راولپنڈی ۔ چیف جسٹس سمیت معزول ججوں کی بحالی عدلیہ کی آزادی ، پرویز مشرف کی صدارت کے عہدے سے علیحدگی کیلئے وکلاء کے لانگ مارچ نے ضلع راولپنڈی اور اسلام آباد کو مکمل جام کر دیا ہے لانگ مارچ میں ہزاروں گاڑیوں پر سوار لاکھوں افراد پر مشتمل فقید المثال اور تاریخی جلوس میں موجود ملک کی مختلف سیاسی مذہبی اور قوم پرست جماعتوں کے علاوہ مزدور ، تاجر ، طلباء تنظیموں کے کارکنوں سول سوسائٹی کے افراد اور عام شہریوں کا جوش و خروش دیدنی ہے ۔ سپریم کورٹ بار کے صدر اعتزاز احسن ، علی احمد کرد ، منیر ملک ، جسٹس (ر) طارق کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر چوہدری نثار علی خان کی قیادت میں لاہور سے شروع ہونے والے لانگ مارچ کے شرکاء تقریباً دو بجے جہلم روڈ سوال پل پر پہنچے جہاں سے انہوں نے لیاقت باغ تک تقریباً 5سے 7کلو میٹر کا فاصلہ 4گھنٹے میں طے کیا اور مرکزی قائدین کا بڑا ٹریلرتقریباً6بجے لیاقت باغ میں وکلاء کے مرکزی استقبالیہ کیمپ کے سامنے سے گزار راولپنڈی میں داخل ہوتے وقت پہلے ہائی کورٹ بار کے صدر سردار عصمت اللہ اور جنرل سیکرٹری ملک صدیق اعوان کی قیادت میں ہزاروں وکلاء او رشہریوں نے سواں پل پر ان کا استقبال کیا جس کے بعد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے کچہری چوک میں لانگ مارچ کے قائدین اور شرکاء کا والہانہ استقبال کیا کچہری چوک سے لے کر فیض آباد تک مسلم لیگ (ن) جماعت اسلامی ، پیپلز پارٹی ، اسلامی جمعیت طلباء ، تحریک انصاف اور اے این پی کے علاوہ مختلف قوم پرست و سماجی اور مزدور تاجر طلباء تنظیموں نے بھی درجنوں استقبالیہ کیمپ لگا رکھے تھے جہاں پر شرکاء کو ٹھنڈے میٹھے پانی کے علاوہ کھانے کے پیکٹ بھی تقسیم کئے گئے جبکہ لانگ مارچ کے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں لانگ مارچ میں شریک لاہورسے آنے والے بڑے جلوس سے قبل ہی وکلاء اور عوام کے جلوسوں نے راولپنڈی سے اسلام آباد کی طرف مارچ شروع کردیاتھا بعض اطلاعات کے مطابق جلوس کا پہلا سرا زیرو پوائنٹ کے قریب جبکہ آخری سرا کچہری چوک میں ہے لاہور کے علاوہ سرحد ، آزادکشمیر ، مری، ایبٹ آباد ،ٹیکسلا، واہ ، اٹک سمیت دیگر علاقوں سے جلوسوں کے بیک وقت راولپنڈی میں داخلے کے ساتھ ہی جہلم روڈ کے علاوہ راولپنڈی کی مری روڈ ، پیر ودھائی روڈ ، آئی جے پرنسپل روڈ سمیت تمام داخلی بڑی سڑکوں پر عام ٹریفک بند کر دی گئی اور راولپنڈی کی فضا میں گو مشرف گو مشرف اور ججوں کو بحال کرو کے نعرے گونج رہے ہیں۔ لیاقت باغ کے مرکزی استقبالیہ کیمپ پہنچنے پر مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری نثار علی خان اور سپریم کورٹ بار کے صدر اعتزاز احسن نے مختصر خطاب بھی کیا لانگ مارچ کے قائد بیرسٹر اعتزاز احسن نے اپنے مختصر خطاب میں راولپنڈی کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا آج پوری ملک کی وکلاء برادری سولہ کروڑ عوام کو سلام پیش کر تی ہے راولپنڈی والوںنے آج ملک کی اعلی عدلیہ،عدل و انصاف کی بالادستی اور پورے ملک کی لاج رکھ لی ہے آج کے فقید المثال مارچ سے ثابت ہو گیا ہے کہ راولپنڈی نے کسی بھی تحریک میں ہمیشہ پوری قوت کا مظاہرہ کر کے ظلم و نا انصافی کو فیصلہ کن دھکا دیا ہے آج کے لانگ مارچ سے یہ بھی ثابت ہو گیا ہے کہ پاکستان کے سولہ کروڑ عوام نے پرویز مشرف کے تین نومبر کے اقدامات کو مسترد کر دیا ہے یہ لانگ مارچ اس بات کا ثبوت ہے کہ چیف جسٹس افتخار چوہدری سمیت تمام معزول جج آج بھی اسی حیثیت میں اپنے عہدوں اور مناصب پر قائم ہیں انہو ںنے لانگ مارچ کو کامیاب بنانے پر ن لیگ کے سر براہ نواز شریف جماعت اسلامی پاکستان کے امیر قاضی حسین احمد اور تحریک انصاف کے سر براہ عمران خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا اس موقع پر چوہدری نثار علی خان نے اپنے خطاب میں بھی راولپنڈی کے عوام کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ یہاں کے عوام اور جماعتوں نے اعلی عدلیہ کے ان با ضمیر ججوں کی لاج رکھ لی ہے جنہوں نے اپنا آج قوم کے کل اور مستقبل کے لئے قربان کیا آج راولپنڈی کے عوام نے ان بہادر سپوتوں کے ساتھ کھڑے ہو کر 15 ماہ سے جاری اس جنگ کا فیصلہ دے دیا ہے۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Saturday, June 14, 2008
لانگ مارچ نے راولپنڈی ، اسلام آباد کو مکمل جام کر دیا ، راولپنڈی اور اسلام آباد کی فضا میں گو مشرف گو مشرف اور ججوں کو بحال کرو کے نعرے گونج رہے ہیں

Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment