International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Tuesday, May 27, 2008
پی سی او ججوں کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا، میاں نواز شریف کی رہائش گاہ پر سیاستدانوں، ریٹائرڈ جج صاحبان، وکلاء ، دانشوروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کا
لاہور۔ ریٹائرڈ جج صاحبان ، وکلاء، دانشوروںاور سینئر صحافیوں کے اجلاس میں پی سی او ججوں کو تسلیم نہ کرنے کے فیصلہ کا اعادہ کیا گیا ۔ اجلاس پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف ، پارٹی کے صدر میاں شہباز شریف ، اسحاق ڈار، احسن اقبال اور رانا ثناء اللہ خان کے علاوہ سید الزمان صدیقی، جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم، جسٹس(ر) ناصرہ جاوید اقبال، سابق صدر و جسٹس (ر) محمد رفیق تارڑ، جسٹس (ر) رشید اے رضوی ، انور کمال ایڈووکیٹ ، منظور ملک ایڈووکیٹ، محمد نعیم ایڈووکیٹ، خواجہ محمود احمد ایڈووکیٹ، اشتراوصاف ایڈووکیٹ، کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر نعیم قریشی، خواجہ احمد بلال، ابصار عالم، حامد میر، پرویز بشیر ، سلمان غنی، عرفان صدیقی، عاصمہ جہانگیر، بشری اعتزاز ، مسز تسلیم حسن، رانی کامل، بیگم نسیم شاہ، حسن نقی، احمد رقیہ اور دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں شریف برادران کے پی سی اوو ججوں کے سامنے خود پیش نہ ہونے کے فیصلہ کی بھی تائید کی گئی ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment