International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, March 19, 2008

فہیم کی قیادت میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس










ڈاکٹر فہیمد مرزا کی جیت یقنی ہے۔
پاکستان کی تاریخ کی تیرہویں قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب سے قبل بدھ کو پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ (ن)، عوامی نیشنل پارٹی اور جمیعت علمائے اسلام کی پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔
اجلاس کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرین کے صدر مخدوم امین فہیم، عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفندیار ولی اور مولانا فضل الرحمان نے مشترکہ طور پر کی۔
پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اجلاس کے شروع میں ہی وزارت عظمیٰ کے ایک امیدوار احمد مختار نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے واک آؤٹ کیا ہے۔
پارلیمانی پارٹی کے اس اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمن آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف گزشتہ کئی اجلاسوں کے برعکس شریک نہیں ہوئے۔
ان دونوں اہم رہنماؤں کی پارلیمانی پارٹیوں کے مشترکہ اجلاس میں عدم شرکت کو سیاسی مبصرین بڑی اہمیت دے رہے ہیں اور خیال کیا جارہا ہے کہ یہ بات آصف زرداری اور مخدوم امین میں اختلافات ختم ہونے اور اعتماد بحال ہونے کی عکاسی کرتی ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مخدوم امین فہیم اور آصف علی زرداری میں انتخابات کے بعد سے جاری اختلافاف ختم ہو گئے ہیں اور ان کو قومی اسمبلی میں پارٹی کا پارلیمانی رہمناء مقرر کیا جا رہا ہے۔
تاہم پارلیمانی روایات کے برعکس قومی اسمبلی میں اکثریتی جماعت کے پارلیمانی لیڈر کو وزیر اعظم نامزد نہیں کیا جائےگا اور وزیر اعظم کسی اور رکن کو نامزد کیا جائے گا جس کا نام ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے۔
سپیکر کے لیے پی پی پی اور اس کی اتحادی جماعتوں کی مشترکہ امیدوار سندھ سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو نامزد کیا گیا ہے اور ڈپٹی سپیکر کے لیے ان جماعتوں کی طرف سے سرحد سے تعلق رکھنے والے فیصل کریم کنڈی کو نامزد کیا گیا ہے۔
پی پی پی اور اس کی اتحادی جماعتوں کی عددی اکثریت دیکھتے ہوئے یہ توقع کی جا رہی ہے کہ یہ دونوں امیدوار با آسانی سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لیے ہونے والی خفیہ رائے شماری میں اپنے مدمقابل امیدواروں پر کامیابی حاصل کر لیں گے۔

No comments: