لاہور۔ وفاقی حکومت نے کالا باغ ڈیم منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کے لئے بجٹ میں کوئی فنڈز مختص نہیں ہوں گے،اور دکانیں رات نو بجے بند کرانے کے فیصلے پر صوبائی حکومتیں عمل درآمد کرائیں گی۔وہ واپڈا ہاؤس لاہور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ وفاقی وزیر پانی وبجلی کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم جیسے متنازعہ منصوبے کی قوم کو کوئی ضرورت نہیں،اور اس کے لئے مختص فنڈز دوسرے منصوبوں پر خرچ ہوں گے۔راجہ پرویز اشرف نے بجلی کی بچت کے اقدامات کے حوالے سے ایک سوال پر کہا کہ دکانیں رات نو بجے بند کرانے کا فیصلہ وفاقی کابینہ اور چاروں وزراء اعلیٰ کا ہے، اس پر عمل درآمد کے لئے تاجروں سے اپیل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے چند روز میں ڈیموں سے پانی کا اخراج بڑھنے پر بجلی کی پیداوار میں پانچ سو میگاواٹ کے اضافے سے لوڈ شیڈنگ میں کمی ہوگی۔ لیکن اس مسئلے سے مکمل نجات اگلے سال کے ّآخر تک ممکن ہوسکے گی۔اس سے پہلے وفاقی وزیر پانی و بجلی نے واپڈا ہاو?س میں ایک اجلاس کے دوران بتایا کہ لوڈ شیڈنگ میں کمی کے لئے نجی پاور کمپنیوں اور واپڈا کے بجلی گھروں کو ایندھن کی فراہمی بھی بڑھائی جارہی ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ منگلا ڈیم کی اونچائی بڑھانے کا منصوبہ اسی سال ستمبر میں مکمل ہوگا اور بھاشا ڈیم کے ٹینڈر اگلے سال جاری کر دیئے جائیں گے۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Tuesday, May 27, 2008
حکومت نے کالا باغ ڈیم منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا
لاہور۔ وفاقی حکومت نے کالا باغ ڈیم منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کے لئے بجٹ میں کوئی فنڈز مختص نہیں ہوں گے،اور دکانیں رات نو بجے بند کرانے کے فیصلے پر صوبائی حکومتیں عمل درآمد کرائیں گی۔وہ واپڈا ہاؤس لاہور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ وفاقی وزیر پانی وبجلی کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم جیسے متنازعہ منصوبے کی قوم کو کوئی ضرورت نہیں،اور اس کے لئے مختص فنڈز دوسرے منصوبوں پر خرچ ہوں گے۔راجہ پرویز اشرف نے بجلی کی بچت کے اقدامات کے حوالے سے ایک سوال پر کہا کہ دکانیں رات نو بجے بند کرانے کا فیصلہ وفاقی کابینہ اور چاروں وزراء اعلیٰ کا ہے، اس پر عمل درآمد کے لئے تاجروں سے اپیل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے چند روز میں ڈیموں سے پانی کا اخراج بڑھنے پر بجلی کی پیداوار میں پانچ سو میگاواٹ کے اضافے سے لوڈ شیڈنگ میں کمی ہوگی۔ لیکن اس مسئلے سے مکمل نجات اگلے سال کے ّآخر تک ممکن ہوسکے گی۔اس سے پہلے وفاقی وزیر پانی و بجلی نے واپڈا ہاو?س میں ایک اجلاس کے دوران بتایا کہ لوڈ شیڈنگ میں کمی کے لئے نجی پاور کمپنیوں اور واپڈا کے بجلی گھروں کو ایندھن کی فراہمی بھی بڑھائی جارہی ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ منگلا ڈیم کی اونچائی بڑھانے کا منصوبہ اسی سال ستمبر میں مکمل ہوگا اور بھاشا ڈیم کے ٹینڈر اگلے سال جاری کر دیئے جائیں گے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment