International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, July 16, 2008

چوہدری پرویز الہی کے وارنٹ گرفتاری جاری

چوہدری پرویز الہی ، مولانا فضل الرحمن ، صبا صادق ، ڈاکٹر فرزانہ نذیر اور سابق چیف سکرٹری سلمان صدیق سمیت ١١ افراد کے وارنٹ گرفتاری جاریلاہور ۔ پٹشنر سیشن جج لاہور محمد بخش مسعود ہاشمی نے سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی ، سابق قائد حزب اختلاف مولانا فضل الرحمن سمیت ١١ افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں ٢٥ جولائی کو عدالت میں طلب کرلیا ہے ۔زرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہی اور چوہدری شجاعت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے سے ایک دن پیشتر ہی دوبئی روانہ ہوچکے ہیں۔ استغاثہ کے مطابق میو ہسپتال کے ڈاکٹر مقصود حسین نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ زلزلہ سے متاثرہ ایک کشمیری لڑکی عجیبہ جبین علاج کیلئے میو ہسپتال میں داخل ہوئی ۔ مدعیٰ اہلیان نے اس لڑکی کے ساتھ ناجائز تعلقات ظاہر کر کے میرے خلاف مقدمہ درج کروادیا اور مجھے جیل بھجوادیا تاہم عدالت نے مجھے باعزت طور پر بری کردیا ۔ ڈاکٹر مقصود حسین کی درخواست پر سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی ، مولانا فضل الرحمن ، سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر طاہر علی جاوید سابق صوبائی وزیر صبا صادق ، پارلیمنٹ سیکرٹری ڈاکٹر فرزانہ نذیر ، سابق چیف سیکرٹری پنجاب سلمان صدیق ، سابق ایس ایس پی لاہور عامر ذوالفقار سمیت ١١ افراد کو طلب کرنے کے باوجود وہ عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ٢٥ جولائی کو عدالت میں طلب کرلیا ہے ۔ کیس کی سماعت کے موقع پر سابق ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا ، پروفیسر محمد حسین ، روبینہ سلہری اور مولانا محمد اکرم عدالت میں موجود تھے ۔

No comments: