آئینی پیکج قرار داد سے منسلک نہیں ہو گاطے ہو نے والے معاملات سے نواز شریف آج قوم کو آگاہ کریں گے
مذاکرات میں حوصلہ افزاء پیش رفت ہوئی معاملات کو مثبت انداز میں آگے بڑھانے پر آصف زر داری کا کردار قابل تعریف ہے ۔نواز شریف
دوبئی ۔ حکمران اتحاد کی دونوں بڑی جماعتوں کے ججوں کی بحالی کے لئے قومی اسمبلی میں قرار داد پیش کر نے پر اتفاق ہو گیا ہے آئینی پیکج قرار داد سے منسلک نہیں ہو گا مذاکرات میں طے پانے والے معاملات سے نواز شریف کل بروز جمعہ قوم کو آگاہ کریں گے مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے دوبئی میں ہو نے والے مذاکرات کو مثبت اور نتیجہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ججز کی بحالی اعلان مری کے مطابق اور قرار داد کے ذریعے ہی ہو گی اور اس کا باقاعدہ اعلان کل جمعہ کو لاہور میں کیا جائے گا صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ مذاکرات میں حوصلہ افزاء پیش رفت ہوئی ہے اور آصف زر داری قابل تعریف ہیں جنہوں نے مثبت انداز میں بات کو آگے بڑھایا ہے میاں نواز شریف نے آصف زر داری کی طرف سے مذاکرات سے واک آؤٹ کر نے کے تاثر کو سختی سے مسترد کر تے ہوئے کہا کہ آصف علی زر داری بات کو مکمل کر کے گئے ہیں وہ بات کو ادھورا چھوڑ کر نہیں گئے و کسی خاندانی معاملے کی وجہ سے چلے گئے تاہم بات مکمل کر کے گئے تھے میاں نواز شریف نے مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ ہم مذاکرات پر مطمئن ہیں دونوں جانب سے ججز کی بحالی پر اتفاق ہو گیا ہے اور تمام ججز اعلان مری کے مطابق ہی بحال ہوں گے اور اس کا باقاعدہ اعلان جمعہ کو لاہور میں کیا جائے گا میاں نواز شریف نے کہا کہ مذاکرات انتہائی خوشگوار اور پر امن و پر سکون ماحول میں ہوئے ہیں اور قوم کو لاہور میں خوشخبری سنا دی جائے گی انہو ںنے کہا کہ آصف زر داری نے معاملے کو بڑے اچھے طریقے اور مثبت انداز میں آگے بڑھایا ہے انہو ںنے کہا کہ دونوں طرف سے حوصلہ افزاء پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں ہی ججز کی بحالی میں مخلص ہیں تاہم آصف علی زر داری نے میڈیا سے بات چیت کر نے سے انکار کر دیا اور کہا ہے کہ یہ دبئی ہے یہاں سیاست نہیں چلے گی تاہم ہمارے درمیاں ملاقات کا یہ سلسلہ ہمیشہ ہی جاری رہے گا جبکہ رحمان ملک اور فاروق ایچ نائیک نے بھی مذاکرات کو کامیاب قرار دیا ہے اور کہا کہ قوم کو مایوس نہیں کیا جائے گا رحمان ملک نے کہا کہ اعلان مری پر عملدر آمد کے سلسلے میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے اور قوم بہت جلد خوشخبری سنے گی جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوئے ہیں ججز بحال ہوں گے اور اتحادیوں ہی بر قرار رہے گا اور عوام کو جلد خوشخبری ملے گی