International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Saturday, June 21, 2008

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے سید عبدالقادر گیلانی پی پی ٢٩٥ سے بلامقابلہ منتخب

رحیم یار خان۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے پنجاب اسمبلی کے حلقہ 295کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار سید عبدالقادر گیلانی غیر سرکاری طور پر بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ آج ان کے مخالف آخری امیدوار نے بھی ریٹرننگ آفیسر کو اپنی الیکشن سے ریٹائرمنٹ کی درخواست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پی پی 295رحیم یار خان XIکے ضمنی الیکشن کیلئے 15امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ 20مئی کو کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران ایم ایم اے ضلع رحیم یار خان کے صدر میاں مظہر نثار کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے۔ 2جون کو نو امیدواروں نے سید عبدالقادر گیلانی کے حق میں اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔ جبکہ 4جون کو آزاد امیدوار کنور سعید عمر خان، 11جون کو آزاد امیدوار مشتا ق احمد بھیٹ، 19جون کو آزاد امیدوار سید ذوالفقار شاہ ایڈووکیٹ اور گذشتہ روز 20جون کو باقی رہ جانے والے آخری امیدوار ابوالاعلیٰ عامر گیلانی نے بھی ریٹرننگ آفیسر کو الیکشن سے ریٹائرمنٹ کی درخواست دیدی۔ یہ تمام امیدوار عبدالقادر گیلانی کے حق میں الیکشن سے دستبردار ہوئے۔

No comments: