International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, May 27, 2008

معاشی اقتصادی سماجی ترقی سیاسی استحکام اور عالمی برادری سے خوشگوار تعلقات ہمارا قومی ایجنڈا ہے ۔سید یوسف رضا گیلانی


اسلام آباد ۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ پاکستان کسی بھی صورت اور کسی بھی قیمت پر کسی کو اپنی سرزمین پر کارروائی کی اجازت نہیں دے گا معاشی اقتصادی سماجی ترقی سیاسی استحکام اور عالمی برادری سے خوشگوار تعلقات ہمارا قومی ایجنڈا ہے دہشت گردوں سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اسلام آباد میں تعینات غیر ملکی سفارتکاروں کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ کے موقع پر کیا ۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان کسی کو اپنی سرزمین پر کارروائی کی اجازت نہیں دے گا اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پاکستان کی سیکورٹی فورسز ہی کریں گی انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں سے کوئی بات چیت کی جائے گی نہ انہیں ان سے کوئی سمجھوتہ کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ ہماری سیکورٹی فورسز میںد ہشت گردی سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم تمام ممالک کے ساتھ دوستی اور تعاون چاہتے ہیں اور مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے تمام تصفیہ طلب مسائل کو حل کرنے کے خواہاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی قومی ترجیحات میں سیاسی استحکام ‘ معاشی ‘ اقتصادی و سماجی ترقی شامل ہے ان کو یقینی بنانے کے لیے حکومت ٹھوس اور جامع اقدامات کررہی ہے انہوں نے کہا کہ نئی جمہوریت ملک میں غربت میں کمی ‘ روزگار کی فراہمی ا ور لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے پر کام کررہی ہے جمہوریت کا ستحکام اور پائیدار معاشی ترقی چاہتے ہیں تقریب میں غیر ملکی سفارتکاروں کا وزیراعظم سے یوسف رضا گیلانی سے تعارف کرایا گیا ۔ اس تقریب کا مقصد سفارتی نمائندوں کے ذریعے عالمی برادری کو منتخب جمہوری حکومت کی پالیسیوں اور ترجیحات سے آگاہ کرنا تھا۔ وفاقی وزراء ‘ سیکرٹریز اور اعلی حکام نے بھی ا ستقبالیہ میں شرکت کی ۔

No comments: