صدر پروےز مشرف کے صاحبزادے بلا ل مشرف نے 12مارچ منگل کے روز جدہ مےں سعودی عرب کے شہزادے ولےد بن طلال سے ملاقات کی۔ بلال مشرف نے ےہ ملاقات (E Planet Ventures) نامی کمپنی کے نائب صدر شمالی امرےکہ کی حےثےت مےں کی ۔انہوں نے اپنی کمپنی مےں سرماےہ کاری کے لئے شہزادہ ولےد سے بات کی جو سعودی ہولڈنگ کمپنی کے چےئر مےن ہےں۔ اس موقع پر ای پلےنٹ کے چےئر مےن اسد جمال اور سعودی عرب مےں پاکستان کے سفےر سابق نےول چےف شاہد کرےم اللہ بھی موجود تھے۔ےہ خبر پڑھ کر مجھے ای پلےنٹ کے متعلق زےادہ جاننے کا تجسس ہوا کےونکہ کارپورےٹ سےکٹر پر اکثر کام کرتا رہتا ہوں۔ اس لئے ای پلےنٹ کو Exploreکرنا بھی فطری امر تھا۔ مزےد ےہ معلوم کرنے کی ضرورت محسوس ہو ئی کہ بلال مشرف کا اس مےں کےا رول ہے ؟ وہ اس کے مالک ہےں ےا ملازم؟ ےقےناً ہر پاکستانی اس مےں دلچسپی رکھتا ہے کہ ہمارے صدرمملکت کے صاحبزادے کےا کام کرتے ہےں اس کام مےں ان کی اپنی قابلےت کا کتنا عمل دخل ہے اور والد کی پوزےشن اور اثر ورسوخ کہاں تک کار فرما ہے وےسے تو بڑے لوگوں کے بچے بھی سمجھدار ہوتے ہےں جےسا کہ پنجابی کہاوت ہے وہ جناں کار دانے، اوناں دے ےانے وی سےانے“۔ اس لئے مےں نے ای پلےنٹ کی وےب سائٹ تلاش کی اور پھر اس کا گہرامطالعہ کےا جس سے معلوم ہوا کہ ای پلےنٹ وینچرز 99ءمیں قائم کی گئی یہ فرم لوگوں کا نجی سرمایہ عالمی سطح پر بزنس میں لگا کر خطیر منافع دینے کا یقین دلاتی ہے ۔ اس طرح یہ فرم گلوبل وینچر کیپیٹل بزنس کا سچا نمونہ پیش کرنے کا دعویٰ کرتی ہے ۔ چین کے شہروں بیجنگ ، شنگھائی اور بھارت کے شہروں بنگلور اور نئی دہلی کے علاوہ سنگا پور ، لندن اور سلیکان ویلی (امریکہ ) میں فرم کے مکمل دفاتر جبکہ ہانگ کانگ ، سیول (جنوبی کوریا ) اور ٹوکیو (جاپان) میں حاضری موجود ہے اور فرم کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ پہلی وینچر کیپیٹل فرم ہے جو ایشیاء، یورپ اور امریکہ میں اپنا عالمی ماڈل استعمال کر رہی ہے ۔یہ فرم اب تک 20 ارب ڈالر کا بزنس کر چکی ہے ۔ جس میں 12.1-(1) ارب ڈالر کا چینی سرچ انجن بائیڈو (BAIDU) جس نے امریکی مارکیٹ کی تاریخ میں پہلے ہی روز کامیاب ترین غیر ملکی IPO کی پوزیشن حاصل کر لی شامل ہے ۔(2).... 4 ارب 10 کروڑ ڈالر کی موجودہ مالیت کا SKYPE ، وی او Èئی پی سروس پروائیڈر بھی ہے جو 2005ءمیں eBayنے حاصل کر لیا ۔(3).... 6 ارب ڈالر سے زائد مالیت کا چینی فلیٹ سکرین ایڈورٹائزر فوکس میڈیا (FOCUS MEDIA) ہے۔(4)....وائرلیس کمیونی کیشن کانگ ژانگ (KONG ZHONG) جس نے 2005ءکی ڈیلائٹس فاسٹ 500 ا یشیاءپیسیفک لسٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔(5).... CYANEA جو IBM نے حاصل کر لی ۔ (6)....چینی ہینڈ سیٹ ڈیزائنر لانگ چیئر (LONG CHEER) جو 2005-06ءمیں سنگا پور میں لسٹڈ ہوا۔(7).... MACH کی طرف سے اینڈ ٹو اینڈ موبائل کا حصول بھی شامل ہے۔(8).... پوائنٹ۔1 کی کورین مارکیٹ میں 7 ارب 7 کروڑ KR مالیت کی لسٹنگ۔(9).... L3 کمیونی کیشنز کی طرف سے سیف ویو (SAFE VIEW) کا حصول ۔(10)....طبی مشینری بنانے والی کمپنی تھرمیج (THERMAGE) کا Èغاز۔(11).... شنگھائی کی سیمی کنڈکٹر بنانے والی کمپنی سپریڈ ٹرم کمیونی کیشنز انکارپوریشن کا جون 2007ءمیں Èغاز شامل ہےں۔ای پلےنٹ وینچرز ان کمپنیوں پر کام کرتی ہے جو مختلف قسم کی صنعتوں میں بزنس کی ایک تاریخ رکھتی ہوں ۔ فرم انٹرنیٹ ، وائرلیس کمیونی کیشن ، وی او Èئی پی اور دیگر براڈ بینڈ سروسز ، تفریح (انٹرٹےنمنٹ) ، سیمی کنڈکٹر ڈیزائن، لائف سائنسز اور دیگر ابھرتے ہوئے سیکٹرز میں سرمایہ کاری کر چکی ہے ۔ اسی طرح ای پلےنٹ عالمی سطح پر ” لمیٹڈ پارٹنرز “ رکھتی ہے ۔ جن میں ادارے بھی شامل ہیں جو پنشن فنڈز ، حکومتی سرمایہ کاری سے متعلق ہیں ۔ بڑے بڑے کارپوریٹ گروپ بھی ای پلےنٹ کے پارٹنر ہیں ۔ جن کی تفصےل ےہ ہے (1)....انفراسٹرکچر سیکٹر میں App Stream، Cyanea، Herit Corporation،Silver Pop System، Visto۔(2)....ڈیٹا کام فوٹونکس سیکٹر میں Troika Networks ۔(3).... وائرلیس سیکٹر میں Clickmarks,Ember، End2End، First Hop، G Media، IXI Mobip ، Kaitone، Kong Zhong،Long Cheer،Moreens، Nex Display،Palringo ، Point -1 ، Polaris Wireless، Silicon File۔(4)....کنزیومر انٹرنےٹ کے شعبے میں Baidu، Skype، Blog CN ، Bull Guard، Etang، Groxis،Inca Internet،Ince Soft، Homestead، Jeboo.com، کروڑ پتی karodpati (بھارتی کمپنی ) ، نصیب نیٹ ورکس و روزی ڈاٹ کام (پاکستانی کمپنی) ، Passado، سانٹا کروز نیٹ ورکس ۔(5)....انٹرپرائز سافٹ وئیر / ہوسٹڈ بزنس سروسز سیکٹر میں گلوبل سائٹ Global Sight)،Gridnode، Manthan Systems، Nexteye۔(6)....ای فنانشل سروسز کے شعبے میں ATFox، Optimark Innovations، Techpacific Capital۔(7).... لائف سائنسز اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے سیکٹر میں Bianca Med، Body Media ، Cardio Vasc، Direct Flow Medical، Egeen، IKong، Korea Bone Bank، Median، Spinal Modulation، Spinx Technologies، Thermage، Trivitron Dignostics،Intrapace، ZARS، Zonare۔(8)....دیگر متفرق شعبوں میں Comlent Holdings، CRT Holding، Fangtek، Focus Media، GEN3 Partners، Hisoft Technology International،High Power Lithium ، Info Trust، Media Lario ، NKIA Corporation ، Penstar Technology، Safe View، Spreadtrum، Windege & Wireless شامل ہیں ۔اس تفصےل سے پتہ چلتا ہے کہ ٭ ےہ فرم اسی سال قائم ہوئی جس سال جنرل پروےز مشرف نے پاکستان مےں نواز شرےف کی منتخب سول حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کر لےاتھا۔٭ےہ فرم دنےا بھر مےں جن کمپنےوں کے ساتھ کاروبار کررہی ہے ان مےں صرف اےک پاکستانی ہے اور وہ بھی مونس رحمان نامی اس پاکستانی کی ہے جس نے 10سال تک سسلی کان وےلی مےں کاروبار کےا جہاں ای پلےنٹ کا اپنا ہےڈ آفس ہے جہاں بلال مشرف بےٹھتے ہےں۔٭ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 16ارب ڈالر ہےں ےعنی ای پلےنٹ کے کاروباری حجم سے 4ارب ڈالر کم۔٭چےن ،بھارت ،ےورپ امرےکہ کے متعدد بڑے گروپ ای پلےنٹ کے ساتھ کاروبار مےں جڑے ہوئے ہےں جن کی سرماےہ کاری اربوں ڈالر ہے ۔( بھارت کے اندر ےابھارتی کمپنےوں کے ساتھ کاروبار پر نواز شرےف خاصی ہدف تنقےد بن چکے ہےں)پاکستان کا آئےن ہر شہری کو کاروبار کے برابر مواقع اور حق دےتا ہے حکمرانوں کے بچوں کو بھی پورا پورا حق حاصل ہے کہ وہ جو جائز کاروبار ےا ملازمت چاہےں کرےں مگر جب حکمرانوں کے بچوں کی بات ہو تو لوگ دےکھتے ہےں کہ اس مےں رےاستی وسائل اور ابا جان کی صدارت ےا چچا جان کی وزارت تو استعمال نہےں ہو رہی، لوگ ےہ بھی دےکھتے ہےں کہ صاحبزادے کے کاروبار مےںسرکاری سرماےہ کاری تو نہےں ہوئی۔ ےہ اےک جنرل وےو پوائنٹ ہے۔ صدر پروےز مشرف کے صاحبزادے کو سامنے رکھ کر دےکھےں تو ای پلےنٹ کے متعلق جو معلومات مےں اکٹھی کر سکا ہوں ان مےں ےہ بات کلےئر نہےں ہوئی کہ وہ مالک ہےں ےا ملازم اور اس مےں حکومت پاکستان کا سرماےہ لگا ہے ےا نہےںمگر چند باتےں اےسی ضرور ہےں جن پر نظر جاتی ہے اور سوال اٹھ سکتا ہے ۔ملاقات کی تصوےر سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس ملاقات مےں ای پلےنٹ کے وفد کی قےادت بلال مشرف کر رہے ہےں جو درمےان مےں بےٹھے ہےں۔ چےئر مےن اسد جمال کی موجودگی کے باوجود بلال مشرف ملاقات مےں نماےاں نظر آرہے ہےں ۔نمبرون کی موجودگی مےں بلا ل مشرف آگے ہےں اور نمبرون پےچھے ۔اسد جمال اور سفےر دونوں بلا ل مشرف کی طرف دےکھ رہے ہےں اور بلال مشرف شہزادہ ولےد کو کمپنی کے متعلق بتارہے ہےں جبکہ اسد جمال کو شہزادے سے مخاطب ہونا چاہےے تھا۔دوسری بات ےہ ہے کہ فرےقےن مےں سے کوئی پاکستان مےں سرماےہ کاری سے متعلق بات نہےں کررہا تو پھر اس ملاقات مےں پاکستانی سفےر کا کےا کام تھا؟لوگ ان دونوں باتوں کا جواب فرم کی اپنی ”کارپورےٹ لائن“ مےں دےکھ رہے ہےں جس مےں کہاگےا ہے کہ "We believe that the business and government connections of our limited partners represent a valuable asset to our enterprise""ہم سمجھتے ہےں کہ ہمارے پارٹنرز کے بزنس اور حکومت سے تعلقات ہمارے کاروبار کے لئے گرانقدر اثاثہ ہےں،،۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Friday, March 21, 2008
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment