اسلام آباد ۔ مرکزی لال مسجد کے نماز جمعہ کے اجتماع میں میلوڈی چوک سے آبپارہ چوک تک میونسپل روڈ کو ’’شہدا‘‘ روڈ کی قرار داد منظوری کر لی گئی جبکہ نائب خطیب لال مسجد مولانا عامر صدیق نے کہا ہے کہ لال مسجد آپریشن کے لیے تحقیقاتی کمیشن اور جامعہ حفصہ کی تعمیر میں امریکی دباؤ رکاوٹ ہے آج لال مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عامر صدیق نے کیا کہ امریکی دباؤ پر لال مسجد آپریشن کیا گیا سانحے کو ایک برس مکمل ہو گیا ہے آج بھی جامعہ حفصہ کے ملبے میں معصوم طالبات اور دیگر ’’شہدا‘‘ کی نعشوں کے ٹکڑے دبے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ آپریشن کے حوالے سے حکمران غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔ مولانا عبدالعزیز کی 85سالہ بوڑھی والدہ کو بھی معاف نہیں کیا گیا۔ امریکہ کے کہنے پر آپریشن ہوا اسی لیے تحقیقاتی کمیشن قائم نہیں کیا جا رہا ہے حکمران کو خدشہ ہے کہ مولانا عبدالعزیز کو رہا اور جامعہ حفصہ کو تعمیر کیاگیا تو امریکہ کا ناراض ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ ملک میں نفاذ شریعت کے لیے قربانیاں دینا ہو ںگی۔ سپریم کورٹ کے واضح حکم کے باوجود جامعہ حفصہ کو تعمیر نہیں کیا گیا نہ جامعہ فریدیہ میں درس و تدریس کا سلسلہ شروع ہو سکا ہے انہوں نے کہا کہ سانحہ میلوڈی کی وجہ سے ہم نے جامعہ حفصہ کے مقام پر خیموں میں کلاسز شروع کرنے کے اعلان میںلچک کا مظاہرہ کیا اورعلامتی طور پر ایک گھنٹہ کی کلاسز شروع کی گئیں ہیں۔ ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے میلوڈی چوک کا نام ’’شہدا‘‘ چوک رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ لال مسجد آبپارہ روڈ میلوڈی چوک کے سانحات کی یاد میں میلوڈی سے آبپارہ تک میونسپل روڈ کا نام ’’شہدا‘‘ روڈ رکھا جائے ہزاروںنمازیوں نے ان کے اس مطالبے کی تائید کی
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment