاں بھی زندگی اسی طریقے سے وجود میں آ سکتی ہے جیسے زمین پر ظہور پذیر ہوئی تھی یا پھر زمین پر زندگی کا جنم اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ تھاجس کی کہیں کوئی نظیر نہیں ہے؟ بظاہر تو ایسا نظر آتا ہے کہ جب تک زمین سے باہر کسی اور جگہ زندگی کا سراغ نہ ملے اس وقت تک اس سوال کا جواب دینا ناممکن ہے۔ لیکن کیا واقعی ایسا ہی ہے؟ سٹیٹ یونی ورسٹی آف ایری زونا کے ماہرِ فلکیات پال ڈیویز کہتے ہیں کہ یہ کہنا عام رواج میں شامل ہو گیا ہے کہ زندگی کا ظہور فطری عمل ہے اور اس کا وجود میں آنا کوئی بڑی بات نہیںچناں چہ کائنات زندگی سے بھری پڑی ہے۔ درحقیقت کسی کو اس کا صحیح جواب معلوم نہیں ہے ہو سکتا ہے کہ کائنات زندگی سے اٹی پڑی ہو، ہو سکتا ہے کہ ہم اکیلے ہوں، یا یہ بھی ممکن ہے کہ اصل صورتِ حال ان دو حالتوں کے بیچ میں کہیں ہو۔تاہم ڈیویز کہتے ہیں کہ ’کیا سازگار ماحول دستیاب ہونے کے بعد زندگی آسانی سے وجود میں آجاتی ہے؟کے سوال کا جواب دینے کے لیے ہمیں زمین سے باہر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا، سائنس دان سمجھتے ہیں کہ دنیا میں پائی جانے والی تمام حیات کا سرچشمہ ایک ہی ہے یعنی تمام پودوں اور جانوروں، بشمول انسانوں، کا ماخذ ایک ہی ہے۔بات حیرت انگیز لگتی ہے۔ بظاہر دنیا کے جان دار ایک دوسرے سے انتہائی مختلف نظر آتے ہیں۔ بھلا ایک ٹی بی کے جرثومے، چیڑ کے درخت، گلاب کے پھول،ہاتھی اور کوئل میں کیا چیز مشترک ہو سکتی ہے؟لیکن یہ سارے اختلافات ظاہری ہیں۔ خلیے کے اندر جھانک کر دیکھا جائے تو تمام زندگی کے بنیادی کیمیائی تعاملات اور توانائی پیدا کرنے کے طریقے دنیا بھر میں یکساں ہیں اور سب سے بڑھ کر نسل کی تقسیم کے لیے سبھی ایک ہی جیسا ڈی این اے استعمال کرتے ہیں۔اسی دریافت کو بنیاد بناتے ہوئے مصنوعی طور انسان کے لیے طبی لحاظ سے اہم مرکبات تیارکیے جاتے ہیں۔ مثلاً آج کل ذیابیطس کے علاج کے لیے جو انسولین بنائی جاتی ہے اس کا جین انسانی ڈی این اے میں سے کاٹ کر بیکٹریا کے جین میں لگا دیا جاتا ہے اور بیکٹریا کی مشینری اسے اپنا جین سمجھ کر فٹافٹ انسولین بنانا شروع کر دیتی ہے۔ بیکٹریا کی تیار کردہ یہ انسانی انسولین دنیا بھر کی ادویات کی دکانوں پر دستیاب ہے اور اسے ذیابیطس کے کروڑوں مریض استعمال کرتے ہیں۔ تو پھر سوال اٹھتا ہے کہ اگر زمین پر حالات اتنے ہی ساز گار تھے تو پھریہاں زندگی صرف ایک ہی بار کیوں پیدا ہوئی؟ زمین پر تو اسے کئی مختلف موقعوں پر نمودار ہونا چاہیئے تھا اور ان میں سے ہر قسم دوسروں سے اتنی مختلف ہوتی کہ اسے پہچانا جا سکتا۔ ڈیویز نے حال ہی میں شائع ہونے والے ایک مقالے میں اسی بات کا جائزہ لیا ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ اگر زندگی کا نمودار ہونا اتنا ہی آسان ہے تو پھر چاہیئے تھا کہ زندگی نے زمین پر کئی بار جنم لیا ہو۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ دنیا میں پائے جانے والے جان داروں کی عظیم اکثریت خوردبینی ہے۔لیکن خوردبین سے دیکھنے کے بعد بھی ان کے جینیاتی مادے اور کیمیائی تعاملات کا پتا نہیں چلتا، اس مقصد کے لیے تفصیلی تجربات ضروری ہیں۔تاہم مسئلہ یہ ہے کہ کچھ عرصہ پہلے تک اس پہلو سے کسی نے تحقیق نہیں کی تھی۔ اب کہیں جا کر ماہرینِ حیاتیات نے دنیا کے طول و عرض میں پھیلے ہوئے خوردبینی جانوروں کے جینیاتی مادے کا جائزہ لینا شروع کیا ہے تاکہ اگر کہیں سے ’غیر‘جینیاتی مادے کا سراغ لگایا جا سکے، یعنی ایسا جینیاتی مادہ جو ہمارے ڈین این اے یا آر این اے کی طرح نہ ہو۔ اس کے علاوہ اس قسم کی زندگی کے دوسرے کیمیائی تعلاملات جانچنے کے لیے بھی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں کیوں کہ اس ’غیر‘زندگی کے تعاملات ہماری طرح کی زندگی کے تعلاملات سے یکسر مختلف ہوں گے۔ اگر ایسا کوئی جان دار دریافت ہو گیا تو اس سے کائنات میں زندگی کے وجود کے بارے میں ہمارے نظریات بدل جائیں گے اور یہ معلوم ہو جائے گا کہ ہم اس وسیع و عریض دنیا میں تنہا نہیں ہیں
What’s luck got to do with it?’
CURRENTLY TOURING with Vijay Mallya’s IPL team Royal Challengers, the pretty actress admitted, “Life’s a lot more easier than it was when I came in. Acceptance is a big morale booster. I’m now having fun. And I’ve worked hard for it.”
She’s into cricket big time. “I love cricket, it’s an English game, and I’m from England. When I was in London, I used to support West Indies. But now, I’m the face of the Bangalore team.
“I’m getting all the attention because I’m a film star,” Kat said.
The Royal Challengers apart, the actress also met Shah Rukh Khan’s Kolkata Knight Riders recently, and came face-to-face with her fan — fast bowler Ishant Sharma.
“I was polite and sweet to everyone, including Ishant, the media has hyped up such a harmless thing,” she said of the young bowler’s fascination for her.
Now Kat is packing her bags for Egypt where she will shoot for Singhh is King with Akshay Kumar. She’s also working on Subhash Ghai’s Yuvraj with Salman Khan, has Raj Kumar Santoshi’s next film with Ranbir Kapoor lined up and Yash Chopra’s with John Abraham.
This is the same Katrina Kaif who was written off as being nothing more than Salman’s arm candy a little while back. Today, she’s the golden girl of the box office.
“It’s got nothing to do with luck. I was in the right place at the right time. And, yes, I understand that success is the product of a team, not an individual,” she admitted.
Her starring with Salman in Yuvraj, hasn’t she heard couples working together are never accepted by audiences?
“But Jab We Met with Shahid and Kareena proved everyone wrong,” she said defensively. “Also, real life couples choose wrong films together. The focus in such a film is always the romance, which I do not believe works alone.
“It has to be a good combination of romance, comedy and other strong roles.”
Is she grooming the wild Khan for his television debut?
“I don’t need to groom anybody. Everyone has their own strengths and goodness. Salman, I’m sure, with his comic timing will be a fantastic host.”
She was thrilled that all of Bollywood’s top actors today are 40-plus. “And they are looking so fit and good. Forty was never so hot. They just rock. I don’t see myself slogging at the gym when I am 40. I will be happily married with kids,” she laughed.
She’s into cricket big time. “I love cricket, it’s an English game, and I’m from England. When I was in London, I used to support West Indies. But now, I’m the face of the Bangalore team.
“I’m getting all the attention because I’m a film star,” Kat said.
The Royal Challengers apart, the actress also met Shah Rukh Khan’s Kolkata Knight Riders recently, and came face-to-face with her fan — fast bowler Ishant Sharma.
“I was polite and sweet to everyone, including Ishant, the media has hyped up such a harmless thing,” she said of the young bowler’s fascination for her.
Now Kat is packing her bags for Egypt where she will shoot for Singhh is King with Akshay Kumar. She’s also working on Subhash Ghai’s Yuvraj with Salman Khan, has Raj Kumar Santoshi’s next film with Ranbir Kapoor lined up and Yash Chopra’s with John Abraham.
This is the same Katrina Kaif who was written off as being nothing more than Salman’s arm candy a little while back. Today, she’s the golden girl of the box office.
“It’s got nothing to do with luck. I was in the right place at the right time. And, yes, I understand that success is the product of a team, not an individual,” she admitted.
Her starring with Salman in Yuvraj, hasn’t she heard couples working together are never accepted by audiences?
“But Jab We Met with Shahid and Kareena proved everyone wrong,” she said defensively. “Also, real life couples choose wrong films together. The focus in such a film is always the romance, which I do not believe works alone.
“It has to be a good combination of romance, comedy and other strong roles.”
Is she grooming the wild Khan for his television debut?
“I don’t need to groom anybody. Everyone has their own strengths and goodness. Salman, I’m sure, with his comic timing will be a fantastic host.”
She was thrilled that all of Bollywood’s top actors today are 40-plus. “And they are looking so fit and good. Forty was never so hot. They just rock. I don’t see myself slogging at the gym when I am 40. I will be happily married with kids,” she laughed.
کراچی :صفوان اللہ کے جاری کر دہ 450 ارب مالیتی پراپرٹی کی ملکیتی اہلیت کے سر ٹیفکیٹس منسوخ ،مقیم افراد کو فوری بے دخلی کا حکم
اسلام آباد : وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر ہاؤسنگ سید صفوان اللہ کی جانب سے کراچی میں جاری کئے گئے سرکاری پراپرٹی اور رہائش گاہوں کے 450 ارب روپے مالیت کے 3 ہزار 281 ملکیت کی اہلیت کے سرٹیفکیٹ (Eligibility Certificates) کو فوری طور پر منسوخ کرنیکا حکم دے دیا ہے۔ غیر قانونی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے اکثر افراد نے خاموشی سے نجی مارکیٹس میں یہ پراپرٹیاں فروخت کردی تھیں۔ وزیراعظم، جنہیں اس فیصلے کے بعد سندھ میں اپنے نئے اتحادیوں کی جانب سے دباؤ کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے، نے ان جائیدادوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو بے دخل کرنے کا بھی حکم جاری کیا ہے۔ سرکاری جائیداد خریدنے والے افراد کو سید صفوان اللہ کی جانب سے 2005 سے 2008ء کے درمیان سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے تھے اور یہ افراد سرکاری جائیدادیں اوپن مارکیٹ میں فروخت کرکے غائب ہوگئے۔ 3 ہزار 281 میں سے 413 سرٹیفکیٹ سرکاری ملازمین کو جاری کئے گئے۔ غیر قانونی طور پر سرکاری ملکیت پر قبضہ کرنے والے باقی افراد یا تو ریٹائرڈ تھے یا پھر عام لوگ۔ ایسے سرٹیفکیٹس جاری کرنے سے قبل، سید صفوان اللہ نے، چونکہ ان علاقوں میں سرکاری ملازمین کو سرکاری رہائش گاہوں کی نئی الاٹمنٹ بند کردی تھی، نیا طریقہ اختیار کیا اور اسی طرح سے ان تین برسوں کے دوران ریٹائرڈ افسران نے جو رہائش گاہیں خالی کیں انہیں بھی یہ دکھایا گیا کہ ان میں مکین رہتے ہیں اور بعد میں انہیں نجی پارٹیوں کو دیدیا گیا جنہوں نے اربوں روپے کمانے کیلئے ان رہائش گاہوں کو اوپن مارکیٹ میں فروخت کردیا۔ ان رہائش گاہوں کا غلط سروے کرنے والے 8 اسٹیٹ افسران کو بھی انکی جانب سے تعاون فراہم کرنے پر 8 سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے۔ 450 ارب روپے کی یہ جائیدادیں مارٹن روڈ، کلیٹن روڈ، جیل روڈ، جہانگیر روڈ، اولڈ الکھیسٹ، پٹیل پاڑہ، جہانگیر روڈ غربی اور پاکستان کوارٹرز میں قائم ہیں۔ پاکستان اسٹیٹ افسر شیر افضل خان نے دھمکیاں ملنے کے باوجود مکمل سیکیورٹی میں کراچی کا تحقیقاتی دورہ کیا اور پاکستان کی ریئل اسٹیٹ کی تاریخ میں سب سے بڑے گھوٹالے کی رپورٹ بنائی، جس کے بعد وزیراعظم نے اس خفیہ رپورٹ پر کارروائی کی۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ذہانت اور ایمانداری کا مظاہرہ کرنے والے اس اسٹیٹ افسر، جس نے دھمکیوں کے باوجود نتائج کی پروا نہ کی اور تحقیقات سے دور رہنے کیلئے مختلف حلقوں کی جانب سے رشوت کی پیشکش بھی ٹھکرا دی، کے کام کو سراہا ہے۔ اس حوالے سے نئے وزیر ہاؤسنگ رحمت اللہ کاکڑ نے تحقیقاتی رپورٹ کی تجاویز پر عملدرآمد کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہیں بھی ان عناصر کی جانب سے شدید دباؤ کا سامنا تھا جو اس رپورٹ کو دبانا چاہتے تھے۔
صدر پرویز حکومت کی فیاضی :بھاری تنخواہوں پر بڑی تعداد میں سیاسی تقر ریوں کا انکشاف
اسلام آباد : گذشتہ 6 سال کے دوران انتہائی بھاری تنخواہوں پر سیاسی تعیناتیوں کے ایک خصوصی طبقے کی شرمناک تفصیلات کے انکشاف سے معلوم ہوا ہے کہ کس طرح جنرل پرویز مشرف کی حکومت نے فیاضی سے ٹیکس دہندگان کے کروڑوں روپے اپنے چہیتے لوگوں پر خرچ کئے، گذشتہ 6 سال کے دوران مینجمنٹ پے اسکیل میں جس بڑی تعداد میں بھرتیاں ہوئیں کہا جاتا ہے کہ ان کی تعداد ماضی میں کی گئی ایسی تمام تعیناتیوں سے بھی کہیں زیادہ ہے جن لوگوں کو ایم پی اسکیل میں تعینات کیا گیا ان کی بہت تھوڑی تعداد کی خدمات شفاف طریقہ کار کے تحت میرٹ پر حاصل کی گئی تھیں جبکہ ایک بہت بڑی اکثریت خالص سیاسی تعیناتیوں پر مشتمل تھی جن میں ریٹائرڈ فوجی اور سویلین افسران شامل تھے۔ ایم پی ون تنخواہ کا پیکج آج کم سے کم ساڑھے تین لاکھ روپے سے شروع ہوتا ہے اور بعض مخصوص معاملات میں سات لاکھ روپے ماہانہ سے بھی زیادہ تک جاتا ہے۔ سرکاری تفصیلات کے مطابق کم ازکم 99 افراد گذشتہ 6 سال کے دوران صرف سرکاری اداروں میں ایم پی ون اور ایم پی ٹو اسکیل میں بھرتی کئے گئے۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ گذشتہ حکومت کا یہ فاضل سامان موجودہ حکومت کو ورثے میں ملاہے۔ ایم پی اسکیل ابتدائی طور پر اس لئے متعارف کرایا گیا تھا تاکہ نجی شعبے سے اس صلاحیت کو لایا جاسکے جو سرکاری شعبے میں دستیاب نہیں ہے۔ تاہم گذشتہ فوجی حکومت کے دوران ہر ایرے غیرے نتھو خیرے کو تنخواہوں کے یہ اسکیل پیش کر دیے گئے اور ایم پی کے عہدوں کی تعداد چہیتوں کے حق میں بڑھنی شروع ہو گئی لیکن اس قوم کی بدنصیبی یہ ہے کہ سیاسی طور پر تعینات کئے جانے والوں کے کام کا جائزہ لینے کیلئے کوئی طریقہ کار نہیں تھا،ان میں سے بہت سے حقیقتاً اپنے حصے کا کوئی کام کئے بغیر عوام کا خون چوستے رہے۔ اگر وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کچھ وقت نکال کر اس طرح کی تعیناتیوں کا جائزہ لیں تو انہیں پتہ چلے گا کہ متعدد ریٹائرڈ جرنیل، سابق سیکرٹریز اور حتیٰ کے بہت سے غیر اہم افراد بھی ہرماہ ٹیکس دہندگان کے لاکھوں روپے چوس رہے ہیں۔ وہ افراد جنہیں 01-01-2002 تا 15-03-2008 کے عرصے میں سرکاری شعبے کے اداروں میں ایم پی ون اور ایم پی ٹو اسکیل میں معاہدوں کی بنیاد پر بھرتی کئے گئے ان میں مندرجہ ذیل افراد شامل ہیں: …چیف ایگزیکٹو متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ ائر مارشل (ر) شاہد حامد، انہیں جولائی 2003ء میں بھرتی کیا گیا تھا اور یہ اب تک کام کر رہے ہیں۔ چیئرمین پاکستان اسٹیل محمد جاوید ستمبر 2006ء میں دو سال کیلئے تعینات کئے گئے۔ چیئرمین پاکستان اسٹیل لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کو جنوری 2004 میں بھرتی کیا گیا تاہم انہیں مل کو کوڑیوں کے بھاؤ بیچنے کے معاملے پر حکمرانوں سے اختلافات پیدا ہونے کے بعد ستمبر 2006ء میں ہٹا دیا گیا۔ ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز حفیظ احمد اگست 2002ء سے اب تک کام کر رہے ہیں۔ چیئرمین متروکہ ٹرسٹ پراپرٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ذوالفقار علی خان جنوری 2005ء سے اب تک کام کر رہے ہیں۔ چیئرمین پاکستان آٹوموبائل اور ایم ڈی سندھ انجنیئرنگ لمیٹڈ سید اکبر حسین اپریل 2005ء میں دو سال کیلئے تعینات کئے گئے۔ ڈٰی جی سول سروس ریفارم یونٹ میجر جنرل سید آصف علی بخاری نومبر 2004ء میں بھرتی کئے گئے اور اب تک کام کر رہے ہیں۔ مشیر ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد زبیر فروری 2006ء سے اب تک کا م کر رہے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) شہزادہ عالم ملک مارچ 2002ء سے اب تک کام کر رہے ہیں اور حال ہی میں انہیں مزید دو سال کیلئے توسیع دی گئی ہے۔ چیئرمین این آئی ایس ٹی ای میجر جنرل (ر) سید شاہد مختار شاہ جولائی 2006 سے جولائی 2008ء، چیئرمین نادرا بریگیڈیئر (ر) سلیم احمد معین اگست 2004ء سے اب تک کا م کر رہے ہیں۔ ریکٹر کام سیٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی ایس ایم جنید زیدی مارچ 1998ء تا مارچ 2008ء، چیئرمین ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی کامران وائی مرزا فروری 2007ء سے تاحال، ایم ڈی گورنمنٹ ہولڈنگ لمیٹڈ خورشید انور اکتوبر 2002ء تا اکتوبر 2007ء، ڈی جی انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز ڈاکٹر شیریں ایم مزاری جنوری 2004ء تا اگست 2007ء، چیئرپرسن نیشنل کمیشن آن اسٹیٹس آف وومین ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا جنوری 2006ء تا جنوری 2009ء، چیئرمین پاکستان زرعی تحقیقی کونسل ڈاکٹر ایم ای تسنیم ستمبر 2005 تا ستمبر 2008ء، چیئرمین اوگرا منیر احمد ستمبر 2000ء تا ستمبر 2008ء، ڈی جی پاکستان کونسل آف آرٹس نعیم طاہر مارچ 2005 تا مارچ 2008ء، چیئرمین پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن ایس نسیم ستمبر 2003 سے تا حکم ثانی، چیئرمین پالیسی پلاننگ سیل ڈاکٹر سبور غیور دسمبر 2005 سے دسمبر 2007ء، ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی ڈاکٹر نوید اختر ملک اکتوبر 2005 سے 2010ء، ایم ڈی پیپکو منور بصیر احمد ستمبر 2007 سے تاحکم ثانی، چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان رضی الرحمن خان جنوری 2006ء سے تاحکم ثانی، وائس چانسلر پی آئی ڈی ای ڈاکٹر راشد امجد اکتوبر 2007 سے تاحکم ثانی، خصوصی سیکریٹری خزانہ اور ڈی جی ڈیٹ پالیسی کو آرڈینیشن آفس ڈاکٹر اشفاق حسن جنوری 2007 سے 2010 ء، ممبر آئی ٹی، آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام ڈویژن طارق بادشاہ فروری 2001ء سے اپریل 2008ء، ایم ڈی پی آئی اے احمد سعید اپریل 2001ء سے فروری 2003ء(انہیں بعد میں چیئرمین پی آئی اے بنایا گیا، وہ اپریل 2005ء تک عہدے پر برقرار رہے)، چیف ایگزیکٹو نیشنل ٹرسٹ برائے پاپولیشن ویلفیئر خان احمد گورائیہ مئی 2001-03ء، ممبر ہائر ایجوکیشن کمیشن سہیل ایچ نقوی فروری 2003ء سے ستمبر 2004ء، ایم ڈی پی ٹی وی یوسف بیگ مرزا 1990 تا 2004ء اور 2007ء میں دوبارہ بھرتی کئے گئے اور اب تک کام کر رہے ہیں۔ ایم ڈی پی ٹی وی ایم ارشد خان مئی 2004-06ء، چیئرمین پیمرا محمد جاوید مارچ 2002-05 ء، چیئرمین پیمرا افتخار رشید جنوری 2005ء تا فروری 2008ء، ایم ڈی پی پی آئی بی خالد عرفان رحمن جنوری 2006-07ء، چیئرمین واپڈا طارق حمید نومبر 2003-07ء، ایم ڈی پی ٹی ڈی سی سلمان جاوید مئی 2006ء تا ستمبر 2007ء، چیئرمین گوادر پورٹ امپلی مینٹیشن اتھارٹی اکبر علی پسنانی مارچ 2004-06ء، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر ایم اکرم شیخ مارچ 2004 تا حکم ثانی، میڈیا ایڈوائزر وزیراعظم سیکریٹریٹ مہرین عزیز خان اپریل 2004-08ء، ممبر این آر بی جسٹس (ر) امجد علی نومبر 2003ء تا فروری 2008ء، ممبر پلاننگ کمیشن ڈاکٹر اسد علی شاہ اپریل 2006ء تا 2008ء، ممبر پلاننگ کمیشن ڈاکٹر کوثر اے ملک اپریل 2006-08ء، ممبر پلاننگ کمیشن ڈاکٹر شوکت حمید خان اپریل 2006-08، ممبر سی بی آر عبدالرزاق اپریل 2006-08ء، ممبر این آر بی ریاض خان اپریل 2006-08ء، ممبر پلاننگ کمیشن اعجاز رحیم فروری 2007-09، ایگزیکٹو ڈائریکٹر الیکٹرک گورنمنٹ ڈائریکٹریٹ آئی ٹی ڈویژن رضا عباس شاہ جولائی 2007-09، ممبر پلاننگ کمیشن ڈاکٹر اختر اے اعوان ستمبر 2007-09ء، چیئرمین واپڈا ایم شکیل درانی ستمبر 2007-10ء، ممبر فیڈرل بورڈ آف ریوینیو محمد طلحہٰ جولائی 2005-07ء، چیئرمین انجنیئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ وسیم حقی نومبر 2005-07ء، ممبر ڈائریکٹنگ اسٹاف، پاکستان ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج لاہور ڈاکٹر اختر اے اعوان مارچ 2006ء تا حکم ثانی، ممبر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام ڈویژن نور الدین بقائی ستمبر 2004ء تا 2008ء، ممبر نیشنل مینجمنٹ کالج لاہور ڈاکٹر شاہدہ وزارت اکتوبر 2008-10ء، مشیر وزارت اطلاعات مبشر لقمان فروری 2008ء تا حکم ثانی لیکن ان کے بارے میں اطلاع ہے کہ وہ ملازمت چھوڑ چکے ہیں۔ ممبر ڈائریکٹنگ اسٹاف، پاکستان ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج لاہور ڈاکٹر امتیاز ایچ بخاری جنوری 2008-10ء، ایکچوئری فیلو ایکچوئریئل آفس چوہدری محمد انور دسمبر 2002-05ء، ایکچوئری فیلو ایکچوئریئل آفس شعیب صوفی دسمبر 2008 تک۔ ممبر ڈائریکٹنگ اسٹاف، پاکستان ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج لاہور ڈاکٹر سکندر حیات ستمبر 2006ء تا حکم ثانی، پبلک انویسٹمنٹ ایڈوائزر پلاننگ کمیشن ڈاکٹر ایس ایم یونس جعفری مارچ 2006-08ء، ممبر ڈائریکٹنگ اسٹاف، پاکستان ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج لاہور فقیر سید اعجاز الدین مارچ 2006تا حکم ثانی، کنسلٹنٹ برائے ریویو آف کیریکیولم وزارت تعلیم پروفیسر ڈاکٹر ایم طاہر دسمبر 2005ء سے لیکر اب تک کام کر رہے ہیں۔ MP-2اسکیل میں جن لوگوں کو بھرتی کیا گیا ان میں مندرجہ ذیل افراد شامل ہیں: … پروجیکٹ ڈائریکٹر نیشنل مانیومینٹ وزارت ثقافت بریگیڈئر (ر) مقبول احمد خان مارچ 2006ء تا حکم ثانی، مشیر نیشنل سیکیورٹی کونسل جاوید خالد جنوری 2007-09ء، ڈی جی پلاننگ آئی ٹی ڈویژن مہیش آہوجا جولائی 2007-09ء، ڈائریکٹر وزارت آئی ٹی طاہر حمید جون 2006-07ء، جی ایم سول سروسز ریفارم یونٹ سعید احمد میمن جون 2005-07ء، جی ایم سول سروسز ریفارم یونٹ نجم سعید جون 2005-07، ایسوسی ایٹ ایکچوئری ایکچوئریئل آفس سید وقار احمد دسمبر 2002-06ء، ڈائریکٹر آئی ٹی ڈویژن عارف اسلم کنڈی نومبر 2007-09ء، ممبر اوگرا ہادی حسنین مئی 2007ء تا حکم ثانی، ڈائریکٹر پالیسی پلاننگ سیل لیبر ڈویژن راجہ فیض الحسن فیض جولائی 2007-09ء، ڈائریکٹر گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیوٹ لمیٹڈ خوشحال خان اپریل 2006-08ء، مشیر برائے سرمایہ کاری بورڈ آف انوسٹمنٹ ماروی میمن دسمبر 2006-08ء، کنسلٹنٹ برائے کیریکیولم ریویو وزارت تعلیم ڈاکٹر فردوس زہرا بشیر دسمبر 2005ء تا جنوری 2008ء، کنسلٹنٹ برائے کیریکیولم ریویو وزارت تعلیم ڈاکٹر سیمل جیلانی دسمبر 2005ء تا جنوری 2008ء، چیئرمین ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) بریگیڈئر (ر) اختر ضائم اختر 2005-07ء، ایگزیکٹو ڈائریکٹر قومی ادارہ برائے لوک اور روایتی ورثہ عکسی مفتی جنوری 2004-08ء، ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میجر جنرل (ر) مسعود انور دسمبر 2006-08ء، پروجیکٹ ڈائریکٹر قومی یادگار بریگیڈیئر (ر) مقبول احمد خان مارچ 2006ء تا حکم ثانی، ایم ڈی پاکستان ماحولیاتی منصوبہ بندی اور آرکیٹیکچرل کنسلٹنٹ بریگیڈیئر (ر) سید غلام اکبر بخاری فروری 2007-09، ایم ڈی ہیوی مکینیکل کمپلیکس ایم انور جنجوعہ اگست 2007-09ء، ممبر آئل اوگرا راشد فاروق اگست 2002 سے اکتوبر 2009ء، ممبر اوگرا ایچ حفیظ الدین آصف مارچ 2004 تا فروری 2009ء، سینئر پروجیکٹ ڈائریکٹر متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ عرفان افضل مرزا اکتوبر 2005ء تا حکم ثانی، سینئر پروجیکٹ ڈائریکٹر متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ ڈاکٹر ایم ارشاد احمد اکتوبر 2005ء تا حکم ثانی، ڈائریکٹر گورنمنٹ ہولڈنگ لمیٹڈ آغا شیر حامد زمان مارچ 2001-07ء، چیئرمین ایچ بی ایف سی سہیل عثمان علی اگست 2001-04ء، سیکریٹری ٹیکنیکل کمیٹی برائے آبی وسائل غلام سرور کھچی فروری 2004-05ء، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاکستان انشورنس کمپنی لمیٹڈ راحت صادق اکتوبر 2002-06ء، سینئر پروجیکٹ ڈویلپر متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ ائر کموڈور (ر) شاہ زادہ خالد اکتوبر 2005ء تا حکم ثانی، سینئر پروجیکٹ ڈائریکٹر متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ کشور صدیقی اکتوبر 2005 تا جولائی 2006ء، کنسلٹنٹ برائے ریویو آف نیشنل ایجوکیشن پالیسی ارشد حسین بھٹی دسمبر 2005ء تا اپریل 2006ء اور مشیر برائے قانون سازی وزارت قانون منظور حسین ایس میمن اکتوبر 2006ء تا مارچ 2007ء۔
چیف جسٹس کے عہدے کی مد ت 3 سال کر نے کیلئے زرداری کو فضل الرحمن کی حمایت کی یقین دہانی
اسلام آباد: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کی مدت مقرر کرنے کے سلسلے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔ اتوار کے روز معلوم ہوا کہ ”زرداری کی مختصر بریفنگ کے بعد فضل الرحمن نے ان کو اس وقت حیران کردیا جب انہوں نے چیف جسٹس کے عہدے کی مدت 3 سال کرنے کیلئے پیپلز پارٹی کی حمایت کا یقین دلایا“۔ ایک اور نئی صورتحال یہ پیدا ہوئی ہے کہ انہوں (فضل الرحمن) نے زرداری کو کہا ہے کہ وہ ججوں کی بحالی کیلئے کوئی ڈیڈ لائن مقرر نہ کریں کیونکہ آئینی اور قانونی مسائل پر سنجیدہ مشاورت کی ضرورت ہوتی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے فضل الرحمن سے ملاقات میں ججوں کے معاملے اور خاص طور پر چیف جسٹس کے عہدے کی مدت مقرر کرنے پر اپنے موقف میں ذرا بھی تبدیلی نہیں کی اگرچہ اس معاملے پر ان کی پارٹی مسلم لیگ ن کے ساتھ مسلسل مذاکرات میں مصروف ہے۔ عہدے کی تین سال مدت مقرر کرنے کا مطلب یہ ہوگا کہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اس سال جون میں ریٹائر ہو جائیں گے جبکہ مسلم لیگ ن، وکلاء کمیونٹی اور سول سوسائٹی اس امر کے سخت خلاف ہیں۔ فضل الرحمن نے زرداری کو جسٹس افتخار محمد چوہدری کی بحالی کو رکوانے کیلئے چیف جسٹس کے عہدے کی مدت مقرر کرنے کیلئے آگے بڑھنے کاعندیہ دیکر اپنے آپ کو اسٹیبلشمنٹ کی حامی قوت ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ زرداری سے ملاقات کے دوران فضل الرحمن نے جو کچھ کہا وہ تھا ”سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کی مدت 3 سال مقرر کرنے میں کوئی نقصان نہیں ہے“۔ زرداری نے بھی زیر غور تجویز کے بارے میں بتایا۔ ذرائع نے بتایا کہ ”جے یو آئی کے سربراہ نے زرداری کو بتایا ہے کہ ان کی پارٹی مجوزہ ترامیم کے معاملے پر پیپلز پارٹی کی حمایت کرے گی لیکن بنیادی فارمولا یہ ہونا چاہئے کہ تمام پی سی او ججز بحال کردیئے جائیں یا معزول کردیئے جائیں لیکن آئینی ترامیم کے حوالے سے پارلیمنٹ کی بالادستی قائم ہونی چاہئے“۔ ذرائع نے بتایا کہ فضل الرحمن نے ججوں کی بحالی اور مجوزہ آئینی پیکیج پر مذاکرات میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی طرف سے چھوٹے اتحادیوں جے یو آئی اور اے این پی کو نظرانداز کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق فضل الرحمن نے زدراری کو کہا کہ ایک پارٹی کے ساتھ تمام معاملات پر فیصلے کرنے کے بعد ہمیں اعتماد میں لینا مناسب نہیں ہے تاہم انہوں نے تمام معاملات پر زرداری کی حمایت کی۔ فضل الرحمن نے زرداری کو بتایا کہ اگرچہ ان کی پارٹی پیپلز پارٹی کی حکومت کی حمایت کرنے پر قائل ہے لیکن باقاعدہ توثیق سے قبل قرارداد اور آئینی پیکیج کے مسودے کا جائزہ ضرور لیا جائے گا۔ ”ہماری پارٹی میں بھی آئینی ماہرین ہیں جن سے مشورہ کیا جا سکتا ہے“۔ تاہم زرداری نے آئینی ماہرین کو کمیٹی میں شامل کرنے کیلئے فضل الرحمن کو پیشکش کی نہ ہی انہوں نے اس بات کا مطالبہ کیا۔ ”اس طرح طریقہ کار طے کرنے کیلئے کام کرنے والی کمیٹی میں جے یو آئی (ف) اور اے این پی کا کوئی نمائندہ نہیں ہوگا“۔ جب مولانا فضل الرحمن نے ججوں کی بحالی کے معاملے پر ڈیڈ لائن کے بارے میں دریافت کیا تو زرداری نے مختصر سا جواب دیا ”ہم 12 مئی کے آس پاس رہیں گے“۔ ا جب جے یو آئی (ف) کے سیکرٹری جنرل عبدالغفور حیدری سے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیوں کے درمیانہونے والے مذاکرات کے عمل سے ہم لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ ”ہم قرارداد یا آئینی پیکیج پربلا سوچے سمجھے دستخط نہیں کریں گے“۔ انہوں نے کہا کہ ”اگرچہ نظرانداز کئے جانے پر ہمارے تحفظات ہیں لیکن اس کے باوجود ہم نے کمیٹی میں شامل ہونے کا مطالبہ نہیں کیا“۔ انہوں نے مزید کہا کہ ”ہم نے زرداری کو بتایا کہ اگر پی سی او ہی معیار ہے تو پھر تمام پی سی او ججوں کو سزا ملنی چاہئے یا پھر سب کے ساتھ ایک جیسا سلوک کیا جانا چاہئے“۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قانونی اور آئینی مسائل کے باعث ان معاملات میں ڈیڈ لائن پر عملدرآمد نہیں کیا جا سکتا۔
اتحادی جماعتوں اور عوامی شکایت کے ازالے کیلئے زرداری نے خصوصی سیل قائم کر دیا
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اتحادی جماعتوں کی شکایات دور کرنے اور پیپلز پارٹی کے وزراء، مشیروں اور رہنماؤں کے بارے میں عوامی شکایات حاصل کرنے کے لیے زرداری ہاؤس اسلام آباد، بلاول ہاؤس لاہور اور بلاول ہاؤس کراچی میں خصوصی سیل قائم کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیل میں شامل افراد کے نام خفیہ رکھے گئے ہیں یہ افراد پیپلز پارٹی کے وزراء، مشیروں اور رہنماؤں کی کارکردگی اور ان کے بارے میں لوگوں کی شکایات اکٹھی کرکے پارٹی کے شریک چیئرمین آٰصف زرداری تک پہنچائیں گے جبکہ وزیراعظم سیکرٹریٹ اور وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کو بھی یہ شکایات بھیجی جائیں گی تاکہ عوام کی شکایات کا ازالہ کیا جائے، یہ سیل وزراء اور مشیروں کی کارکردگی کا ریکارڈ بھی مرتب کرے گا۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ جس وزیر، مشیر اور پارٹی رہنما کے بارے میں زیادہ شکایات ہوئیں یا جس وزیر ومشیر کی کاردگی بہتر نہیں ہوئی اسے تبدیل کردیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق یہ سیل پیپلز پارٹی کی اتحادی جماعتوں کو جو شکایات ہوں انہیں مرتب کرکے پارٹی قیادت تک پہنچائے گا تاکہ اتحادیوں کی شکایات کو ابتدائی مراحل پر ہی حل کردیا جائے۔
بلوچستان :چوکیوں سے فر نٹیئر کور کے12 سواہلکاروں کی واپسی
کوئٹہ : وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان میں آپریشن ختم کرنے کے اعلان کے بعد مختلف علاقوں میں ایف سی چوکیاں ختم کر دی گئی ہیں جبکہ 12اہلکاروں کو بھی واپس بلالیا گیا ہے،جبکہ دوسری جانب لاپتہ افراد کی بازیابی اور سیاسی اسیروں کی رہائی کیلئے 2کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں،ایک کی سربراہی نوابزادہ لشکری رئیسانی کریں گے،دوسری کمیٹی کے چھ ارکان ہوں گے،شہید بے نظیربھٹو مصالحتی کمیٹی برائے بلوچستان کے سربراہ اور سینیٹر بابر اعوان نے کہا ہیہمارا راستہ مشکل اور کٹھن مگر نیت صاف ہے، فیصلے کرنے میں بااختیار ہیں ،کسی سے کوئی ڈکٹیشن نہیں لینگے،عوام کے حقوق کی بات کرتے ہیں کیو نکہ ان ہی کے پاس جانا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں صوبے کے سینئر صحافیوں کا لم نویسوں اور ایڈیٹروں کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صرف بلوچستان میں نہیں فاٹا میں بھی بغیر بندوق اورگولی کے بات کرنی ہو گی بندوقیں پاکستانی عوام پر چلانے کے لئے نہیں دی گئیں بلکہ یہ بندوقیں عوام کی خدمت اورتحفظ کے لئے خرید کر دی گئی ہیں ضروری ہے کہ تمام علاقوں سے فوج کو واپس بلایا جائے تاکہ عوام کا سول اداروں پر اعتماد بحال ہو اور ان کو بنیادی انسانی حقوق دلوائے جاسکیں مصالحتی کمیٹی جو سفارشات تیار کر رہی ہیں ان کو عملی جامہ پہنایا جائیگا اور جس بھرپور انداز میں صوبے کے صحافیوں دانشوروں کالم نویسوں سیاسی کارکنوں اور رہنماؤں نے اپنا مقدمہ پیش کیا ہے اس سے زیادہ بھرپو ر انداز میں یہ مقدمہ حکومت کے سامنے پیش کرکے اس پر عملدرآمد کروائیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جان بلوچستان ہے اور پاکستان کا دل کوئٹہ ہے ان کی محرومیوں زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے گا تمام گرفتار سیاسی کارکنوں اور عام شہریوں کوقید خانوں سے آزادی دلوائیں گے اور تمام بے گھر افراد کو دوبارہ ان کے علاقوں میں ان کے گھروں پر آباد کیا جائے گا جس کے لئے دو کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں ایک کمیٹی نوابزادہ لشکری رئیسانی کی قیادت میں قائم کی ہے جبکہ تمام اسیروں کو رہائی دلوانے کے لئے ایک 6 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جس میں صوبے کے 6 ڈویژنوں سے نمائندہ افراد کو لیاگیا ہے جن میں قلعہ سیف اللہ سے وزیر احمد جو گیزئی سبی سے عبدالصمد مرغزانی نصیر آباد سے فیض اللہ گوادر سے عبدالرحیم ظفر خضدار سے قاضی نذیر احمد چاغی سے سردار عمر گورگیج جبکہ کوئٹہ سے سردار طاہر حسین ایڈووکیٹ اور ملک ممتاز حسین شامل ہیں جو ان تمام افراد کا پتہ لگائیں گے جوگھروں سے لاپتہ ہیں اس میں گورنر بلوچستان کے پاس موجود 963 افرادکی لسٹ کوبھی شامل کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دو طبقات کی جنگ ہے مگر ہم اپنے فیصلے کرنے میں بااختیار ہیں ہم کسی سے کوئی ڈکٹیشن نہیں لیں گے اور نہ ہی ہم قبضہ مافیا کو تسلیم کرتے ہیں ہم عوام کے حقوق کی بات کرتے ہیں کیونکہ ہمیں واپس عوام کے پاس جانا ہے ہم اپنے فیصلوں پر کسی کے سامنے سرنڈر نہیں کریں گے۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم برا ہ راست عوام کی طاقت تسلیم کرتے ہیں اور ہم نے لوٹ کر عوام کے پاس ہی جانا ہے ہم دفتروں میں بیٹھ کر فیصلے نہیں کریں گے بلکہ عوام کی رائے کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہم خود متاثرین میں شامل ہیں ہمارے گھروں کو ضیاء دور میں مسمار کیا گیا ہمیں بے گھر کیا گیا قربانیاں اور مصائب ہمیں ورثے میں ملے ہیں ہم عوام کے دکھ درد کو محسوس کرتے ہیں اور پھر اس صوبے میں 7 سو سال سے رہ رہے ہیں ہماری مصالحتی کمیٹی اور سابقہ ادوار میں قائم ہونے والی کمیٹیوں میں فرق ہے ہماری کوشش ہے کہ عوام کو ان کے 100 فیصد حقوق دلوائے جائیں۔ ممتاز صحافی مجید اصغر نے سمینار سے اپنی تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ تمام سیاسی و قوم پرست جماعتوں قبائلی عمائدین اور مزاحمت کاروں سے بھی مذاکرات کئے جائیں اور وفاق کو چاہئے کہ بلوچستان کی معتبر لیڈر شپ سے بات کرے اور مرکز سے زیادہ صوبوں کو ان کے اختیارات دیئے جائیں بلوچستان ایک دو قومی بلوچ پشتون صوبہ ہے یہاں دونوں اقوام کے حقوق کو مدنظر رکھ کر فیصلے کئے جائیں ۔ پریس کلب کے صدر شہزادہ ذوالفقار نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت اس بات کے لئے مبارکباد کی مستحق ہے کہ اس نے بلوچستان کے مسئلہ کی سنگینی کو سمجھا اور اس کو حل کرنے میں پہل کی عوام کے اعتماد کو بحال کرنے کیلئے سب سے پہلے آپریشن بند کروا کر لاپتہ افراد کوبازیاب کروایا جائے اور تمام بے گھر افراد کو ان کے گھروں اور علاقوں میں دوبارہ آباد کیا جائے انہوں نے کہا کہ سردار اختر مینگل کا کیس کمیٹی کے لئے ٹیسٹ ہے اور پھر قوم پرستوں کا دعویٰ ہے کہ 7 ہزار لوگ لاپتہ ہیں صوبے کے عوام کے ساتھ سابق ادوار کی طرح مذاق نہ کیا جائے اگر کمیٹی بااختیار ہے تو فوری طور پر تمام گرفتار افراد کو رہا کروائے صوبے کے 6 سو ارب روپے واپس دلوائے اور عوام کو وسائل پر اختیار دے ۔وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان میں آپریشن ختم کرنے کے اعلان کے بعد پہلے مرحلے میں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے فرنٹیئر کور کی چیک پوسٹیں ختم کردی گئی ہیں جبکہ بعض مقامات پرواقع چیک پوسٹوں سے ایف سی کی12 سواہلکاروں کو واپس بلاکران کی جگہ پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے
بینک آف پنجاب کے سابق صدر سمیت 3اعلیٰ عہدیدار گر فتار ،13 ارب روپے کی بے ضابطگیوں کا الزام
لاہور : بینک آف پنجاب میں 13 ارب روپے فراڈ کے انکشاف کے بعد بینک کے سابق صدر سمیت 3اعلیٰ افسران کو گرفتار کر لیا گیا،تفصیلات کے مطابق بینک آف پنجاب کی سابق انتظامیہ کو حراست میں لیے جانے کی اطلاع کے حوالے کہ گذشتہ دور حکومت میں 13 ارب روپے کا فراڈ سامنے آیا ہے جس کا انٹرنل آڈٹ میں انکشاف ہوا پھر اسٹیٹ بنک کے علم میں یہ معاملہ لایا گیا تو انہوں نے نیب کی طرف کیس ریفر کردیا تھا۔ نیب کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ 13 ارب روپے کا فراڈ ہوا ہے ، کم قیمت کی جائیداد پر انہوں نے بہت زیادہ قرضہ دیا اور گمنام افراد کے کاغذات پر بھی قرضے جاری کیے گئے تھے، ان کے خلاف انکوائری گذشتہ تین ماہ سے جاری تھی۔نمائندے نے مزیدنے کہا کہ آج ہمارے ذرائع نے بتایا ہے کہ بینک آف پنجاب کے سابق صدر ہمیش خان، سی او ڈی یونٹ کے رؤف عزیز جنرل منیجر اور کریڈٹ ڈویژن کے ہیڈ عزیز حمید کو حراست میں لیے جانے کی اطلاع ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے جب کہ مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔
نواز شریف نے بھی این اے 55 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے
اسلام آباد : آصف علی زرداری آئندہ ضمنی انتخابات میں صرف اس وزن کو برابر کرنے کیلئے حصہ لیں گے جو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اعلیٰ نواز شریف کی قومی اسمبلی میں موجودگی سے پڑیگا۔ خود کو ضمنی انتخاب لڑنے پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں ایک قریبی ساتھی کو زرداری نے کہا کہ ایوان زیریں میں میری موجودگی سے ہمارے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی حیثیت کمزور ہو جائیگی۔ میں نہیں چاہتا کہ گیلانی اپنی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ کے کسی اقدام سے خود کو دباؤ میں محسوس کریں۔ انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ قومی اسمبلی میں میری موجودگی غالباً ان کیلئے دباؤ کا باعث ہوگی۔ تاہم زرداری سے استدلال کیاگیا کہ پی ایم ایل این کے سربراہ کی بااثر سیاسی شخصیت کے باعث نواز شریف کے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے سے وزیراعظم کی حیثیت یقینی طور پر متاثر ہوگی۔ تب ایک ذریعے کے مطابق زرداری نے کہا اس نکتے کو سنجیدہ توجہ دی جانی چاہئے اور قومی اسمبلی میں ان کی موجودگی وہاں توازن قائم رکھنے کیلئے ضروری ہوگی۔ انہوں نے اپنے معاون سے یہ بھی کہا کہ وہ نواب شاہ کے ایک حلقہ انتخاب سے الیکشن لڑنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔ یہاں سے ان کی ہمشیرہ ایوان زیریں کیلئے منتخب ہوئیں۔ تاہم پی پی پی کے شریک چیئرمین نے آئندہ ضمنی انتخابات میں اپنی امیدواری کا حلقہ کے چناؤ کو تاحال سربستہ راز کے طور پر رکھا ہوا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے کہا کہ مقابلہ لئے انہیں تمام صوبوں میں چار حلقہ ہائے انتخاب حاصل ہیں۔ پی پی پی کے ایک ذریعے نے کہا کہ غالباً زرداری لاڑکانہ کی روایتی مقبول نشست سے الیکشن میں حصہ لینے کا قطعی فیصلہ کریں گے ۔ جہاں سے ہمیشہ ایک بھٹو یا شاہی خانوادے کا کوئی نامزد کردہ کامیاب ہوا چند روز پیشتر نواز شریف کے ساتھ اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو کے دوران زرداری نے کہا کہ انہوں نے راولپنڈی کا حلقہ این اے 55 مسلم لیگ (ن) سے اپنے لئے لیا ہے۔ متذکرہ نشست اونچی سطح کی اہمیت اختیار کر گئی کیونکہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر لیڈر مخدوم جاوید ہاشمی نے 18 فروری کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ق) کے شیخ رشید احمد کو یہاں شکست فاس سے دو چار کیا۔ رشید 1985ء کے بعد پہلی مرتبہ یہ نشست ہارے تاہم زرداری نے اپنے حتمی فیصلے کا انکشاف نہیں کیا، اب جبکہ زرداری کی جانب حلقہ انتخاب کا چناؤ ابھی باقی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انہیں این اے 55 میں اپنا سامنے کرنے کیلئے للکار دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کے خیال میں معزول ججوں کی بحالی کے معاملہ پر اپنے موقف کی وجہ سے وہ بے انتہا مقبول اور زرداری اس بارے میں اپنی پالیسی کے باعث انتہائی غیر مقبول ہو چکے ہیں۔ انہوں نے پی پی پی کے سربراہ کو اس روز مقابلہ کی دعوت دی جس روز پاکستان کے دو بڑے فیصلہ کار ججوں کا مسئلہ حل کرنے کیلئے ایک فارمولا پر دبئی میں متفق ہوئے۔ قومی اسمبلی کا رکن بننے کیلئے حلقہ انتخاب کا چناؤ ابھی نہ کرنیوالے نوازشریف نے بھی این اے 55 کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے ہیں مگر انہیں خوف ہے کہ پارلیمانی سیاست سے انہیں باہر رکھنے کیلئے صدارتی احکامات پر ریٹرننگ افسر کی جانب سے ان کی امیدواری کو مسترد کردیا جائیگا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ایسا ہونے کی صورت میں وہ اعلیٰ عدالت میں اپیل دائر نہیں کریں گے۔
زرداری سے چوہدری نثار کی ملاقات،ججوں کی بحالی پر گفتگو
اسلام آباد: معزول ججز کی بحالی کے معاملہ پر مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما چوہدری نثارعلی خان اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان اتوار کو اہم ملاقات ہوئی۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ملاقات کے دوران ججز کی بحالی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے چوہدری نثار کو مولانا فضل الرحمن سے ہونے والی ملاقات اور ججز کی بحالی کے معاملے پر ہونے والی بات چیت کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران آئینی پیکج سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے بارہ مئی تک ججز کی بحالی یقینی بنانے کے حوالے سے بات چیت کی۔ ججز کی بحالی سے متعلق آئینی کمیٹی‘ قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے‘ عدلیہ کی بحالی کے ایشو پر اتحاد جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال اور ملک کو درپیش بحران اور ان کے حل کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔
10رکنی کمیٹی کے اجلاس میں آئینی پیکیج پر بات چیت نہیں کی گئی
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ دونوں پارٹیوں نے دبئی میں اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ دوسرا آئینی پیکج جو کہ زیادہ تر میثاق جمہوریت کی شقوں پر مشتمل ہو گا کے ذریعے پوری عدلیہ کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ یہ دوسرا پیکج پارلیمنٹ کی قرارداد کے ذریعے تین نومبر سے پہلے والی عدلیہ کی بحالی کے بعد منظر عام پر لایا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ عدلیہ اور جمہوری نظام میں اصلاحات کا پہلا آئینی پیکج ایک غیر واضح وقت کیلئے ہے۔جو کہ ایک سال یا اس سے زیادہ عرصہ تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی جانچ پڑتال کیلئے ان کے کیریئرکے دوران کسی بھی پی سی او کے تحت حلف اٹھانا ایک اہم نکتہ ہو گا۔ایک اتحادی رہنما نےبتایا کہ دبئی مذاکرات کا اہم نتیجہ ججوں کی بحالی کے معاملے کو آئینی پیکج سے الگ کرنا تھا۔ اتحادی رہنما نے بتایا کہ کسی بھی معاہدے پر پہنچنے کے لئے مختلف امور پر اتفاق رائے حاصل کیا گیا جن میں چیف جسٹس کی مدت اعلیٰ عدالتوں کے ججوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر پرویز مشرف کی طرف سے مقرر کئے گئے موجودہ ججوں کو برقرار رکھنا اور میثاق جمہوریت پر اس کی اصل روح کے مطابق عملدرآمد کرانا اور مسلم لیگ (ن) کی طرف سے ان سب کی مکمل حمایت حاصل کرنا شاملہے۔ مختلف حلقوں کی طرف سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ نواز شریف نے دبئی میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کے ساتھ جن امور پر اتفاق کیا ان سے واضح اشارہ ملتا ہے کہ حکمران اتحاد تین نومبر کے زیادہ تر غیر آئینی اقدامات کی تلافی کرنے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ جس طرح مشرف کیمپ چند ججوں کی چھوڑ کر تمام ججوں کی بحالی پر متفق ہے۔ اس سلسلے میں معزول ججوں اور وکلاء رہنماؤں جن میں اعتزاز احسن بھی شامل ہیں کو پیغامات پہنچائے گئے۔ جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ایک سرکردہ رہنما نے اپنی پارٹی کی حکمت عملی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پیپلزپارٹی کی قیادت کو مشرف کے سائے سے دور رکھنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ پیپلزپارٹی کے سرکردہ رہنما اور کمیٹی کے رکن نےبتایا ہے کہ نئی کمیٹی کے ہفتہ کو اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں معزول ججوں کی بحالی کے طریقہ کار اسمبلی میں پیش کئے جانے والے قرارداد کے مسودے اور ججوں کو دوبارہ بحالی پر غور کیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ مجوزہ آئینی پیکج پر اجلاس کے دوران بات چیت نہیں کی گئی۔ اور امید ہے کہ آئندہ چند اجلاسوں میں بھی بات چیت نہیں کی جائے گی۔ پیپلزپارٹی کے رہنما کے بیان سے پتہ چلتا ہے کہ ان کی پارٹی دبئی میں ہونے والے معاہدے کو بہت اہمیت دیتی ہے۔ اجلاس میں شرکت کرنے والے دوسرے رکن نےبتایا کہ مشرف کے سرکردہ قانونی ماہر عبدالحفیظ پیرزادہ مبہم بیانات اور تشریح کے ذریعے بات چیت میں حصہ لیتے رہے۔ جبکہ اب حکمران اتحاد ججوں کی بحالی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ تو وکلاء برادری اور سول سوسائٹی جنہوں نے آزاد عدلیہ کیلئے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں۔پرویز مشرف کی طرف سے معزول کئے گئے ججوں کی بحالی کیلئے مشرف ہی کے قانونی مشیروں کے دیئے گئے مشوروں کے ذریعے بحالی پر مایوسی کا شکار ہیں۔ ایک سینئر وکیل نےبتایا کہ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ مشرف کی طرف سے تین نومبر کو کئے گئے اقدامات کی 99فیصد تلافی کی جائے گی۔ انہوں نےبات کرتے ہوئے کہا کہ بھائی جی فوج بہت طاقت ور ہے اور کسی بھی جنرل کی طرف سے کئے گئے اقدامات کو ہماری60سالہ تاریخ میں کبھی واپس نہیں لیا گیا اور نہ اب لیا جائے گا۔ انقلاب بہت دور ہے۔
بیک چینل ڈپلومیسی، پاک بھارت متعلقہ نمائندوں کی تبدیلی پر غور
اسلام آباد : پاکستان اور بھارت بیک چینل مذاکرات میں اپنے متعلقہ نمائندوں کو تبدیل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ پانچ سال پرانی بیک چینل ڈپلومیسی نے دونوں ممالک کے تعلقات میں قابل ذکر پیش رفت پیدا کی ہے تاہم کشمیر اور سیاچن کے معاملات پر کوئی قابل ذکر پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ موجودہ بیک چینل کے دور کا آغاز جنرل پرویز مشرف کے دور میں ہوا تھا دوسری جانب بھارت میں اٹل بہاری واجپائی وزیراعظم تھے۔ مذاکرات کیلئے صدر کی جانب سے ان کے بااعتماد طارق عزیز چوہدری اور بھارت کی جانب سے بھارتی وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی جے این ڈکشٹ نامزد کئے گئے تھے۔ ڈکشٹ کے اچانک انتقال کر جانے کے بعد بھارتی حکومت نے ستیندر کمار ( ایس کے ) لامبا کو نامزد کیا تھا۔ پاکستان کے سابق سیکرٹری خارجہ ریاض محمد خان کو ،جنہوں نے پاکستان کے نمائندے کو بیک چینل ڈپلومیسی میں اکیڈمک مدد فراہم کی تھی ،پاکستان کے نمائندے کی جگہ مقرر کرنے پر غور کیا جا سکتا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ریاض محمد خان پاکستان کے نمائندے طارق عزیزکی جگہ ایک بہترین متبادل ہو سکتے ہیں۔ وزیراعظم کے قومی سلامتی کے مشیر میجر جنرل (ر ) محمود علی درانی بھی ایک اور انتخا ب ہو سکتے ہیں ،ذرائع کے مطابق وہ واشنگٹن کے پسندیدہ بھی ہیں۔ ذرائع نے نشاندہی کی ہے کہ ایس کے لامباکی صحت اب ٹھیک نہیں ہے اور انہوں نے ذمہ داری چھوڑنے کی بھی نشاندہی کی ہے۔ بھارتی وزیراعظم کے قومی سلامتی کے مشیر ایم کے نارائنن ان کی جگہ لے سکتے ہیں۔ وہ بھارتی جاسوس تنظیم کے سابق سربراہ ہیں اور ان کا تعلق پولیس سروس سے ہے۔ پاکستان میں نئی حکومت کے قیام سے تبدیلی اب ناگزیر ہو چکی ہے۔اس تبدیلی کے حوالے سے جب دفتر خارجہ کے ترجمان محمد صادق خان سے تبصرہ کرنے کیلئے کہا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ بیک چینل ڈپلومیسی کے طریقہ کار سے آگاہ نہیں ہیں۔
شعیب اختر پر پابندی ایک ماہ کے لیے معطل،آج بھارت روانہ ہوں گے
لاہور : اپیلٹ ٹریبیونل نے شعیب اختر کی سزا ایک ماہ کیلئے معطل کر دی ہے ،اس سے قبل شعیب اختر پر پی سی بی نے پانچ سال کی پابندی عائد کی تھی ۔آئی پی ایل کے کمشنر للت مودی نے کہا ہے شعیب اختر پاکستان کیلئے کھیل سکتے ہیں تو وہ آئی پی ایل بھی کھیل سکتے ہیں جس کے بعد شعیب اختر آئی پی ایل کھیلنے کیلئے آج بھارت روانہ ہوں گے۔ شعیب اختر کا کہنا ہے کہ وہ سزا کی معطلی پر خوش ہیں تاہم اصل مقصد پانچ سالہ پابندی کا خاتمہ ہے ۔تفصیلات کے مطابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کی پانچ سالہ پاپندی پر حکم امتناعی جاری کرنے کی درخواست پر اپیلیٹ ٹربیونل کی سماعت اتوار کے روز ہوئی، جس میں پانچ سالہ پابندی کو آئندہ سماعت تک معطل کردیاگیا ہے۔ ٹریبونل کے فیصلے کے بعد شعیب اختر آئی پی ایل میں شرکت کرسکیں گے۔اپیلٹ ٹریبونل کے سربراہ جسٹس (ر) آفتاب فرخ نے یہاں کرکٹ اکیڈمی میں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شعیب اختر پر پابندی کی سزا ایک ماہ کیلئے معطل کی گئی ہے اور اپیلیٹ کمیٹی کا اجلاس 4جون کو ہوگا ۔گذشتہ روز شعیب اختر نے اپیلٹ ٹریبونل کے چیئرمین سابق جسٹس آفتاب فرخ کے رو برو پیش ہوکر استدعا کی تھی کہ ڈسپلنری کمیٹی اور اپیلٹ ٹریبونل کی سزا کو معطل کیاجائے کیونکہ آئی پی ایل کی انتظامیہ انہیں پابندی کے خاتمے تک کھلانے پر رضامند نہیں ہے جس سے انہیں بھاری مالی نقصان ہورہا ہے ۔ ادھر آئی پی ایل کے کمشنر للت مودی نے کہا ہے شعیب اختر پاکستان کیلئے کھیل سکتے ہیں تو وہ آئی پی ایل بھی کھیل سکتے ہیں۔ شعیب اختر کا کہنا ہے کہ سزا کی معطلی پر خوش ہوں تاہم اصل مقصد پانچ سالہ پابندی کا خاتمہ ہے ۔دریں اثناء شعیب اختر آئی پی ایل کھیلنے کیلئے آج بھارت روانہ ہوں گے۔بھارت روانگی کا فیصلہ انہوں نے اپیلٹ ٹربیونل کے ایک ماہ کیلئے کرکٹ کھیلنے کی اجازت دینے کے بعد کیا ہے۔
جلوزئی کیمپ سے 35 ہزار افغان مہاجرین مختلف علاقوں کو فرار ہوگئے
پشاور: صوبہ سرحد کے سب سے بڑے افغان مہاجر کیمپ جلوزئی سے 2808 گھروں کو مسمار کر کے 5755 خاندان چار مئی تک افغان سرحد پارکر کے وطن واپس چلے گئے ۔ افغان کمشنریٹ کے اعداد و شمار کے مطابق 17 ہزار خاندان جو ایک لاکھ پچیس ہزار رجسٹرڈ نفوس پر مشتمل تھے جن میں تنتیس ہزار دو سو افراد افغانستان جا چکے ہیں جبکہ ایک ہزار غیر رجسٹرڈ خاندان سرحد پارکر گئے ہیں اور تقریباً چھ ہزار خاندان جلو زئی کیمپ میں موجود ہیں جو پندرہ مئی تک کیمپ خالی کردیں گے افغان کمشنریٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریباً چار ہزار خاندان جو کہ پنتیس ہزار سے زائد افراد پر مشتمل ہیں کیمپس سے ملک کے مختلف اضلاع میں جا چکے ہیں جو کہ حیران کن بات ہے کیونکہ ایف سی، پولیس اور مختلف ناکابندیوں کے باوجود یہ لوگ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے دوسری جانب اقوام متحدہ کے ادارہ برائے افغان مہاجرین کے نمائندے کا کہنا ہے کہ یہ ہماری ذمہ داری نہیں بلکہ یہ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ۔ وفاقی حکومت کے محکمہ صفران نے ایک سمری وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو بھجوادی ہے جس کی منظوری کے بعد نہ تو افغانستان جانے والے افغان مہاجرین دوبارہ واپس پاکستان آسکیں گے اور کراچی، ملتان، لاہور، پشاور ، اسلام آباد سمیت ملک کے بڑے شہروں میں بسنے والے غیر رجسٹرڈ اور رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو یہ ملک چھوڑنا ہوگا۔
حکومت وفاقی بجٹ سے 325 ارب روپے کی سبسڈی اداکریگی
اسلام آباد حکومت وفاقی بجٹ سے پٹرولیم
بجلی اور گندم کی مد میں 325 ارب روپے کی سبسڈی ادا کریگی۔ ایک رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 2007-08ء کے وفاقی بجٹ سے پٹرولیم بجلی اور گندم کی مدمیں325ارب روپے کی سبسڈی دی جائیگی۔رپورٹ کے مطابق حکومت پٹرولیم کمپنیز کو125 ارب روپے واپڈا کیسکو کو 150 ارب روپے اور گندم اور آٹے پر 40ارب روپے سے زائد کی سبسڈی دیگی۔
بجلی اور گندم کی مد میں 325 ارب روپے کی سبسڈی ادا کریگی۔ ایک رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 2007-08ء کے وفاقی بجٹ سے پٹرولیم بجلی اور گندم کی مدمیں325ارب روپے کی سبسڈی دی جائیگی۔رپورٹ کے مطابق حکومت پٹرولیم کمپنیز کو125 ارب روپے واپڈا کیسکو کو 150 ارب روپے اور گندم اور آٹے پر 40ارب روپے سے زائد کی سبسڈی دیگی۔
آصف زرداری کو صدر اور وزیراعظم کے مساوی سکیورٹی و پروٹوکول دینے کا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت نے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چےئرمین آصف علی زرداری کو صدرمملکت اور وزیراعظم کے مساوی سکیورٹی اور پروٹوکول دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ دوسری طرف پولیس نے وزارت داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی وزراء اور دیگر اہم شخصیات کی سرکاری گاڑیوں سے وائرلیس سیٹ اتروائے جائیں، ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ کی ہدایت پر وفاقی وزارت داخلہ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چےئرمین آصف علی زرداری کو سرکاری پروٹوکول اور انکی سکیورٹی میں مزید اضافے کا فیصلہ کیا ہے جو صدر پاکستان اور وزیراعظم کے برابر ہوگی اس حوالے سے مشیر داخلہ رحمان اے ملک نے احکامات جاری کردیے ہیں۔ آصف علی زرداری کے پاس تین بلٹ پروف لینڈ کروزر گاڑیاں ذاتی ہیں جن میں جیمرز لگے ہوئے ہیں قبل ازیں پولیس کے علاوہ انکے ذاتی محافظ بھی سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیتے تھے۔ دوسری طرف ذرائع کے مطابق پولیس حکام نے وزارت داخلہ سے یہ شکایت کی ہے کہ وفاقی وزراء اور اہم شخصیات کی گاڑیوں میں لگے وائرلیس سیٹس پولیس کی مخفی منصوبہ بندی کو منظرعام پر لانے کا سبب بن رہے ہیں لہذا سرکاری گاڑیوں سے وائرلیس سیٹ اتروائے جائیں پولیس نے سرکاری گاڑیوں میں اہم شخصیات کے ہمراہ بیٹھنے والے دوسرے محکموں کے اہلکاران اور پرائیویٹ اسٹاف کو پولیس کے پلان کو منظر عام پر لانے کا ذمہ دارٹھہراتے ہوئے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ جن وفاقی وزراء کے پاس سکیورٹی اسکواڈ نہیں وہ پولیس کا اسکواڈ اپنے ہمراہ رکھ لیں تاکہ پولیس کی گاڑی میں لگی وائرلیس کے ذریعے پیغامات دے سکیں۔
وزارت خارجہ کے 5سینئر افسران کی ترقی
اسلام آباد : وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے وزارت خارجہ کے پی بی ایس گریڈ 22سے تعلق رکھنے والے 5سینئر افسران کو ترقی دے دی۔ان میں وزارت خارجہ کے خصوصی سیکریٹری سید معیز بخاری،چیک ریپبلک میں پاکستانی سفیر اطہر محمود،ہیڈا کورٹرز میں یو این افیئرزکے ایڈیشنل سیکریٹری خالد عزیز خان بابر، جرمنی میں پاکستانی سفیر شاہد اے کمال اور ڈنمارک میں تعینات پاکستانی سفیر محترمہ فوزیہ عباس شامل ہیں۔وفاقی حکومت میں موجودہ قابل اعتبار ذرائع نےبتایا کہ ترقی حاصل کرنے والے یہ افسران مزید احکامات موصول ہونے تک مذکورہ عہدوں پر خدمات انجام دیتے رہیں گے۔معیز بخاری کی اہلیہ محترمہ شیریں بخاری جو کہ دفتر خارجہ میں ایڈیشنل سیکریٹری برائے ایڈمنسٹریشن پی بی ایس گریڈ 21کی افسر ہیں اورمحترمہ فوزیہ عباس کے شوہر آسٹریامیں تعینات سفیر شہباز احمد بھی اپنی ترقی کے انتظار میں ہیں۔شہباز احمد تخفیف اسلحہ کے ماہر ہیں اور موجودہ طورپرپی بی ایس گریڈ 21کے افسر کے طور پر کام کررہے ہیں۔وہ آسٹریا کے دارالخلافہ ویانا میں موجود متعدد بین الاقوامی تنظیموں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں ۔شاہد اے کمال سابق سیکریٹری برائے خارجہ امور ،قابل سفارتکار اور سوئیڈن میں سابق پاکستانی سفیر اکرم ذکی کے قریبی عزیزہیں۔شاہد کمال نے سوئیڈن کی حکومت کے اشتراک سے پاکستان کے مختلف حصوں میں ہائر ایجوکیشن انسٹیٹیوٹس کے قیام کے حوالے سے کئی پروجیکٹ شروع کئے ہیں۔شاہد کمال سفیر بننے سے قبل وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکریٹری برائے امریکا تھے۔اطہر محمود نے بھی اٹلی کے سفیر کے طور پر خدمات انجام دی ہیں اور چیک ریپبلک کے سفیر بن کر پراگ جانے سے قبل وہ ایڈیشنل سیکریٹری برائے یورپی امور تھے۔محترمہ فوزیہ عباس ،محترمہ فوزیہ نوشین کے بعد پی بی ایس گریڈ 22حاصل کرنے والی دوسری خاتون ہیں،واضح رہے کہ محترمہ فوزیہ نوشین صاحبہ فارن سروس اکیڈمی اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر کام کررہی ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ محترمہ فوزیہ عباس سابق گورنر سرحد محمد عباس خان کی صاحبزادی ہیں اور سوئٹزرلینڈ میں پاکستانی سفیر رہ چکی ہیں۔قابل اعتبار ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ میں آئندہ چند روز میں مزید تبدیلیاں متوقع ہیں اور اس سلسلے میں نئے سفیر اور ہائی کمشنر بھی تبدیل کئے جائیں گے۔
معزول ججوں کی بحالی پر غور کیلئے کمیٹی کا اجلاس آج پھرہو گا
اسلام آباد : اعلیٰ عدلیہ کے معزول ججوں کی بحالی کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی کا اجلاس (آج) پیر کی شام دوبارہ ہو گا جس کی صدارت وفاقی وزیر قانون و انصاف فاروق ایچ نائیک کریں گے۔ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے کمیٹی کے اراکین چوہدری نثار علی خان، میاں شہباز شریف، خواجہ آصف، رحمن ملک، قانونی ماہرین چوہدری اعتزاز احسن، خواجہ حارث، حفیظ پیرزادہ، رضا ربانی اور فخر الدین جی ابراہیم شرکت کریں گے۔ توقع ہے کہ کمیٹی میں مزید توسیع کی جائے گی اور پنجاب و بلوچستان سے اراکین شامل کئے جائیں گے۔ یہ کمیٹی دبئی میں مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے درمیان مذاکرات میں تشکیل دی گئی تھی۔ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہفتہ کو ہوا جس میں معزول ججوں کی بحالی کے طریقہ کار قومی اسمبلی میں قرارداد اور اعلان مری سمیت کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ان کے آئینی و قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔
معزول ججوں کو صدارتی حکم کے ذریعے بحال کرانے پر غور
لاہور: معزول ججوں کو صدارتی حکم کے ذریعہ بحال کرانے کے پہلو پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت کے آئینی ماہرین ججوں کی بحالی کے جن مختلف آپشنز پر غورکر رہے ہیں ان میں ایک یہ بھی ہے کہ قرارداد اور ایگزیکٹو کے بجائے صدر سے کہاجائے کہ وہ ججوں کی بحالی کا صدارتی حکم نامہ جاری کریں۔ اٹارنی جنرل سمیت متعدد آئینی ماہرین نے حکومت کو رائے دی ہے کہ قرارداد اور ایگزیکٹو آرڈر ججوں کی بحالی کیلئے ناکافی اقدامات ہیں اور اس ضمن میں اس اقدام کی آئینی ضروریات صرف آئینی ترمیم یا صدارتی حکم نامہ سے پوری کی جا سکتی ہیں۔ صدر صدارتی حکم نامہ پر راضی ہو جائیں تو اس کے نتیجہ میں صدر کو بھی حکومت کی طرف سے ریلیف مل سکتا ہے۔
Subscribe to:
Posts (Atom)