International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Saturday, June 21, 2008

صدر پرویز مشرف کے مواخذے کی تحریک کے مسودے پر ارکان پارلیمان کی مطلوبہ تعداد نے دستخط کر دئیے ہیں۔صدیق الفاروق

اسلام آباد ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ترجمان صدیق الفاروق نے واضح کیا ہے کہ صدر پرویز مشرف کے مواخذے کی تحریک کے مسودے پر ارکان پارلیمان کی مطلوبہ تعداد نے دستخط کر دئیے ہیں اور اسے سپیکر قومی اسمبلی کے پاس جمع کرانے کیلئے وقت کا تعین باقی ہے ۔ تاہم توقع ہے کہ دونوں بڑی جماعتیں اس بارے میں جلد حتمی فیصلہ کر لیں گی ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے (ن) لیگ کے ترجمان نے کہاکہ مواخذے کی تحریک کیلئے سینٹ یا قومی اسمبلی کے پچاس فیصد ارکان کی حمایت کی ضرورت ہوتی ہے اور ہم نے پچاس فیصد ارکان کے دستخط حاصل کر لئے ہیں اور اس بارے میں قوم انشاءاللہ جلد خوشخبری سنے گی میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری کی لاہور میں ہونے والی حالیہ ملاقات کے بارے میں صدیق الفاروق نے کہاکہ ججز کی بحالی کے بارے میں بہت پیش رفت ہوئی ہے تاہم کوئی حتمی فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا توقع ہے کہ قوم بہت جلد اس بارے میں بھی خوشخبری سنے گی انہوں نے کہاکہ قوم مایوس نہیں ہو گی ججز جلد بحال ہوں گے انہوں نے کہاکہ ہم جمہوری طریقے سے قدم بقدم آگے بڑھ رہے ہیں اور تمام معاملات جمہوری طریقے سے ہی طے پائیں گے قوم کو مایوس نہیں کیاجائے گا ان کی توقعات کے مطابق تمام معاملات طے پائیں گے ۔

No comments: