International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Saturday, July 26, 2008

بھارت میں یکے بعد دیگرے ١٦ بم دھماکے ، ١٨سے زائد افراد ہلاک ، ١٠٠سے زائد زخمی ۔اپ ڈیٹ

احمد آباد ۔ بھارتی ریاست گجرات میں وزیر اعلیٰ نرنندر مودی کے انتخابی حلقے سمیت مختلف علاقوں میں یک بعد دیگرے 16بم دھماکوں میں کم از کم 18افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہو گئے ۔ دھماکوں کے بعد سیکو رٹی فورسز نے پورے شہر کی ناکہ بندی کردی ہے جبکہ بھارت کے تمام بڑے شہروں میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی شام بھارتی ریاست گجرات کے دارالحکومت آحمد آباد میں یک بعد دیگرے گجرات کے وزیر اعلیٰ اور بے جے پی کے سینئر رہنما نرنندر مودی کے انتخابی حلقے مانی نگر ،سرکھیج ، ایسان پور ،باپو نگر ،حاکسر ،نارودا پاٹیہ ،گونند وادی ،سبار متھی ریور ،ٹھاکر نگر اور جواہت چوک میں یک بعد دیگرے 16بم دھماکے ہوئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ صرف سر کھیج کے سات مقامات پر بم دھماکے ہوئے ہیں ۔بتایا جاتا ہے کہ یہ بم دھماکے اس وقت تجارتی مراکز میں کیے گئے جب وہاں لوگوں کا ہجوم تھا اور یہ بم دھماکے سائیکل سی این بس اور ٹفن بکس میں رکھے گئے تھے ۔ ان دھماکوں میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 18افراد ہلاک اور 100سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔پولیس کے مطابق یہ بم دھماکے گزشتہ روز بنگلور میں ہونے والے بم دھماکوں کا تسلسل ہیں تاہم یہ بم دھماکے بنگلور بم دھماکوں سے زیادہ طاقت ور تھے جس سے بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئیں اور لوگ زخمی ہوئے ۔پولیس حکام کے مطابق ان دھماکوں سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور وہاں پر موجود لوگوں میں افر تفری پھیل گئی اور لوگ کھلی دکانیں چھوڑ کر جان بچانے کے لئے دھماکے کی جگہ سے بھاگ گئے ۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی آوازیں سنتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تمام زخمیوں کو قریبی ایل جے ہسپتال میں داخل کروایا گیا ۔ اس موقع پر پولیس نے پورے احمد آباد شہر کے اندر آنے اور جانیوالے تمام راستوں کی نا کہ بندی کردی اور ریلوے سٹیشن کو سیل کردیا اوراحمد آباد ایک حساس علاقہ ہے جہاں 2002ء میں مسلم کش فسادات ہوئے ۔ہزاروں مسلمانوں کو شہید کردیا گیا تھا ان بم دھماکوں کے بعد کسی بھی نا خوشگوار واقعے اور کشیدگی کی صورت حال سے بچنے کے لئے پورے شہر کو سیل کردیا گیا ہے اس کے علاوہ تمام موبائل کے نیٹ ورک جام کردئیے گئے اور بم ڈسپوزل سکواڈ شہر کے مختلف علاقوں میں بھیج دئیے گئے تاکہ مزید بم دھماکوں کے خدشے کو کم کیا جا سکے ۔ ان بم دھماکوں کے فوری بعد بھارتی دار الحکومت نئی دہلی ، بھارتی ریاست پنجاب ، مہا رشٹر ، ہرایا نہ اور چندی گڑ ھ میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اور تمام حساس مقامات پر حفاظتی اقدامات سخت کردئیے گئے ہیں ۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈین مجاہدین نامی ایک تنظیم نے ریاست گجرات کے وزیر اعلیٰ نرنندر مودی کو ایک ای میل بھیجیہے جس میں کہا گیا ہے کہ گجرات میں یک بعد دیگرے بم دھماکے 2002 ء کے مسلم کش فسادات کا انتقام ہیں یہ ایک کھلا چیلنج ہے اگر بم اسے روک سکتے ہو تو روک لو ۔ اس موقع پر بھارتی صدر پرا تیبھاپٹیل اور بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے سخت الفاظ میں مذمت کی اور لوگوں سے پر امن رہنے کی اپیل کی ۔ بھارتی صدر نے اپنے پیغام میں عوام سے اپیل کی امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھیں ۔ انہو ںنے ان بم دھماکوں پر سخت افسو س کا اظہار کیا اور کہا کہ بم دھماکے کرنے والے لوگ ملک میں امن اور ہم آہنگی کو ہدف بنانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے اس خوہش کا اظہار کیا کہ ان بم دھماکوں میں جو لوگ زخمی ہوئے ہیں وہ جلد صحت یاب ہو جائیں اس موقع پر بھارتی وزیر اعظم نے بھی لوگوں کو پر امن رہنے کی اپیل کی اور کہا کہ وہ امن و امان خراب کی کسی کوشش کو ناکام بنائیں ۔ اس موقع پر بھارتی لوک سبھا کے قائد حزب اختلاف اور بی جے پی کے رہنما ایل کے ایڈوانی نے اس بم دھماکوں کی سخت الفاظ میںمذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھماکے انسداد دہشت گردی کے ادھورے اقدامات کے باعث ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی تشویش ناک بم دھماکے ہیں اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ لیگل فریم ورک میں کچھ خامیاں ہیں جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے ۔اس موقع پر بھارتی کے مرکزی وزیر داخلہ شیوراج پٹیل نے ان بم دھماکوں کی کسی پر ذمہ داری ڈالنے کے حوالے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی میں یہ نہیں کہوں گا کہ اس میں کون ملوث ہے ۔اور نہ ہی یہ میرے اختیارات ہیں کہ میں کسی کی نشاندہی کر سکوں ۔ انہوں نے کہاکہ دھماکوں کی مزید تفصیلات آنے پر ہی معلوم ہو گا کہ دھماکوں میں کون ملوث ہے -دریں اثناء بھارتی کے مرکزی سیکرٹری داخلہ مدھوکر گوپتا نے یقین دہانی کرائی کے گجرات میں ہنگامی بنیادوں پر سیکورٹی کے تمام ضروریات کو پوراکیا جائے گا ۔اور قومی سیکورٹی گارڈ کے دستے علاقے میں بھیج دئیے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بم ایکسپرٹ ٹیم بھی علاقہ میں صورت حال کاجائزہ لینے کے لئے گجرات بھیجی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ گجرات سمیت دیگر تمام ریاستوں میں ایڈوائزی نوٹ تین دن قبل بھیج دیا گیا تھا اور ڈائریکٹر جنرلز اور وزارت داخلہ کے سیکریٹریز کی ملاقات جلد ہی بلایا جارہی ہے

No comments: