International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, April 21, 2008

کمپیوٹر کی صنعت کو غیر ضروری بوجھ سے آزاد کیا جائے۔حنیف عباسی ایم این اے



اسلام آباد . ایسوسی ایٹڈ پریس سروس

پاکستان مسلم لےگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی حنےف عباسی نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کمپےوٹر اےسوسی اےشن (پی سی اے) کے اس مطالبے کی مکمل حمائےت کرتے ہےں کہ کمپےوٹر کی صنعت کو غےر ضروری بوجھ سے آزاد کےا جائے جس کے نتےجے مےں نا صرف اس اہم صنعت کی ترقی پر مضر اثرات مرتب ہو رہے ہےں بلکہ قومی ترقی کےلئے بھی ےہ امر نقصان دہ ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر اس اقدام پر ےقےن رکھتی ہے جس سے عام آدمی کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔اس امر کا اظہار انہوں نے پاکستان کمپےوٹر اےسوسی اےشن (پی سی اے) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کےا جو اےسوسی اےشن کے وائےس پرےزےڈنٹ جمال ےوسف، جنرل سےکرٹری ارشد جنجوعہ، سےکرٹری انفارمشن عبداللہ ملک اور ظفر شہزاد پر مشتمل تھا۔وفد نے مسلم لےگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کو آگاہ کےا کہ کمپےوٹر کی صنعت کے مسائل سے متعلق گزشتہ حکومت کو با ر ہا باور کرواےا گےا اور 15 فےصد سےلز ٹےکس کے منفی اثرات سے آگاہ کےا گےا لےکن بد قسمتی سے اس ضمن مےں ےقےن داہنےوں کے باوجود عمل طور پر کچھ نہ کےا گےا۔وفد کے اراکےن نے کہا کہ آئی ٹی کو معےشت کا چوتھا ستون کہا جاتا ہے اور ےہ معاشی ترقی کےلئے سر خےل ثابت ہو سکتا ہے بلکہ روزگار کے لاتعداد مواقع کے ساتھمعےشت کے دوسرے شعبوں کو بھی تقوےت دے سکتا ہے تاہم ےہ نوزائےدہ شعبہ بعض ضروری رعائےتوں کے بغےر اپنے پاوں پر کھڑا نہےں ہو سکتا۔وفد نے صنعت سے متعلق اعداد و شمار پےش کرتے ہوئے مطالبہ کےا کہ حکومت آئےندہ بجٹ مےں 15 فےصد سےلز ٹےکس واپس لےنے کا اعلان کرے کےونکہ کمپےوٹر اب عام آدمی اور طلاب و طالبات امےت سب کےلئے تعےش نہےں بلکہ بنےادی ضرورت بن چکا ہے۔حنےف عباسی نے وفد کو ےقےن دلاےا کہ کہ وہ ہر سطح پر اس معاملے کو اٹھائےں گے اور اس ضمن مےں وزےر خزانہ اسحق ڈار سے بھی درخواست کرےں گے کہ وہ ملک کی اس اہم صنعت کو رےلےف دےنے کےلئے ہر ممکن اقدام کرےں۔

No comments: