International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, July 16, 2008

نورستان ‘ عسکریت پسندوں کے حملے میں ٩ ساتھیوں کی ہلاکت کے بعد امریکی فوج علاقہ چھوڑ گئی

کابل ۔ افغان پولیس حکام نے کہا ہے کہ افغانستان کے صوبہ نورستان میں فوجی اڈے پر تعینات امریکی فوج علاقہ چھوڑ کر نکل گئے ہیں ۔ جہاں رواں ہفتہ کے دوران عسکریت پسندوں کے حملہ میں 9 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے تھے ۔ صوبہ نورستان کے پولیس افسر غلام فاروق کا کہنا ہے کہ امریکی اور افغانی فوجی وانات گاؤں کے قریب نیا تعمیر شدہ فوجی اڈہ منگل کی رات چھوڑ کر چلے گئے ہیں ۔ انہوں نے بدھ کے روز کہا کہ اب کچھ پولیس فورس رہ گئی ہے جبکہ 50 پولیس آفیسر علاقے میں تعیناتی کے لئے بھیج دیئے گئے ہیں فوری طور پر امریکی زیر قیادت اتحادی فوج یا نیٹو فورسز نے علاقے سے امریکی فوجیوں کے نکل جانے کی تصدیق نہیں کی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو مسلح عسکریت پسندوں کے ایک بڑے گروپ نے نئے تعمیر شدہ فوجی اڈہ پر حملہ کر کے 9 امریکی فوجیوں کو ہلاک کر دیا تھا جو افغانستان میں گزشتہ تین سالوں کے دوران امریکی فوج کا سب سے بڑا جانی نقصان ہے ۔

No comments: