International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Saturday, July 26, 2008

یمن میں خودکش کار بم دھماکہ ، ٢ افراد ہلاک ، ٢٠ زخمی

خودکش حملہ آور نے پولیس سٹیشن کے باہر کار دھماکے سے اڑا دی
صنعاء ۔ یمن کے مشرقی شہر سئیون میں پولیس ہیڈکوارٹرز کے باہر خود کش کاربم دھماکے میں دو افراد ہلاک اور بیس زخمی ہو گئے ہیں.عینی شاہدین کے مطابق کار میں سوار خودکش حملہ آور نے اپنی گاڑی پولیس ہیڈ کوارٹرز کے باہر دھماکے سے اڑادی جس سے حملہ آور اور ایک پولیس اہلکار ہوگئے.ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں بیس افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں پولیس اہلکار اور عام شہری شامل ہیں.العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دھماکے سے بعض عمارتوں کو نقصان پہنچا اور برقی رو معطل ہوگئی. تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ حملہ کس گروپ نے کیا ہے اور نہ کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے.یمن اسامہ بن لادن کا آبائی وطن ہے اور اسے القاعدہ کے جنگجوؤں کی جانب سے دہشت گردی کے حملوں کا سامنا ہے .انہوں نے حالیہ مہینوں کے دوران متعدد حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے.یمن کی حکومت شمالی صوبے سعدہ میں 2004ء سے عبدالمالک الحوثی کے وفادار شیعہ باغیوں سے بھی نبردآزما ہے .یمنی صدر علی عبداللہ صالح نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ شیعہ باغیوں کے خلاف جنگ ختم ہو چکی ہے

No comments: