International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, June 23, 2008

بھارت سے مذاکرات میں مسئلہ کشمیر کو اہمیت دی جائے گی ۔یوسف رضا گیلانی





اسلام آباد۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے وفد نے حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کی قیادت میں وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں مسئلہ کشمیر کے حل اور پاک بھارت امن مذاکرات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل ہی اس خطے میں امن کی ضمانت ہے اور بھارت کے ساتھ مذاکرات میں مسئلہ کشمیر کو اہمیت دی جائے گی اس موقع پر کشمیری رہنماؤں نے واضح کیا کہ پاک بھارت مذاکرات کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پرمظالم ڈھائے جا رہے ہیں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاک بھارت مذاکرات میں کشمیریوں کو بھی شریک کیا جائے کیونکہ کشمیریوں کی شرکت کے بغیر یہ مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے۔ حریت کانفرنس کے وفد نے حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت پرا ن کا شکریہ ادا کیا

No comments: