International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Thursday, July 10, 2008

ترقی پذیر ممالک نے جی ایٹ کے گرین ہاؤس گیس کے اخراج سے متعلق فیصلہ مستر د کردیا

ٹوکیو۔ ترقی پذیر ممالک نے جی ایٹ سربراہی کانفرنس میں 2050 ء تک گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو نصف کرنے کے اعلامیے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ عالمی حدت کے حوالے سے جی ایٹ کے فیصلے کے پابند نہیں ہیں ۔ جی ایٹ ممالک نے گلو بل وار منگ کے خاتمے اور گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی کرنے کا عہد کیا ہے ۔ جاپان میں جاری دنیا کے آٹھ بڑے صنعتی ممالک کی تنظیم جی ایٹ کے اجلاس میں ممبر ممالک نے 2050 ء تک گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں پچاس فیصد تک کمی کرنے کا عندیہ دیا ہے اور اس بات کا بھی اعلان کیا کہ ممبر ممالک 2009 تک عالمی حدت کو کم کرنے کے لیے ایک نیا معاہدہ بھی تیار کرلیںگے اجلاس میں ترقی پذیر ملکوں بھارت اور چین کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی تھی تاہم دونوں ممالک گرین ہاؤس گیسوں کی کمی پر راضی نہیں ہو سکے ۔

No comments: