اسلام آباد ۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ سوات میں مسلح افراد کی کارروائیوں کے بعد امن معاہدہ ختم ہو گیا ہے ۔ اسلام آباد سے 9 خودکش حملہ آور گرفتار کئے گئے ہیں ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشیر داخلہ نے مزید کہا کہ سوات میں مسلح طالبان کی جانب سے کارروائیاں جاری ہیں اور کارروائیاں جاری رہنے کے بعد امن معاہدے رہنے کا کوئی جواز نہیں ۔ مشیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ دارالحکومت سے 9 خودکش حملہ آور گرفتار کئے گئے ‘ گرفتار ملزمان بڑے اہداف کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ۔ مشیر داخلہ رحمان ملک کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے صوبہ سرحد کے سینئر وزیر بشیر بلور نے کہا ہے کہ ہم سوات میں عسکریت پسندوں کے ساتھ کئے گئے امن معاہدے پر قائم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ رحمان ملک نے ہماری قیادت اور وزیر اعلی سرحد کو سوات امن معاہدہ ختم کرنے سے متعلق اعتماد میں نہیں لیا ۔ انہوں نے کہا کہ سرحد میں امن معاہدے پر فوج اور صوبائی قیادت میں مکمل اتفاق ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم اپنے صوبے میں خون خرابہ نہیں چاہتے ‘ سوات کے عوام اس معاہدے پر خوش ہیں ۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment