International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, June 9, 2008

ونیزویلا کی جوہری ہتھیاروں کی فیکٹری میں تیار کیگئی سائیکل بش کو تحفے میں دینے کی پیش کش

جناب صدر یہ ہے وہ اٹامک بم ضرورت ہو تو اسے بطور تحفہ بھیج دیا جائے گا ‘ ہوگوشاویز کی ایرانی سفیر کے ہمراہ بش کو پیش کشکراکاس
۔ ونیز ویلا نے امریکہ کے عتاب سے بچنے کے لئے جوہری ہتھیاروں کی فیکٹری میں تیار کی گئی سائیکل تحفے میں صدر بش کو دینے کی پیش کش کی ہے ۔ ہفتہ وار ٹیلیویژن پروگرام میں ونیز ویلا کے صدر ہیوگوشاویز ایک سائیکل چلاتے ہوئے نظر آئے ۔ صدر شاویز نے بتایا کہ یہ ایران اور ونیز ویلا کے اشتراک سے لگائے گئے پلانٹ میں تیار کی گئی اٹامک سائیکل ہے ۔ اس پلانٹ کا نام اٹامک ہے اور امریکہ کا الزام ہے کہ اس میں جوہری ہتھیار تیار کئے جاتے ہیں ۔ ٹیلیویژن پر فیکٹری کے اندرونی مناظر بھی دکھائے گئے جبکہ ونیز ویلا میں ایرانی سفیر بھی صدر شاویز کے ساتھ موجود تھے ۔ صدر شاویز نے امریکی صدر بش کو مخاطب کر کے کیا کہ جناب صدر یہ ہے وہ اٹامک بم اور ضرورت ہو تو انہیں بھی ایک بطور تحفہ بھیج دیا جائے گا ۔

No comments: