صنعتی یونٹس میں استعمال کے لئے پلانٹ ،مشینری اور آلات پر ڈیوٹی اور ٹیکس ختم ،قیمتی پتھر اور زیورات کی درآمد پر ٹیکس ختم،بھارت سے10 سی این جی بسیں درآمد کرنے کی اجازت دینے سمیت دیگر سہولیات دی گئی ہیں۔ وزیر تجارت چوہدری احمد مختار کا اعلان
اسلام آباد ۔ رواں مالی سال 2008-09 کے لئے نئی تجارتی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے تحت ملکی بر آمدات کا ہدف22 ارب10 کروڑ ڈالر مقرر کیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی نسبت15 فیصد زیادہ ہے جبکہ در آمدات کا تخمینہ 33 ارب ڈالر کے لگ بھگ لگایا گیا ہے ۔وزیر تجارت چوہدری مختار نے گزشتہ روز کئی تجارتی پالیسی کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ اشیاء کی پیداواری قیمتیں کم کر نے اور ان کو زیادہ مقابلتاً بہتر بنانے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈی ٹی آر ای سکیم کے تحت در آمد کئی جانے والے صنعتی یونٹس میں استعمال کے لئے پلانٹ ،مشینری اور آلات پر ڈیوٹی اور ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے ان پٹ کو ڈی ٹی آر ای کے تحت بھارت سے در آمد کر نے کی اجازت ہو گی اگرچہ یہ بھارت سے در آمد کی جانے والی اشیاء کی فہرست میں شامل نہ بھی ہو ۔ عارضی در آمدی خام مال سکیم کے تحت اس کا پیریڈ بارہ مہینے سے بڑھا کر اٹھارہ مہینے تک توسیع دی جائے گی اور اس کو ڈیٹری کے برابر لایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بر آمدات کو مکمل طور پر صفر شرح پر لایا جائے گا اور اس سلسلے میں بالواسطہ ٹیکس جو کہ تجارتی اشیاء کی پیداوار پر ادا کیا گیا ہو گا واپس کیا جائے گا اور وزارت تجارت کے تعاون سے ایک مشترکہ اسٹڈی کی جائے گی جس سے یہ اندازہ لگایا جائے گا کہ اس مد میں کتنی رقم واجب الادا ہو گی بنیادی طور پر ویلیو ایڈڈ پیداوار کی حوصلہ افزائی اور خاص طور پر وہ اشیاء جو ایس ایم ای ایس نے بنائی ہیں اس سلسلے میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس میں مزید ایف او بی ڈرا بیک ایک فیصد بڑھایا جائے گا جس کا اطلاق 14 پیداواری اشیاء پر ہو گا انہوں نے کہا کہ بر آمدات کے سیکٹر سے متعلق زیروریٹڈ در آمدات کی تمام سکیموں مثلا ڈی ٹی آر ای اور عارضی در آمدی سکیموں میں بہت زیادہ کاغذی کاروائی شامل ہے انہوں نے کہا کہ بر آمد کنندگان کو سہولت فراہم کر نے کے لئے حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ زیرو ایٹڈ بر آمدات کی ایک نئی سکیم شروع کی جائے گی جس میں بر آمدی مال ایف او بی مالیت کے مطابق ایک اعلان کردہ شرح تک ان پٹ کو زیرو ریٹ کی بنیاد پر در آمد کیا جا سکے گا انہوں نے کہا کہ ادویات کی بر آمدات کے لئے ادویات کے نئے پلانٹس لگانے کی حوصلہ افزائی کی جائے اور اب پلانٹ،مشینری، اور آلات میں سر مایہ کاری پر پہلے سال 90 فیصد حاصل ہو گی بر آمد کنندہ کمپنیاںگزشتہ سال اپنے تجارتی مال کی بر آمد کردہ مقدار کے 10 فیصد تک مفت نمونے بر آمد کر سکیں گی انہوں نے کہا کہ سمندری غذا کے سکیٹر کو مدد فراہم کر نے کے لئے ٹی ڈی اے پی اور سندھ حکومت کے تعاون سے کراچی فش ہاربر پر بنایا جائے گا اس کے اخراجات کا بندوبست پی ایس ڈی پی کے ذریعے کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ قیمتی پتھر اور زیورات کے سیکٹر کی بر آمدات بڑھانے ،سر مایہ کار یکی حوصلہ افزائی اور اس میں تمام بر آمد مخالف مشکلات کو ختم کر نے کے لئے فیصلہ کیا گیا یہ لہذا سونا ،چاندی ،پلاٹینم ،پیلا ڈیم ،ہیرے اور دوسرے قیمتی پتھروں کو کسٹم ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس سے مستشنیٰ قرار دیا گیا ہے قیمتی پتھروں کی کٹائی کے دوران نقصان سے بچانے کے لئے کان کنی اور قیمتی پتھر نکالنے اور دھاتوں کو گراینڈ کر نے کی مشینری بھارت سے بھی در آمد کر نے کی اجازت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ چمڑے کے شعبے کی مزید حوصلہ افزائی کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ای ڈی ایف سے دی جانے والی سٹبڈی بڑھا کر آٹھ فیصد یا قرض کا پچاس فیصد دونوں میں سے جو بھی کم ہو کر دی جائے گی انہوں نے کہا کہ چاول کی پیداوار بڑھانے کے لئے فیصلہ کیا گیا ہے وزارت خوراک ،زراعت اور لائیو سٹاک نئی اقسام پیدا کر ے اور زیر کاشت رقبہ میں اضافہ کر نے پر توجہ دے اس کے ساتھ ساتھ چاول پیدا کر نے والے علاقوں میں میچنگ گرانٹ کی بنیاد پر دھان کاٹنے اور سکھانے کی مشینیں فراہم کی جائیں۔چاول کے بیج کی جانچ پڑتال کے بغیر در آمد فصل کو بیماری لاحق ہو نے کے خطرے کو بڑھا دیتی ہے اس مقصد کے لئے سیڈ ایکٹ اور دیگر متعلقہ قوانین میں مناسب ترمیم کی جائے گی انہوں نے کہا کہ نباتاتی ادویات کی بر آمدات کی ترویج کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ فار ماسیوٹیکل مصنوعات کی طرح ہربل میڈیسن ہر بل ادویاتی مصنوعات کی بھی بیرون ملک لاگت کا پچاس فیصد حکومت برداشت کرے گی انہوں نے کہا کہ دستکاریوں کی بر آمدات بڑھانے کے لئے بین الاقوامی شہرت کے مشیر مقرر کئے جائیں گے ماہر دستکاروں کو بین الاقوامی ڈیزائنوں اور رحجانات سے روشناس کرایا جائے گا اس سلسلے میں وزیر اعظم کے ایک گاؤں ایک پراڈکٹ پروگرام سے متعلقہ مختلف سر گرمیوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی انہوں نے کہا کہ حلال فوڈ پروڈکٹس کی بر آمدات کے بڑھانے کے لئے حلال سرٹیفکیشن بورڈ قائم کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کے تحت یہ بورڈ حلال خوراک کی مصنوعات کی بر آمدات کے لئے حلال معیارات اور سرٹیفیکیشن کا طریقہ کار وضع کرے گا اور اس پر عملدر آمد کروائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ساری دنیا میں پیدا وار اور بر آمدات بڑھانے میں صنعتی کلسٹرز کا قیام انتہائی مددگار ثابت ہو تا ہے اس لئے یہ طے کیا گیا ہے کہ ٹی ڈی اے پی مختلف شہروں میں مختلف کلسٹرز قائم کئے جائیں گے سیالکوٹ میں آلات جراحی،دستانے اور ذاتی تحفظ کے آلات،کھیلوں کے پہناوے ،کھیلوں کے سامان بر آمدات کے فروغ کے لئے فیڈرل ایکسپورٹ پروڈکشن بورڈ کو وزیر اعظم کی سر براہی میں متحرک کر نے اور اس کی تشکیل نو کر نے کا فیصلہ کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ تجارتی تنازعات کے حل کی موثر حکمت عملی کے حوالے سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزارت تجارت کے انتظامی کنٹرول کے تحت ایک Trade Dispute Settelment قائم کی جائے جو تجارت سے پیدا ہو نے والے تنازعات کو حل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ٹی ڈی اے پی کے کام اور ڈھانچے کا از سر نو جائزہ لیا جائے تا کہ اسے بر آمد کنندگان کی ضروریات کو پورا کر نے کے لئے زیادہ فعال بنایا جا سکے اس مقصد کے لئے مستقبل قریب میں ضروری تبدیلیاں بشمول ٹی ڈی اے پی ایکٹ میں ترامیم کی جائیں گی ۔افغانستان کے صوبے پکتیا(گردیز) اور خوست کو بر آمدات بڑھانے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاک ،افغان سرحد پر ایک مناسب جگہ پر کسٹم اسٹیشن قائم کیا جائے اس سے پاکستان سے مذکورہ ایریا کی طرف مال برداری کی لاگت اورمال پہنچانے کے وقت میں کمی آئے گی ۔تجارتی سفارتکاری بڑھانے کے لئے چین کے ساتھ ساتھ آسیان ممالک میں ہماری بھر پور توجہ اس بات پر مرکز رہے گی کہ ہمارے بر آمدکنندگان کو یکساں مواقع اور منڈیوں تک رسائی حاصل ہو انہوں نے کہا کہ در آمدی حکمت عملی کے تحت ٹی آر سکیم کے تحت تین سال پرانی بسوں کی بجائے دس سال پرانی بسیں در آمد کی جا سکیں گی اس سے اندرونی شہروں کے روٹس پر بسوں کی کمی کا بھی خاتمہ ہو گا اس کے علاوہ لیکویفائیڈ گیسز وغیرہ کی تیاری کی لاگت میں کمی لانے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے صنعتی اداروں اور استعمال کنندگان کو استعمال شدہ کنٹینر ، سلنڈر در آمد کر نے کی اجازت ہو گی بشرطیکہ ڈیپارٹمنٹ آف ایکپلوزو سے پہلے این او سی لینا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ سیمنٹ بنانے والے کارخانے داروں کو زیادہ مقدار میں سیمنٹ لے جانے کیلئے استعمال شدہ سیمنٹ بلکر سیمی ٹریلر اس شرط کے ساتھ در آمد کر نے کی اجازت ہو گی کہ در آمد کر نے کے دس سالتک نہ تو بیچے جائیں گے اور نہ ہی ضائع کیے جائیں گے اس کے علاوہ تجارتی لاگت کو کم کر نے کے لئے خام مال کی در آمدکی لاگت کو کم کر نے کے لئے اور اس کے بعد بر آمدی اشیاء کی تجارت بڑھانے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ خام مال کے جاب لاٹ اور اسٹاک لاٹ جن میں سے پانچ فیصد تک ڈیوٹی حاصل ہوتی ہے در آمد کر نے کی اجازت ہو گی انہوں نے کہا کہ طبی معذور افراد کو سہولت فراہم کر نے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ استعمال شد ہ موٹر سائیکل یا تین پہیوں کی گاڑیاں جو خاص طور پر معذور افراد کیلئے بنائی گئی ہوں یا تبدیل کی گئی ہوں وزارت صحت سے معذوری کے سرٹیفکیٹ کی بنا پر در آمد کر نے کی اجازت ہو گی اس کے علاوہ اگر پاکستانی نیشنل گاڑیوں کودر آمد کر تے ہیں اور وہ زیادہ ڈیوٹی کی وجہ سے یا کسی اور سبب سے اپنی گاڑیاں نہیں چھڑا سکتے تو ان کو ایف بی آر کی طرف سے دوبارہ بر آمد کر نے کی اجازت ہو گی بشرطیکہ گاڑیوں کو در آمد کر نے کے دوران امپورٹ پالیسی آرڈر کی خلاف ورزی نہ کی گئی ہو یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ٹی آر سکیم کے تحت لائسنس کی ضرورت کو ختم کیا جائے اس کے علاوہ بھارت سے تعلیمی سائنسی اور حوالہ جات کتابوں کی در آمدکی اجازت ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت صعت کی اجازت سے ہی دھماکہ خیز اشیاء اورکیمیکلز کی در آمد کی اجازت ہو گی نادرا کے سسٹم کو کسی بھی ممکنہ گڑ پڑ اور غلط استعمال سے محفوظ رکھنے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ ویزاسٹرز اور پاسپورٹ بنانے میں استعمال ہو نے والے خصوصی پرنٹرز اور پرنٹنگ کے لئے استعمال ہو نے والے رولز در آمد کر نے کا اختیار صرف نادرا کو حاصل ہو گا اب صرف منطور شدہ کنند گان وی پام آئل کو مزید پروسیسنگ اور صفائی کے لئے در آمد کر نے کی اجازت ہوگی۔ تعمیراتی یا تیل و گیس کی کمپنیوں کو در آمد کر نے کی اجازت کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے متعلقہ سیکٹر کی کمپنی کے سر براہ کی طرف سے ایک سرٹیفکیٹ دیاجانا لازمی ہو گا جس میں کنٹریکٹر ،ذیلی کنریکٹر یا سروس کمپنیوں کی ضروریات کی تصدیق کر نا ہو گی یہ لازمی ہو گا کہ در آمد شدہ گاڑیوں کو مقامی رجسٹریشن اتھارٹی سے رجسٹرڈ کرایا جائے اس کے علاوہ دس سال سے زیادہ پرانے ڈمپ ٹرک در آمد کر نے پر پابندی عائدکر دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھارت سے تجارت کو فروغ دینا چاہتے ہیں اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر سی این جی بسوں کا کوئی بھارتی تیار کنندہ ایسی سی این جی بسیں پاکستان میں تیار کر نے کی یقین دہانی کرائے تووزارت تجارت تجرباتی فراہمی مال کی بنیاد پر ایسے ہر ممکنہ سر مایہ کار سے واہگہ سے بذریعہ سڑک10 سی این جی بسوں کی در آمد پر خصوصی رعایت دی جا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ بر آمد کنند گان اور پیدا کنندگان کو سہولت فراہم کر یں گے انہو ںنے کہا کہ آئندہ سال کے دوران ہم اپنی معیشت کی حالت بہتر بنانے کے لئے ل کر کام کریں گے اور غربت میں کمی لانے کے لئے موثر اقدامات اٹھائیں گے انہوں نے تجارتی پالیسی بیان کر تے ہوئے انہو ںنے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران بر آمدات کا ہدف 19.2 ارب ڈالر حاصل کر لیا گیا ہے تاہم در آمدات میں اضافے کے باعث ملکی تجارتی خسارہ 20 ارب ڈالر تک پہنچ گیا